| 1. طسمO |
| 1. طا، سین، میم (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)o |
| 2. تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِO |
| 2. یہ (حق کو) واضح کرنے والی کتاب کی آیتیں ہیںo |
| 3. لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَO |
| 3. (اے حبیبِ مکرّم!) شاید آپ (اس غم میں) اپنی جانِ (عزیز) ہی دے بیٹھیں گے کہ وہ ایمان نہیں لاتےo |
| 4. إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّن السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَO |
| 4. اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے (ایسی) نشانی اتار دیں کہ ان کی گردنیں اس کے آگے جھکی رہ جائیںo |
| 5. وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَO |
| 5. اور ان کے پاس (خدائے) رحمان کی جانب سے کوئی نئی نصیحت نہیں آتی مگر وہ اس سے رُوگرداں ہو جاتے ہیںo |
| 6. فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونO |
| 6. سو بیشک وہ (حق کو) جھٹلا چکے پس عنقریب انہیں اس امر کی خبریں پہنچ جائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھےo |
| 7. أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍO |
| 7. اور کیا انہوں نے زمین کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس میں کتنی ہی نفیس چیزیں اگائی ہیںo |
| 8. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَO |
| 8. بیشک اس میں ضرور (قدرتِ الٰہیہ کی) نشانی ہے اور ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیںo |
| 9. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُO |
| 9. اور یقیناً آپ کا رب ہی تو غالب، مہربان ہےo |
| 10. وَإِذْ نَادَى رَبُّكَ مُوسَى أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَO |
| 10. اور (وہ واقعہ یاد کیجئے) جب آپ کے رب نے موسٰی (علیہ السلام) کو نِدا دی کہ تم ظالموں کی قوم کے پاس جاؤo |
| 11. قَوْمَ فِرْعَوْنَ أَلَا يَتَّقُونَO |
| 11. (یعنی) قومِ فرعون کے پاس، کیا وہ (اللہ سے) نہیں ڈرتےo |
| 12. قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِO |
| 12. موسٰی (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے رب! میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گےo |
| 13. وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَى هَارُونَO |
| 13. اور (ایسے ناسازگار ماحول میں) میرا سینہ تنگ ہوجاتا ہے اور میری زبان (روانی سے) نہیں چلتی سو ہارون (علیہ السلام) کی طرف (بھی جبرائیل علیہ السلام کو وحی کے ساتھ) بھیج دے (تاکہ وہ میرا معاون بن جائے)o |
| 14. وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِO |
| 14. اور ان کا میرے اوپر (قبطی کو مار ڈالنے کا) ایک الزام بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر ڈالیں گےo |
| 15. قَالَ كَلَّا فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَO |
| 15. ارشاد ہوا: ہرگز نہیں، پس تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ بیشک ہم تمہارے ساتھ (ہر بات) سننے والے ہیںo |
| 16. فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 16. پس تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو: ہم سارے جہانوں کے پروردگار کے (بھیجے ہوئے) رسول ہیںo |
| 17. أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَO |
| 17. (ہمارا مدعا یہ ہے) کہ تو بنی اسرائیل کو (آزادی دے کر) ہمارے ساتھ بھیج دےo |
| 18. قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَO |
| 18. (فرعون نے) کہا: کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن کی حالت میں پالا نہیں تھا اور تم نے اپنی عمر کے کتنے ہی سال ہمارے اندر بسر کئے تھےo |
| 19. وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَO |
| 19. اور (پھر) تم نے اپنا وہ کام کر ڈالا جو تم نے کیا تھا (یعنی ایک قبطی کو قتل کر دیا) اور تم ناشکر گزاروں میں سے ہو (ہماری پرورش اور احسانات کو بھول گئے ہو)o |
| 20. قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَO |
| 20. (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: جب میں نے وہ کام کیا میں بے خبر تھا (کہ کیا ایک گھونسے سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے)o |
| 21. فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَO |
| 21. پھر میں (اس وقت) تمہارے (دائرہ اختیار) سے نکل گیا جب میں تمہارے (ارادوں) سے خوفزدہ ہوا پھر میرے رب نے مجھے حکمِ (نبوت) بخشا اور (بالآخر) مجھے رسولوں میں شامل فرما دیاo |
| 22. وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِي إِسْرَائِيلَO |
| 22. اور کیا وہ (کوئی) بھلائی ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتا رہا ہے (اس کا سبب بھی یہ تھا) کہ تو نے (میری پوری قوم) بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھاo |
| 23. قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَO |
| 23. فرعون نے کہا: سارے جہانوں کا پروردگار کیا چیز ہےo |
| 24. قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إن كُنتُم مُّوقِنِينَO |
| 24. (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ) جملہ آسمانوں کا اور زمین کا اور اُس (ساری کائنات) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم یقین کرنے والے ہوo |
| 25. قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَO |
| 25. اس نے ان (لوگوں) سے کہا جو اس کے گرد (بیٹھے) تھے: کیا تم سن نہیں رہے ہوo |
| 26. قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَO |
| 26. (موسٰی علیہ السلام نے مزید) کہا کہ (وہی) تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہےo |
| 27. قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌO |
| 27. (فرعون نے) کہا: بیشک تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہےo |
| 28. قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَO |
| 28. (موسٰی علیہ السلام نے) کہا: (وہ) مشرق اور مغرب اور اس (ساری کائنات) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم (کچھ) عقل رکھتے ہوo |
| 29. قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَO |
| 29. (فرعون نے) کہا: (اے موسٰی!) اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تم کو ضرور (گرفتار کر کے) قیدیوں میں شامل کر دوں گاo |
| 30. قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍO |
| 30. (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح چیز (بطور معجزہ بھی) لے آؤںo |
| 31. قَالَ فَأْتِ بِهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَO |
| 31. (فرعون نے) کہا: تم اسے لے آؤ اگر تم سچے ہوo |
| 32. فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌO |
| 32. پس (موسیٰ علیہ السلام نے) اپنا عصا (زمین پر) ڈال دیا وہ اسی وقت واضح (طور پر) اژدھا بن گیاo |
| 33. وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَO |
| 33. اور (موسٰی علیہ السلام نے) اپنا ہاتھ (بغل میں ڈال کر) باہر نکالا تو وہ اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے (چمک دار) سفید ہوگیاo |
| 34. قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌO |
| 34. (فرعون نے) اپنے ارد گرد (بیٹھے ہوئے) سرداروں سے کہا: بلاشبہ یہ بڑا دانا جادوگر ہےo |
| 35. يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَO |
| 35. یہ چاہتا ہے کہ تمہیں اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے باہر نکال دے پس تم (اب اس کے بارے میں) کیا رائے دیتے ہوo |
| 36. قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَO |
| 36. وہ بولے کہ تو اسے اور اس کے بھائی (ہارون کے حکمِ سزا سنانے) کو مؤخر کر دے اور (تمام) شہروں میں (جادوگروں کو بلانے کے لئے) ہرکارے بھیج دےo |
| 37. يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍO |
| 37. وہ تیرے پاس ہر بڑے ماہرِ فن جادوگر کو لے آئیںo |
| 38. فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍO |
| 38. پس سارے جادوگر مقررہ دن کے معینہ وقت پر جمع کر لئے گئےo |
| 39. وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَO |
| 39. اور (فرعون کی طرف سے) لوگوں کو کہا گیا کہ تم (اس موقع پر) جمع ہونے والے ہوo |
| 40. لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَO |
| 40. تاکہ ہم جادوگروں (کے دین) کی پیروی کر سکیں اگر وہ (موسٰی اور ہارون پر) غالب آگئےo |
| 41. فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَO |
| 41. پھر جب وہ جادوگر آگئے (تو) انہوں نے فرعون سے کہا: کیا ہمارے لئے کوئی اُجرت (بھی مقرر) ہے اگر ہم (مقابلہ میں) غالب ہو جائیںo |
| 42. قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَO |
| 42. (فرعون نے) کہا: ہاں بیشک تم اسی وقت (اجرت والوں کی بجائے میرے) قربت والوں میں شامل ہو جاؤ گے (اور قربت کا درجہ اُجرت سے کہیں بلند ہے)o |
| 43. قَالَ لَهُم مُّوسَى أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَO |
| 43. موسٰی (علیہ السلام) نے ان (جادوگروں سے) فرمایا: تم وہ (جادو کی) چیزیں ڈال دو جو تم ڈالنے والے ہوo |
| 44. فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَO |
| 44. تو انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے: فرعون کی عزت کی قسم! ہم ضرور غالب ہوں گےo |
| 45. فَأَلْقَى مُوسَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَO |
| 45. پھر موسٰی (علیہ السلام) نے اپنا ڈنڈا ڈال دیا تو وہ (اژدھا بن کر) فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے (اپنی اصل حقیقت سے) پھیر رکھی تھیںo |
| 46. فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَO |
| 46. پس سارے جادوگر سجدہ کرتے ہوئے گر پڑےo |
| 47. قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 47. وہ کہنے لگے: ہم سارے جہانوں کے پروردگار پر ایمان لے آئےo |
| 48. رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَO |
| 48. (جو) موسٰی اور ہارون (علیہما السلام) کا رب ہےo |
| 49. قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَO |
| 49. (فرعون نے) کہا: تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا، بیشک یہ (موسٰی علیہ السلام) ہی تمہارا بڑا (استاد) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے، تم جلد ہی (اپنا انجام) معلوم کر لو گے، میں ضرور ہی تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹی طرف سے کاٹ ڈالوں گا اور تم سب کو یقیناً سولی پر چڑھا دوں گاo |
| 50. قَالُوا لَا ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنقَلِبُونَO |
| 50. انہوں نے کہا: (اس میں) کوئی نقصان نہیں، بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیںo |
| 51. إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَO |
| 51. ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں معاف فرما دے گا، اس وجہ سے کہ (اب) ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیںo |
| 52. وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَO |
| 52. اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ تم میرے بندوں کو راتوں رات (یہاں سے) لے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گاo |
| 53. فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَO |
| 53. پھر فرعون نے شہروں میں ہرکارے بھیج دئیےo |
| 54. إِنَّ هَؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَO |
| 54. (اور کہا:) بیشک یہ (بنی اسرائیل) تھوڑی سی جماعت ہےo |
| 55. وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَO |
| 55. اور بلاشبہ وہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیںo |
| 56. وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَO |
| 56. اور یقیناً ہم سب (بھی) مستعد اور چوکس ہیںo |
| 57. فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍO |
| 57. پس ہم نے ان (فرعونیوں) کو باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیاo |
| 58. وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍO |
| 58. اور خزانوں اور نفیس قیام گاہوں سے (بھی نکال دیا)o |
| 59. كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَO |
| 59. (ہم نے) اسی طرح (کیا) اور ہم نے بنی اسرائیل کو ان (سب چیزوں) کا وارث بنا دیاo |
| 60. فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَO |
| 60. پھر سورج نکلتے وقت ان (فرعونیوں) نے ان کا تعاقب کیاo |
| 61. فَلَمَّا تَرَاءَ الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَى إِنَّا لَمُدْرَكُونَO |
| 61. پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں (تو) موسٰی (علیہ السلام) کے ساتھیوں نے کہا: (اب) ہم ضرور پکڑے گئےo |
| 62. قَالَ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِO |
| 62. (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: ہرگز نہیں، بیشک میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ابھی مجھے راہِ (نجات) دکھا دے گاo |
| 63. فَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِO |
| 63. پھر ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ اپنا عصا دریا پر مارو، پس دریا (بارہ حصوں میں) پھٹ گیا اور ہر ٹکڑا زبردست پہاڑ کی مانند ہو گیاo |
| 64. وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَO |
| 64. اور ہم نے دوسروں (یعنی فرعون اور اس کے ساتھیوں) کو اس جگہ کے قریب کر دیاo |
| 65. وَأَنجَيْنَا مُوسَى وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَO |
| 65. اور ہم نے موسٰی علیہ السلام کو (بھی) نجات بخشی اور ان سب لوگوں کو (بھی) جو ان کے ساتھ تھےo |
| 66. ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَO |
| 66. پھر ہم نے دوسروں (یعنی فرعونیوں) کو غرق کر دیاo |
| 67. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَO |
| 67. بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ) کی بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھےo |
| 68. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُO |
| 68. اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہےo |
| 69. وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَO |
| 69. اور آپ ان پر ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ (بھی) پڑھ کر سنا دیںo |
| 70. إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَO |
| 70. جب انہوں نے اپنے باپ ٭ اور اپنی قوم سے فرمایا: تم کس چیز کو پوجتے ہوo |
| ٭ (یہ حقیقی باپ نہ تھا، چچا تھا۔ اسی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پرورش کی تھی جس کی وجہ سے اسے باپ کہا کرتے تھے۔ اس کا نام آزر ہے جبکہ آپ کے حقیقی والد کا نام تارخ ہے۔) |
| 71. قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَO |
| 71. انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی (کی عبادت و خدمت) کے لئے جمے رہنے والے ہیںo |
| 72. قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَO |
| 72. (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (ان کو) پکارتے ہوo |
| 73. أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَO |
| 73. یا وہ تمہیں نفع پہنچاتے ہیں یا نقصان پہنچاتے ہیںo |
| 74. قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَلِكَ يَفْعَلُونَO |
| 74. وہ بولے: (یہ تو معلوم نہیں) لیکن ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا تھاo |
| 75. قَالَ أَفَرَأَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَO |
| 75. (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا تم نے (کبھی ان کی حقیقت میں) غور کیا ہے جن کی تم پرستش کرتے ہوo |
| 76. أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَO |
| 76. تم اور تمہارے اگلے آباء و اجداد (الغرض کسی نے بھی سوچا)o |
| 77. فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَO |
| 77. پس وہ (سب بُت) میرے دشمن ہیں سوائے تمام جہانوں کے رب کے (وہی میرا معبود ہے)o |
| 78. الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِO |
| 78. وہ جس نے مجھے پیدا کیا سو وہی مجھے ہدایت فرماتا ہےo |
| 79. وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِO |
| 79. اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہےo |
| 80. وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِO |
| 80. اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہےo |
| 81. وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِO |
| 81. اور وہی مجھے موت دے گا پھر وہی مجھے (دوبارہ) زندہ فرمائے گاo |
| 82. وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِO |
| 82. اور اسی سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ قیامت وہ میری خطائیں معاف فرما دے گاo |
| 83. رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَO |
| 83. اے میرے رب! مجھے علم و عمل میں کمال عطا فرما اور مجھے اپنے قربِ خاص کے سزاواروں میں شامل فرما لےo |
| 84. وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَO |
| 84. اور میرے لئے بعد میں آنے والوں میں (بھی) ذکرِ خیر اور قبولیت جاری فرماo |
| 85. وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِO |
| 85. اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دےo |
| 86. وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَO |
| 86. اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہوں میں سے تھاo |
| 87. وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَO |
| 87. اور مجھے (اُس دن) رسوا نہ کرنا جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گےo |
| 88. يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَO |
| 88. جس دن نہ کوئی مال نفع دے گا اور نہ اولادo |
| 89. إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍO |
| 89. مگر وہی شخص (نفع مند ہوگا) جو اللہ کی بارگاہ میں سلامتی والے بے عیب دل کے ساتھ حاضر ہواo |
| 90. وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَO |
| 90. اور (اس دن) جنت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گےo |
| 91. وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَO |
| 91. اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گیo |
| 92. وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَO |
| 92. اور ان سے کہا جائے گا: وہ (بت) کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھےo |
| 93. مِن دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَO |
| 93. اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود اپنی مدد کرسکتے ہیں؟ (کہ اپنے آپ کو دوزخ سے بچالیں)o |
| 94. فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَO |
| 94. سو وہ (بت بھی) اس (دوزخ) میں اوندھے منہ گرا دیئے جائیں گے اور گمراہ لوگ (بھی)o |
| 95. وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَO |
| 95. اور ابلیس کی ساری فوجیں (بھی واصل جہنم ہوں گی)o |
| 96. قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَO |
| 96. وہ (گمراہ لوگ) اس (دوزخ) میں باہم جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گےo |
| 97. تَاللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍO |
| 97. اللہ کی قسم! ہم کھلی گمراہی میں تھےo |
| 98. إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 98. جب ہم تمہیں سب جہانوں کے رب کے برابر ٹھہراتے تھےo |
| 99. وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَO |
| 99. اور ہم کو (ان) مجرموں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیاo |
| 100. فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَO |
| 100. سو (آج) نہ کوئی ہماری سفارش کرنے والا ہےo |
| 101. وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍO |
| 101. اور نہ کوئی گرم جوش دوست ہےo |
| 102. فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَO |
| 102. سو کاش ہمیں ایک بار (دنیا میں) پلٹنا (نصیب) ہو جاتا تو ہم مومن ہوجاتےo |
| 103. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَO |
| 103. بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھےo |
| 104. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُO |
| 104. اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہےo |
| 105. كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَO |
| 105. نوح (علیہ السلام) کی قوم نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایاo |
| 106. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَO |
| 106. جب ان سے ان کے (قومی) بھائی نوح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہوo |
| 107. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌO |
| 107. بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوںo |
| 108. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِO |
| 108. سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کروo |
| 109. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 109. اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف سب جہانوں کے رب کے ذمہ ہےo |
| 110. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِO |
| 110. پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرادری کروo |
| 111. قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَO |
| 111. وہ بولے: کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں حالانکہ تمہاری پیروی (معاشرے کے) انتہائی نچلے اور حقیر (طبقات کے) لوگ کر رہے ہیںo |
| 112. قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَO |
| 112. (نوح علیہ السلام نے) فرمایا: میرے علم کو ان کے (پیشہ وارانہ) کاموں سے کیا سروکارo |
| 113. إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَى رَبِّي لَوْ تَشْعُرُونَO |
| 113. ان کا حساب تو صرف میرے رب ہی کے ذمہ ہے۔ کاش! تم سمجھتے (کہ حقیقی عزت و ذلت کیا ہے)o |
| 114. وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَO |
| 114. اور میں مومنوں کو دھتکارنے والا نہیں ہوںo |
| 115. إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌO |
| 115. میں تو فقط کھلا ڈر سنانے والا ہوںo |
| 116. قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَO |
| 116. وہ بولے: اے نوح! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تمہیں یقیناً سنگ سار کر دیا جائے گاo |
| 117. قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِO |
| 117. (نوح علیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیاo |
| 118. فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَO |
| 118. پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ فرما دے اور مجھے اور ان مومنوں کو جو میرے ساتھ ہیں نجات دے دےo |
| 119. فَأَنجَيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِO |
| 119. پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ بھری ہوئی کشتی میں (سوار) تھے نجات دے دیo |
| 120. ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَO |
| 120. پھر اس کے بعد ہم نے باقی ماندہ لوگوں کو غرق کر دیاo |
| 121. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَO |
| 121. بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھےo |
| 122. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُO |
| 122. اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہےo |
| 123. كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَO |
| 123. (قومِ) عاد نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایاo |
| 124. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَO |
| 124. جب اُن سے اُن کے (قومی) بھائی ھود (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہوo |
| 125. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌO |
| 125. بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوںo |
| 126. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِO |
| 126. سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کروo |
| 127. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 127. اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ، میرا اجر تو فقط تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہےo |
| 128. أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَO |
| 128. کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار تعمیر کرتے ہو (محض) تفاخر اور فضول مشغلوں کے لئےo |
| 129. وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَO |
| 129. اور تم (تالابوں والے) مضبوط محلات بناتے ہو اس امید پر کہ تم (دنیا میں) ہمیشہ رہو گےo |
| 130. وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَO |
| 130. اور جب تم کسی کی گرفت کرتے ہو تو سخت ظالم و جابر بن کر گرفت کرتے ہوo |
| 131. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِO |
| 131. سو تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کروo |
| 132. وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَO |
| 132. اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی جو تم جانتے ہوo |
| 133. أَمَدَّكُم بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَO |
| 133. اس نے تمہاری چوپایہ جانوروں اور اولاد سے مدد فرمائیo |
| 134. وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍO |
| 134. اور باغات اور چشموں سے (بھی)o |
| 135. إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍO |
| 135. بیشک میں تم پر ایک زبردست دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوںo |
| 136. قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ الْوَاعِظِينَO |
| 136. وہ بولے: ہمارے حق میں برابر ہے خواہ تم نصیحت کرو یا نصیحت کرنے والوں میں نہ بنو (ہم نہیں مانیں گے)o |
| 137. إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَO |
| 137. یہ (اور) کچھ نہیں مگر صرف پہلے لوگوں کی عادات (و اطوار) ہیں (جنہیں ہم چھوڑ نہیں سکتے)o |
| 138. وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَO |
| 138. اور ہم پر عذاب نہیں کیا جائے گاo |
| 139. فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَO |
| 139. سو انہوں نے اس کو (یعنی ھود علیہ السلام کو) جھٹلا دیا پس ہم نے انہیں ہلاک کر ڈالا، بیشک اس (قصہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھےo |
| 140. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُO |
| 140. اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہےo |
| 141. كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَO |
| 141. (قومِ) ثمود نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایاo |
| 142. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَO |
| 142. جب ان سے ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہوo |
| 143. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌO |
| 143. بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوںo |
| 144. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِO |
| 144. پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کروo |
| 145. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 145. اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کچھ معاوضہ طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف سارے جہانوں کے پروردگار کے ذمہ ہےo |
| 146. أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَO |
| 146. کیا تم ان (نعمتوں) میں جو یہاں (تمہیں میسر) ہیں (ہمیشہ کے لئے) امن و اطمینان سے چھوڑ دیئے جاؤ گےo |
| 147. فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍO |
| 147. (یعنی یہاں کے) باغوں اور چشموں میںo |
| 148. وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌO |
| 148. اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے نرم و نازک ہوتے ہیںo |
| 149. وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَO |
| 149. اور تم (سنگ تراشی کی) مہارت کے ساتھ پہاڑوں میں تراش (تراش) کر مکانات بناتے ہوo |
| 150. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِO |
| 150. پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کروo |
| 151. وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَO |
| 151. اور حد سے تجاوز کرنے والوں کا کہنا نہ مانوo |
| 152. الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَO |
| 152. جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور (معاشرہ کی) اصلاح نہیں کرتےo |
| 153. قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَO |
| 153. وہ بولے کہ تم تو فقط جادو زدہ لوگوں میں سے ہوo |
| 154. مَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَO |
| 154. تم تو محض ہمارے جیسے بشر ہو، پس تم کوئی نشانی لے آؤ اگر تم سچے ہوo |
| 155. قَالَ هَذِهِ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍO |
| 155. (صالح علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ نشانی) یہ اونٹنی ہے پانی کا ایک وقت اس کے لئے (مقرر) ہے اور ایک مقررہ دن تمہارے پانی کی باری ہےo |
| 156. وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍO |
| 156. اور اِسے برائی (کے ارادہ) سے ہاتھ مت لگانا ورنہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تمہیں آپکڑے گاo |
| 157. فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَO |
| 157. پھر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں (سو اسے ہلاک کر دیا) پھر وہ (اپنے کئے پر) پشیمان ہو گئےo |
| 158. فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَO |
| 158. سو انہیں عذاب نے آپکڑا، بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھےo |
| 159. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُO |
| 159. اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہےo |
| 160. كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَO |
| 160. قومِ لوط نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایاo |
| 161. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَO |
| 161. جب ان سے ان کے (قومی) بھائی لوط (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہوo |
| 162. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌO |
| 162. بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوںo |
| 163. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِO |
| 163. پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت اختیار کروo |
| 164. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 164. اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہےo |
| 165. أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَO |
| 165. کیا تم سارے جہان والوں میں سے صرف مَردوں ہی کے پاس (اپنی شہوانی خواہشات پوری کرنے کے لئے) آتے ہوo |
| 166. وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَO |
| 166. اور اپنی بیویوں کو چھوڑ دیتے ہو جو تمہارے رب نے تمہارے لئے پیدا کی ہیں، بلکہ تم (سرکشی میں) حد سے نکل جانے والے لوگ ہوo |
| 167. قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَO |
| 167. وہ بولے: اے لوط! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تم ضرور شہر بدر کئے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گےo |
| 168. قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَO |
| 168. (لوط علیہ السلام نے) فرمایا: بیشک میں تمہارے عمل سے بیزار ہونے والوں میں سے ہوںo |
| 169. رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَO |
| 169. اے رب! تو مجھے اور میرے گھر والوں کو اس (کام کے وبال) سے نجات عطا فرما جو یہ کر رہے ہیںo |
| 170. فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَO |
| 170. پس ہم نے ان کو اور ان کے سب گھر والوں کو نجات عطا فرما دیo |
| 171. إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَO |
| 171. سوائے ایک بوڑھی عورت کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھیo |
| 172. ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَO |
| 172. پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیاo |
| 173. وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَO |
| 173. اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی سو ڈرائے ہوئے لوگوں کی بارش کتنی تباہ کن تھیo |
| 174. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَO |
| 174. بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھےo |
| 175. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُO |
| 175. اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہےo |
| 176. كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَO |
| 176. باشندگانِ ایکہ (یعنی جنگل کے رہنے والوں) نے (بھی) رسولوں کو جھٹلایاo |
| 177. إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَO |
| 177. جب ان سے شعیب (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہوo |
| 178. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌO |
| 178. بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوںo |
| 179. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِO |
| 179. پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کروo |
| 180. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 180. اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہےo |
| 181. أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَO |
| 181. تم پیمانہ پورا بھرا کرو اور (لوگوں کے حقوق کو) نقصان پہنچانے والے نہ بنوo |
| 182. وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِO |
| 182. اور سیدھی ترازو سے تولا کروo |
| 183. وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَO |
| 183. اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم (تول کے ساتھ) مت دیا کرو اور ملک میں (ایسی اخلاقی، مالی اور سماجی خیانتوں کے ذریعے) فساد انگیزی مت کرتے پھروo |
| 184. وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَO |
| 184. اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی امتوں کو پیدا فرمایاo |
| 185. قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَO |
| 185. وہ کہنے لگے: (اے شعیب!) تم تو محض جادو زدہ لوگوں میں سے ہوo |
| 186. وَمَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَO |
| 186. اور تم فقط ہمارے جیسے بشر ہی تو ہو اور ہم تمہیں یقیناً جھوٹے لوگوں میں سے خیال کرتے ہیںo |
| 187. فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَO |
| 187. پس تم ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہوo |
| 188. قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَO |
| 188. (شعیب علیہ السلام نے) فرمایا: میرا رب ان (کارستانیوں) کو خوب جاننے والا ہے جو تم انجام دے رہے ہوo |
| 189. فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍO |
| 189. سو انہوں نے شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلا دیا پس انہیں سائبان کے دن کے عذاب نے آپکڑا، بیشک وہ زبردست دن کا عذاب تھاo |
| 190. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَO |
| 190. بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے۔o |
| 191. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُO |
| 191. اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہےo |
| 192. وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 192. اور بیشک یہ (قرآن) سارے جہانوں کے رب کا نازل کردہ ہےo |
| 193. نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُO |
| 193. اسے روح الامین (جبرائیل علیہ السلام) لے کر اترا ہےo |
| 194. عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَO |
| 194. آپ کے قلبِ (انور) پر تاکہ آپ (نافرمانوں کو) ڈر سنانے والوں میں سے ہو جائیںo |
| 195. بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍO |
| 195. (اس کا نزول) فصیح عربی زبان میں (ہوا) ہےo |
| 196. وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَO |
| 196. اور بیشک یہ پہلی امتوں کے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہےo |
| 197. أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ آيَةً أَن يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَO |
| 197. اور کیا ان کے لئے (صداقتِ قرآن اور صداقتِ نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) یہ دلیل (کافی) نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء (بھی) جانتے ہیںo |
| 198. وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَى بَعْضِ الْأَعْجَمِينَO |
| 198. اور اگر ہم اسے غیر عربی لوگوں (یعنی عجمیوں) میں سے کسی پر نازل کرتےo |
| 199. فَقَرَأَهُ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَO |
| 199. سو وہ اس کو ان لوگوں پر پڑھتا تو (بھی) یہ لوگ اس پر ایمان لانے والے نہ ہوتےo |
| 200. كَذَلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَO |
| 200. اس طرح ہم نے اس (کے انکار) کو مجرموں کے دلوں میں پختگی سے داخل کر دیا ہےo |
| 201. لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَO |
| 201. وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب دیکھ لیںo |
| 202. فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَO |
| 202. پس وہ (عذاب) انہیں اچانک آپہنچے گا اور انہیں شعور (بھی) نہ ہوگاo |
| 203. فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَO |
| 203. تب وہ کہیں گے: کیا ہمیں مہلت دی جائے گیo |
| 204. أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَO |
| 204. کیا یہ ہمارے عذاب میں جلدی کے طلب گار ہیںo |
| 205. أَفَرَأَيْتَ إِن مَّتَّعْنَاهُمْ سِنِينَO |
| 205. بھلا بتائیے اگر ہم انہیں برسوں فائدہ پہنچاتے رہیںo |
| 206. ثُمَّ جَاءَهُم مَّا كَانُوا يُوعَدُونَO |
| 206. پھر ان کے پاس وہ (عذاب) آپہنچے جس کا ان سے وعدہ کیا جار ہا ہےo |
| 207. مَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَO |
| 207. (تو) وہ چیزیں (ان سے عذاب کو دفع کرنے میں) کیا کام آئیں گی جن سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھےo |
| 208. وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَO |
| 208. اور ہم نے سوائے ان (بستیوں) کے جن کے لئے ڈرانے والے (آچکے) تھے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیاo |
| 209. ذِكْرَى وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَO |
| 209. (اور یہ بھی) نصیحت کے لئے اور ہم ظالم نہ تھےo |
| 210. وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُO |
| 210. اور شیطان اس (قرآن) کو لے کرنہیں اترےo |
| 211. وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَO |
| 211. نہ (یہ) ان کے لئے سزاوار ہے اور نہ وہ (اس کی) طاقت رکھتے ہیںo |
| 212. إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَO |
| 212. بیشک وہ (اس کلام کے) سننے سے روک دیئے گئے ہیںo |
| 213. فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَO |
| 213. پس (اے بندے!) تو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پوجا کر ورنہ تو عذاب یافتہ لوگوں میں سے ہو جائے گاo |
| 214. وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَO |
| 214. اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو (ہمارے عذاب سے) ڈرائیےo |
| 215. وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَO |
| 215. اور آپ اپنا بازوئے (رحمت و شفقت) ان مومنوں کے لئے بچھا دیجئے جنہوں نے آپ کی پیروی اختیار کر لی ہےo |
| 216. فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَO |
| 216. پھر اگر وہ آپ کی نافرمانی کریں تو آپ فرما دیجئے کہ میں ان اعمالِ (بد) سے بیزار ہوں جو تم انجام دے رہے ہوo |
| 217. وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِO |
| 217. اور بڑے غالب مہربان (رب) پر بھروسہ رکھیےo |
| 218. الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُO |
| 218. جو آپ کو (رات کی تنہائیوں میں بھی) دیکھتا ہے جب آپ (نمازِ تہجد کے لئے) قیام کرتے ہیںo |
| 219. وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَO |
| 219. اور سجدہ گزاروں میں (بھی) آپ کا پلٹنا دیکھتا (رہتا) ہےo |
| 220. إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُO |
| 220. بیشک وہ خوب سننے والا جاننے والا ہےo |
| 221. هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُO |
| 221. کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اترتے ہیںo |
| 222. تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍO |
| 222. وہ ہر جھوٹے (بہتان طراز) گناہگار پر اترا کرتے ہیںo |
| 223. يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَO |
| 223. جو سنی سنائی باتیں (ان کے کانوں میں) ڈال دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیںo |
| 224. وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَO |
| 224. اور شاعروں کی پیروی بہکے ہوئے لوگ ہی کرتے ہیںo |
| 225. أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَO |
| 225. کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ (شعراء) ہر وادئ (خیال) میں (یونہی) سرگرداں پھرتے رہتے ہیں (انہیں حق میں سچی دلچسپی اور سنجیدگی نہیں ہوتی بلکہ فقط لفظی و فکری جولانیوں میں مست اور خوش رہتے ہیں)o |
| 226. وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَO |
| 226. اور یہ کہ وہ (ایسی باتیں) کہتے ہیں جنہیں (خود) کرتے نہیں ہیںo |
| 227. إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانتَصَرُوا مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَO |
| 227. سوائے ان (شعراء) کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہے (یعنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدح خواں بن گئے) اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد (ظالموں سے بزبانِ شعر) انتقام لیا (اور اپنے کلام کے ذریعے اسلام اور مظلوموں کا دفاع کیا بلکہ ان کاجوش بڑھایا تو یہ شاعری مذموم نہیں)، اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا عنقریب جان لیں گے کہ وہ (مرنے کے بعد) کونسی پلٹنے کی جگہ پلٹ کر جاتے ہیںo |