| 1. وَالصَّافَّاتِ صَفًّاO |
| 1. قسم ہے قطار در قطار صف بستہ جماعتوں کیo |
| 2. فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًاO |
| 2. پھر بادلوں کو کھینچ کر لے جانے والی یا برائیوں پر سختی سے جھڑکنے والی جماعتوں کیo |
| 3. فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًاO |
| 3. پھر ذکرِ الٰہی (یا قرآن مجید) کی تلاوت کرنے والی جماعتوں کیo |
| 4. إِنَّ إِلَهَكُمْ لَوَاحِدٌO |
| 4. بے شک تمہارا معبود ایک ہی ہےo |
| 5. رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِO |
| 5. (جو) آسمانوں اور زمین کا اور جو (مخلوق) اِن دونوں کے درمیان ہے اس کا رب ہے، اور طلوعِ آفتاب کے تمام مقامات کا رب ہےo |
| 6. إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِO |
| 6. بے شک ہم نے آسمانِ دنیا (یعنی پہلے کرّۂ سماوی) کو ستاروں اور سیاروں کی زینت سے آراستہ کر دیاo |
| 7. وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍO |
| 7. اور (انہیں) ہر سرکش شیطان سے محفوظ بنایاo |
| 8. لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍO |
| 8. وہ (شیاطین) عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور اُن پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیںo |
| 9. دُحُورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌO |
| 9. اُن کو بھگانے کے لئے اور اُن کے لئے دائمی عذاب ہےo |
| 10. إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌO |
| 10. مگر جو (شیطان) ایک بار جھپٹ کر (فرشتوں کی کوئی بات) اُچک لے تو چمکتا ہوا انگارہ اُس کے پیچھے لگ جاتا ہےo |
| 11. فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍO |
| 11. اِن سے پوچھئے کہ کیا یہ لوگ تخلیق کئے جانے میں زیادہ سخت (اور مشکل) ہیں یا وہ چیزیں جنہیں ہم نے (آسمانی کائنات میں) تخلیق فرمایا ہے، بیشک ہم نے اِن لوگوں کو چپکنے والے گارے سے پیدا کیا ہےo |
| 12. بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَO |
| 12. بلکہ آپ تعجب فرماتے ہیں اور وہ مذاق اڑاتے ہیںo |
| 13. وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَO |
| 13. اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتےo |
| 14. وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَO |
| 14. اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو تمسخر کرتے ہیںo |
| 15. وَقَالُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌO |
| 15. اور کہتے ہیں کہ یہ تو صرف کھلا جادو ہےo |
| 16. أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَO |
| 16. کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو ہم یقینی طور پر (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گےo |
| 17. أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَO |
| 17. اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے)o |
| 18. قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَO |
| 18. فرما دیجئے: ہاں اور (بلکہ) تم ذلیل و رسوا (بھی) ہو گےo |
| 19. فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَO |
| 19. پس وہ تو محض ایک (زور دار آواز کی) سخت جھڑک ہوگی سو سب اچانک (اٹھ کر) دیکھنے لگ جائیں گےo |
| 20. وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَذَا يَوْمُ الدِّينِO |
| 20. اور کہیں گے: ہائے ہماری شامت! یہ تو جزا کا دن ہےo |
| 21. هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَO |
| 21. (کہا جائے گا: ہاں) یہ وہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھےo |
| 22. احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَO |
| 22. اُن (سب) لوگوں کو جمع کرو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے ساتھیوں اور پیروکاروں کو (بھی) اور اُن (معبودانِ باطلہ) کو (بھی) جنہیں وہ پوجا کرتے تھےo |
| 23. مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَى صِرَاطِ الْجَحِيمِO |
| 23. اللہ کو چھوڑ کر، پھر ان سب کو دوزخ کی راہ پر لے چلوo |
| 24. وَقِفُوهُمْ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَO |
| 24. اور انہیں (صراط کے پاس) روکو، اُن سے پوچھ گچھ ہوگیo |
| 25. مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَO |
| 25. (اُن سے کہا جائے گا:) تمہیں کیا ہوا تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟o |
| 26. بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَO |
| 26. (وہ مدد کیا کریں گے) بلکہ آج تو وہ خود گردنیں جھکائے کھڑے ہوں گےo |
| 27. وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَO |
| 27. اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر باہم سوال کریں گےo |
| 28. قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِO |
| 28. وہ کہیں گے: بے شک تم ہی تو ہمارے پاس دائیں طرف سے (یعنی اپنے حق پر ہونے کی قَسمیں کھاتے ہوئے) آیا کرتے تھےo |
| 29. قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَO |
| 29. (انہیں گمراہ کرنے والے پیشوا) کہیں گے: بلکہ تم خود ہی ایمان لانے والے نہ تھےo |
| 30. وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَO |
| 30. اور ہمارا تم پر کچھ زور (اور دباؤ) نہ تھا بلکہ تم خود سرکش لوگ تھےo |
| 31. فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا إِنَّا لَذَائِقُونَO |
| 31. پس ہم پر ہمارے رب کا فرمان ثابت ہوگیا۔ (اب) ہم ذائقۂ (عذاب) چکھنے والے ہیںo |
| 32. فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَO |
| 32. سو ہم نے تمہیں گمراہ کر دیا بے شک ہم خود گمراہ تھےo |
| 33. فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَO |
| 33. پس اس دن عذاب میں وہ (سب) باہم شریک ہوں گےo |
| 34. إِنَّا كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَO |
| 34. بے شک ہم مُجرموں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیںo |
| 35. إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَO |
| 35. یقیناً وہ ایسے لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں تو وہ تکبّر کرتے تھےo |
| 36. وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوا آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍO |
| 36. اور کہتے تھے: کیا ہم ایک دیوانے شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیںo |
| 37. بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَO |
| 37. (وہ نہ مجنوں ہے نہ شاعر) بلکہ وہ (دینِ) حق لے کر آئے ہیں اور انہوں نے (اللہ کے) پیغمبروں کی تصدیق کی ہےo |
| 38. إِنَّكُمْ لَذَائِقُوا الْعَذَابِ الْأَلِيمِO |
| 38. بے شک تم دردناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہوo |
| 39. وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَO |
| 39. اور تمہیں (کوئی) بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر صرف اسی کا جو تم کیا کرتے تھےo |
| 40. إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَO |
| 40. (ہاں) مگر اللہ کے وہ (برگزیدہ و منتخب) بندے جنہیں (نفس اور نفسانیت سے) رہائی مل چکی ہےo |
| 41. أُوْلَئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌO |
| 41. یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے (صبح و شام) رزقِ خاص مقرّر ہےo |
| 42. فَوَاكِهُ وَهُم مُّكْرَمُونَO |
| 42. (ہر قسم کے) میوے ہوں گے، اور ان کی تعظیم و تکریم ہوگیo |
| 43. فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِO |
| 43. نعمتوں اور راحتوں کے باغات میں (مقیم ہوں گے)o |
| 44. عَلَى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَO |
| 44. تختوں پر مسند لگائے آمنے سامنے (جلوہ افروز ہوں گے)o |
| 45. يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍO |
| 45. اُن پر چھلکتی ہوئی شرابِ (طہور) کے جام کا دور چل رہا ہوگاo |
| 46. بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَO |
| 46. جو نہایت سفید ہوگی، پینے والوں کے لئے سراسر لذّت ہوگیo |
| 47. لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَO |
| 47. نہ اس میں کوئی ضرر یا سَر کا چکرانا ہوگا اور نہ وہ اس (کے پینے) سے بہک سکیں گےo |
| 48. وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌO |
| 48. اور ان کے پہلو میں نگاہیں نیچی رکھنے والی، بڑی خوبصورت آنکھوں والی (حوریں بیٹھی) ہوں گیo |
| 49. كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌO |
| 49. (وہ سفید و دلکش رنگت میں ایسے لگیں گی) گویا گرد و غبار سے محفوظ انڈے (رکھے) ہوںo |
| 50. فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَO |
| 50. پھر وہ (جنّتی) آپس میں متوجہ ہو کر ایک دوسرے سے (حال و احوال) دریافت کریں گےo |
| 51. قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌO |
| 51. ان میں سے ایک کہنے والا (دوسرے سے) کہے گا کہ میرا ایک ملنے والا تھا (جو آخرت کا منکِر تھا)o |
| 52. يَقُولُ أَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَO |
| 52. وہ (مجھے) کہتا تھا: کیا تم بھی (ان باتوں کا) یقین اور تصدیق کرنے والوں میں سے ہوo |
| 53. أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَدِينُونَO |
| 53. کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہمیں (اس حال میں) بدلہ دیا جائے گاo |
| 54. قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَO |
| 54. پھر وہ (جنّتی) کہے گا: کیا تم (اُسے) جھانک کر دیکھو گے (کہ وہ کس حال میں ہے)o |
| 55. فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِO |
| 55. پھر وہ جھانکے گا تو اسے دوزخ کے (بالکل) وسط میں پائے گاo |
| 56. قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدتَّ لَتُرْدِينِO |
| 56. (اس سے) کہے گا: خدا کی قسم! تو اس کے قریب تھا کہ مجھے بھی ہلاک کر ڈالےo |
| 57. وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَO |
| 57. اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں (بھی تمہارے ساتھ عذاب میں) حاضر کئے جانے والوں میں شامل ہو جاتاo |
| 58. أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَO |
| 58. سو (جنّتی خوشی سے پوچھیں گے:) کیا اب ہم مریں گے تو نہیںo |
| 59. إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَO |
| 59. اپنی پہلی موت کے سوا (جس سے گزر کر ہم یہاں آچکے) اور نہ ہم پر کبھی عذاب کیا جائے گاo |
| 60. إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُO |
| 60. بیشک یہی تو عظیم کامیابی ہےo |
| 61. لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَO |
| 61. ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیےo |
| 62. أَذَلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِO |
| 62. بھلا یہ (خُلد کی) مہمانی بہتر ہے یا زقّوم کا درختo |
| 63. إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِّلظَّالِمِينَO |
| 63. بیشک ہم نے اس (درخت) کو ظالموں کے لئے عذاب بنایا ہےo |
| 64. إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِO |
| 64. بیشک یہ ایک درخت ہے جو دوزخ کے سب سے نچلے حصہ سے نکلتا ہےo |
| 65. طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُؤُوسُ الشَّيَاطِينِO |
| 65. اس کے خوشے ایسے ہیں گویا (بدنما) شیطانوں کے سَر ہوںo |
| 66. فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِؤُونَ مِنْهَا الْبُطُونَO |
| 66. پس وہ (دوزخی) اسی میں سے کھانے والے ہیں اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہیںo |
| 67. ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍO |
| 67. پھر یقیناً اُن کے لئے اس (کھانے) پر (پیپ کا) ملا ہوا نہایت گرم پانی ہوگا (جو انتڑیوں کو کاٹ دے گا)o |
| 68. ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِO |
| 68. (کھانے کے بعد) پھر یقیناً ان کا دوزخ ہی کی طرف (دوبارہ) پلٹنا ہوگاo |
| 69. إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَO |
| 69. بے شک انہوں نے اپنے باپ دادا کوگمراہ پایاo |
| 70. فَهُمْ عَلَى آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَO |
| 70. سو وہ انہی کے نقشِ قدم پر دوڑائے جا رہے ہیںo |
| 71. وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَO |
| 71. اور درحقیقت اُن سے قبل پہلے لوگوں میں (بھی) اکثر گمراہ ہوگئے تھےo |
| 72. وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَO |
| 72. اور یقیناً ہم نے ان میں بھی ڈر سنانے والے بھیجےo |
| 73. فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَO |
| 73. سو آپ دیکھئے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ڈرائے گئے تھےo |
| 74. إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَO |
| 74. سوائے اﷲ کے چنیدہ و برگزیدہ بندوں کےo |
| 75. وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَO |
| 75. اور بیشک ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو ہم کتنے اچھے فریاد رَس ہیںo |
| 76. وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِO |
| 76. اور ہم نے اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو سخت تکلیف سے بچا لیاo |
| 77. وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمْ الْبَاقِينَO |
| 77. اور ہم نے فقط اُن ہی کی نسل کو باقی رہنے والا بنایاo |
| 78. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَO |
| 78. اور پیچھے آنے والوں (یعنی انبیاء و اُمم) میں ہم نے ان کا ذکرِ خیر باقی رکھاo |
| 79. سَلَامٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَO |
| 79. سلام ہو نوح پر سب جہانوں میںo |
| 80. إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَO |
| 80. بیشک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیںo |
| 81. إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَO |
| 81. بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھےo |
| 82. ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَO |
| 82. پھر ہم نے دوسروں کو غرق کردیاo |
| 83. وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَO |
| 83. بے شک اُن کے گروہ میں سے ابراہیم (علیہ السلام) (بھی) تھےo |
| 84. إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍO |
| 84. جب وہ اپنے رب کی بارگاہ میں قلبِ سلیم کے ساتھ حاضر ہوئےo |
| 85. إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَO |
| 85. جبکہ انہوں نے اپنے باپ (جو حقیقت میں چچا تھا، آپ بوجہ پرورش اسے باپ کہتے تھے) اور اپنی قوم سے کہا: تم کن چیزوں کی پرستش کرتے ہو؟o |
| 86. أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَO |
| 86. کیا تم بہتان باندھ کر اﷲ کے سوا (جھوٹے) معبودوں کا ارادہ کرتے ہو؟o |
| 87. فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 87. بھلا تمام جہانوں کے رب کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟o |
| 88. فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِO |
| 88. پھر (ابراہیم علیہ السلام نے اُنہیں وہم میں ڈالنے کے لئے) ایک نظر ستاروں کی طرف کیo |
| 89. فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌO |
| 89. اور کہا: میری طبیعت مُضمحِل ہے (تمہارے ساتھ میلے پر نہیں جاسکتا)o |
| 90. فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَO |
| 90. سو وہ اُن سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئےo |
| 91. فَرَاغَ إِلَى آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَO |
| 91. پھر (ابراہیم علیہ السلام) ان کے معبودوں (یعنی بتوں) کے پاس خاموشی سے گئے اور اُن سے کہا: کیا تم کھاتے نہیں ہو؟o |
| 92. مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَO |
| 92. تمہیں کیا ہے کہ تم بولتے نہیں ہو؟o |
| 93. فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِO |
| 93. پھر (ابراہیم علیہ السلام) پوری قوّت کے ساتھ انہیں مارنے (اور توڑنے) لگےo |
| 94. فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَO |
| 94. پھر لوگ (میلے سے واپسی پر) دوڑتے ہوئے ان کی طرف آئےo |
| 95. قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَO |
| 95. ابراہیم (علیہ السلام) نے (اُن سے) کہا: کیا تم اِن (ہی بے جان پتھروں) کو پوجتے ہو جنہیں خود تراشتے ہو؟o |
| 96. وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَO |
| 96. حالانکہ اﷲ نے تمہیں اور تمہارے (سارے) کاموں کو خَلق فرمایا ہےo |
| 97. قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِO |
| 97. وہ کہنے لگے: ان کے (جلانے کے) لئے ایک عمارت بناؤ پھر ان کو (اس کے اندر) سخت بھڑکتی آگ میں ڈال دوo |
| 98. فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَO |
| 98. غرض انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کے ساتھ ایک چال چلنا چاہی سو ہم نے اُن ہی کو نیچا دکھا دیا (نتیجۃً آگ گلزار بن گئی)o |
| 99. وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِO |
| 99. پھر ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: میں (ہجرت کر کے) اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے ضرور راستہ دکھائے گا (وہ ملکِ شام کی طرف ہجرت فرما گئے)o |
| 100. رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَO |
| 100. (پھر اَرضِ مقدّس میں پہنچ کر دعا کی:) اے میرے رب! صالحین میں سے مجھے ایک (فرزند) عطا فرماo |
| 101. فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍO |
| 101. پس ہم نے انہیں بڑے بُرد بار بیٹے (اسماعیل علیہ السلام) کی بشارت دیo |
| 102. فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَى قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَO |
| 102. پھر جب وہ (اسماعیل علیہ السلام) ان کے ساتھ دوڑ کر چل سکنے (کی عمر) کو پہنچ گیا تو (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: اے میرے بیٹے! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کررہا ہوں سو غور کرو کہ تمہاری کیا رائے ہے۔ (اسماعیل علیہ السلام نے) کہا: ابّاجان! وہ کام (فوراً) کر ڈالیے جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے۔ اگر اﷲ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گےo |
| 103. فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِO |
| 103. پھر جب دونوں (رضائے الٰہی کے سامنے) جھک گئے (یعنی دونوں نے مولا کے حکم کو تسلیم کرلیا) اور ابراہیم (علیہ السلام) نے اسے پیشانی کے بل لِٹا دیا (اگلا منظر بیان نہیں فرمایا)o |
| 104. وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُO |
| 104. اور ہم نے اسے ندا دی کہ اے ابراہیم!o |
| 105. قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَO |
| 105. واقعی تم نے اپنا خواب (کیاخوب) سچا کر دکھایا۔ بے شک ہم محسنوں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں (سو تمہیں مقامِ خلّت سے نواز دیا گیا ہے)o |
| 106. إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُO |
| 106. بے شک یہ بہت بڑی کھلی آزمائش تھیo |
| 107. وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍO |
| 107. اور ہم نے ایک بہت بڑی قربانی کے ساتھ اِس کا فدیہ کر دیاo |
| 108. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَO |
| 108. اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں اس کا ذکرِ خیر برقرار رکھاo |
| 109. سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَO |
| 109. سلام ہو ابراہیم پرo |
| 110. كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَO |
| 110. ہم اسی طرح محسنوں کو صلہ دیا کرتے ہیںo |
| 111. إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَO |
| 111. بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھےo |
| 112. وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَO |
| 112. اور ہم نے (اِسما عیل علیہ السلام کے بعد) انہیں اِسحاق (علیہ السلام) کی بشارت دی (وہ بھی) صالحین میں سے نبی تھےo |
| 113. وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَقَ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌO |
| 113. اور ہم نے اُن پر اور اسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، اور ان دونوں کی نسل میں نیکو کار بھی ہیں اور اپنی جان پر کھلے ظلم شِعار بھیo |
| 114. وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَى مُوسَى وَهَارُونَO |
| 114. اور بے شک ہم نے موسٰی اور ہارون (علیھما السلام) پر بھی احسان کئےo |
| 115. وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِO |
| 115. اور ہم نے خود ان دونوں کو اور دونوں کی قوم کو سخت تکلیف سے نجات بخشیo |
| 116. وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَO |
| 116. اور ہم نے اُن کی مدد فرمائی تو وہی غالب ہوگئےo |
| 117. وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَO |
| 117. اور ہم نے ان دونوں کو واضح اور بیّن کتاب (تورات) عطا فرمائیo |
| 118. وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO |
| 118. اور ہم نے ان دونوں کو سیدھی راہ پر چلایاo |
| 119. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَO |
| 119. اور ہم نے ان دونوں کے حق میں (بھی) پیچھے آنے والوں میں ذکرِ خیر باقی رکھاo |
| 120. سَلَامٌ عَلَى مُوسَى وَهَارُونَO |
| 120. سلام ہو موسٰی اور ہارون پرo |
| 121. إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَO |
| 121. بے شک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح صِلہ دیا کرتے ہیںo |
| 122. إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَO |
| 122. بے شک وہ دونوں ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھےo |
| 123. وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَO |
| 123. اور یقیناً الیاس (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھےo |
| 124. إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَO |
| 124. جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (اﷲ سے) نہیں ڈرتے ہو؟o |
| 125. أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَO |
| 125. کیا تم بَعل (نامی بُت) کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟o |
| 126. اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَO |
| 126. (یعنی) اﷲ جو تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہےo |
| 127. فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَO |
| 127. تو ان لوگوں نے (یعنی قومِ بعلبک نے) الیاس (علیہ السلام) کو جھٹلایا پس وہ (بھی عذابِ جہنم میں) حاضر کردیے جائیں گےo |
| 128. إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَO |
| 128. سوائے اﷲ کے چُنے ہوئے بندوں کےo |
| 129. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَO |
| 129. اور ہم نے ان کا ذکرِ خیر (بھی) پیچھے آنے والوں میں برقرار رکھاo |
| 130. سَلَامٌ عَلَى إِلْ يَاسِينَO |
| 130. سلام ہو الیاس پرo |
| 131. إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَO |
| 131. بے شک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح صِلہ دیا کرتے ہیںo |
| 132. إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَO |
| 132. بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھےo |
| 133. وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَO |
| 133. اور بے شک لوط (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھےo |
| 134. إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَO |
| 134. جب ہم نے اُن کو اور ان کے سب گھر والوں کو نجات بخشیo |
| 135. إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَO |
| 135. سوائے اس بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھیo |
| 136. ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَO |
| 136. پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر ڈالاo |
| 137. وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَO |
| 137. اور بے شک تم لوگ اُن (کی اُجڑی بستیوں) پر (مَکّہ سے ملکِ شام کی طرف جاتے ہوئے) صبح کے وقت بھی گزرتے ہوo |
| 138. وَبِاللَّيْلِ أَفَلَا تَعْقِلُونَO |
| 138. اور رات کو بھی، کیا پھر بھی تم عقل نہیں رکھتےo |
| 139. وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَO |
| 139. اور یونس (علیہ السلام بھی) واقعی رسولوں میں سے تھےo |
| 140. إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِO |
| 140. جب وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف دوڑےo |
| 141. فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَO |
| 141. پھر (کشتی بھنور میں پھنس گئی تو) انہوں نے قرعہ ڈالا تو وہ (قرعہ میں) مغلوب ہوگئے (یعنی ان کا نام نکل آیا اور کشتی والوں نے انہیں دریا میں پھینک دیا)o |
| 142. فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌO |
| 142. پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (اپنے آپ پر) نادم رہنے والے تھےo |
| 143. فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنْ الْمُسَبِّحِينَO |
| 143. پھر اگر وہ (اﷲ کی) تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتےo |
| 144. لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَO |
| 144. تو اس (مچھلی) کے پیٹ میں اُس دن تک رہتے جب لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گےo |
| 145. فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌO |
| 145. پھر ہم نے انہیں (ساحلِ دریا پر) کھلے میدان میں ڈال دیا حالانکہ وہ بیمار تھےo |
| 146. وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍO |
| 146. اور ہم نے ان پر (کدّو کا) بیل دار درخت اُگا دیاo |
| 147. وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَى مِئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَO |
| 147. اور ہم نے انہیں (اَرضِ موصل میں قومِ نینوٰی کے) ایک لاکھ یا اس سے زیادہ افراد کی طرف بھیجا تھاo |
| 148. فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَى حِينٍO |
| 148. سو (آثارِ عذاب کو دیکھ کر) وہ لوگ ایمان لائے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ پہنچایاo |
| 149. فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَO |
| 149. پس آپ اِن (کفّارِ مکّہ) سے پوچھئے کیا آپ کے رب کے لئے بیٹیاں ہیں اور ان کے لئے بیٹے ہیںo |
| 150. أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَO |
| 150. کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنا کر پیدا کیا تو وہ اس وقت (موقع پر) حاضر تھےo |
| 151. أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَO |
| 151. سن لو! وہ لوگ یقیناً اپنی بہتان تراشی سے (یہ) بات کرتے ہیںo |
| 152. وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَO |
| 152. کہ اﷲ نے اولاد جنی، اور بیشک یہ لوگ جھوٹے ہیںo |
| 153. أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَO |
| 153. کیا اس نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیوں کو پسند فرمایا ہے (کفّارِ مکّہ کی ذہنیت کی زبان میں انہی کے عقیدے کا ردّ کیا جا رہا ہے)o |
| 154. مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَO |
| 154. تمہیں کیا ہوا ہے؟ تم کیسا انصاف کرتے ہو؟o |
| 155. أَفَلَا تَذَكَّرُونَO |
| 155. کیا تم غور نہیں کرتے؟o |
| 156. أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌO |
| 156. کیا تمہارے پاس (اپنے فکر و نظریہ پر) کوئی واضح دلیل ہےo |
| 157. فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَO |
| 157. تم اپنی کتاب پیش کرو اگر تم سچے ہوo |
| 158. وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَO |
| 158. اور انہوں نے (تو) اﷲ اور جِنّات کے درمیان (بھی) نسبی رشتہ مقرر کر رکھا ہے، حالانکہ جنّات کو معلوم ہے کہ وہ (بھی اﷲ کے حضور) یقیناً پیش کیے جائیں گےo |
| 159. سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَO |
| 159. اﷲ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیںo |
| 160. إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَO |
| 160. مگر اﷲ کے چُنیدہ و برگزیدہ بندے (اِن باتوں سے مستثنٰی ہیں)o |
| 161. فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَO |
| 161. پس تم اور جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہوo |
| 162. مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَO |
| 162. تم سب اﷲ کے خلاف کسی کو گمراہ نہیں کرسکتےo |
| 163. إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِO |
| 163. سوائے اس شخص کے جو دوزخ میں جا گرنے والا ہےo |
| 164. وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌO |
| 164. اور (فرشتے کہتے ہیں:) ہم میں سے بھی ہر ایک کا مقام مقرر ہےo |
| 165. وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَO |
| 165. اور یقیناً ہم تو خود صف بستہ رہنے والے ہیںo |
| 166. وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَO |
| 166. اور یقیناً ہم تو خود (اﷲ کی) تسبیح کرنے والے ہیںo |
| 167. وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَO |
| 167. اور یہ لوگ یقیناً کہا کرتے تھےo |
| 168. لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنْ الْأَوَّلِينَO |
| 168. کہ اگر ہمارے پاس (بھی) پہلے لوگوں کی کوئی (کتابِ) نصیحت ہوتیo |
| 169. لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَO |
| 169. تو ہم (بھی) ضرور اﷲ کے برگزیدہ بندے ہوتےo |
| 170. فَكَفَرُوا بِهِ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَO |
| 170. پھر (اب) وہ اس (قرآن) کے منکِر ہوگئے سو وہ عنقریب (اپنا انجام) جان لیں گےo |
| 171. وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَO |
| 171. اور بے شک ہمارا فرمان ہمارے بھیجے ہوئے بندوں (یعنی رسولوں) کے حق میں پہلے صادر ہوچکا ہےo |
| 172. إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَO |
| 172. کہ بے شک وہی مدد یافتہ لوگ ہیںo |
| 173. وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَO |
| 173. اور بے شک ہمارا لشکر ہی غالب ہونے والا ہےo |
| 174. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍO |
| 174. پس ایک وقت تک آپ ان سے توجّہ ہٹا لیجئےo |
| 175. وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَO |
| 175. اور انہیں (برابر) دیکھتے رہئیے سو وہ عنقریب (اپنا انجام) دیکھ لیں گےo |
| 176. أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَO |
| 176. اور کیا یہ ہمارے عذاب میں جلدی کے خواہش مند ہیںo |
| 177. فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَO |
| 177. پھر جب وہ (عذاب) ان کے سامنے اترے گا تو اِن کی صبح کیا ہی بُری ہوگی جنہیں ڈرایا گیا تھاo |
| 178. وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍO |
| 178. پس آپ اُن سے تھوڑی مدّت تک توجّہ ہٹا ئے رکھئےo |
| 179. وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَO |
| 179. اور انہیں (برابر) دیکھتے رہئیے، سو وہ عنقریب (اپنا انجام) دیکھ لیں گےo |
| 180. سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَO |
| 180. آپ کا رب، جو عزت کا مالک ہے اُن (باتوں) سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیںo |
| 181. وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَO |
| 181. اور (تمام) رسولوں پر سلام ہوo |
| 182. وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO |
| 182. اور سب تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہےo |