اس سورہ مبارکہ کا نام القصص ہے۔ یہ بھی مکی زندگی کے درمیانی عہد میں نازل ہونے والی سورتوں میں سے ایک سورہ ہے۔ اس کے مضامین میں استعماری طاقتوں کا بطلان، اسلام کے نظام معاشیات، اسلام کے نظام قانون، اسلام کے نظام اخلاق کی تفصیلات شامل ہیں۔

Play Copy

وَ جَآءَ رَجُلٌ مِّنۡ اَقۡصَا الۡمَدِیۡنَۃِ یَسۡعٰی ۫ قَالَ یٰمُوۡسٰۤی اِنَّ الۡمَلَاَ یَاۡتَمِرُوۡنَ بِکَ لِیَقۡتُلُوۡکَ فَاخۡرُجۡ اِنِّیۡ لَکَ مِنَ النّٰصِحِیۡنَ ﴿۲۰﴾

20. اور شہر کے آخری کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اس نے کہا: اے موسٰی! (قومِ فرعون کے) سردار آپ کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ وہ آپ کو قتل کردیں سو آپ (یہاں سے) نکل جائیں بیشک میں آپ کے خیر خواہوں میں سے ہوںo

20. And a man came running from the far end of the city and said: ‘O Musa (Moses), the chiefs (of the people of Pharaoh) are counselling about you to kill you, so depart (from here). Surely, I am of your well-wishers.’

(الْقَصَص، 28 : 20)