لَا يُحِبُّ اللهُ
آیت کھولیں
براؤز
شیخ الاسلام
تعارف
تاثرات
عرفان القرآن
تعارف
محاسن عرفان القرآن
تاثرات
عرفان القرآن حاصل کریں
قرآنی سوال و جواب
پنج سورہ
سورۃ یٰسین
سورۃ الرحمٰن
سورۃ الواقعہ
سورۃ الملک
سورۃ المزمل
اہم لنکس
پارہ لسٹ
عرفان القرآن پی ڈی ایف ڈوانلوڈ
رابطہ
ایپلی کیشن
(Android) اینڈرائیڈ
(iOS) آئی او ایس
(Windows) ونڈوز
ENGLISH
جدید تلاش
لَا يُحِبُّ اللهُ
Part La yuhibbu Allahu
4, 5
سورہ نمبر
111
آيات
14
رکوع
6
پارہ نمبر
1 - الْفَاتِحَة
2 - الْبَقَرَة
3 - آل عِمْرَان
4 - النِّسَآء
5 - الْمَآئِدَة
6 - الْأَنْعَام
7 - الْأَعْرَاف
8 - الْأَنْفَال
9 - التَّوْبَة
10 - يُوْنـُس
11 - هُوْد
12 - يُوْسُف
13 - الرَّعْد
14 - إِبْرَاهِيْم
15 - الْحِجْر
16 - النَّحْل
17 - الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل
18 - الْكَهْف
19 - مَرْيَم
20 - طهٰ
21 - الْأَنْبِيَآء
22 - الْحَجّ
23 - الْمُؤْمِنُوْن
24 - النُّوْر
25 - الْفُرْقَان
26 - الشُّعَرَآء
27 - النَّمْل
28 - الْقَصَص
29 - الْعَنْکَبُوْت
30 - الرُّوْم
31 - لُقْمَان
32 - السَّجْدَة
33 - الْأَحْزَاب
34 - سَبـَا
35 - فَاطِر
36 - يٰس
37 - الصَّافَّات
38 - ص
39 - الزُّمَر
40 - غَافِر - الْمُؤْمِن
41 - فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة
42 - الشُّوْرٰی
43 - الزُّخْرُف
44 - الدُّخَان
45 - الْجَاثِيَة
46 - الْأَحْقَاف
47 - مُحَمَّد
48 - الْفَتْح
49 - الْحُجُرَات
50 - ق
51 - الذَّارِيَات
52 - الطُّوْر
53 - النَّجْم
54 - الْقَمَر
55 - الرَّحْمٰن
56 - الْوَاقِعَة
57 - الْحَدِيْد
58 - الْمُجَادَلَة
59 - الْحَشْر
60 - الْمُمْتَحِنَة
61 - الصَّفّ
62 - الْجُمُعَة
63 - الْمُنَافِقُوْن
64 - التَّغَابُن
65 - الطَّلاَق
66 - التَّحْرِيْم
67 - الْمُلْک
68 - الْقَلَم
69 - الْحَآقَّة
70 - الْمَعَارِج
71 - نُوْح
72 - الْجِنّ
73 - الْمُزَّمِّل
74 - الْمُدَّثِّر
75 - الْقِيَامَة
76 - الْإِنْسَان - الدَّهْر
77 - الْمُرْسَلاَت
78 - النَّبَا
79 - النَّازِعَات
80 - عَبَسَ
81 - التَّکْوِيْر
82 - الْإِنْفِطَار
83 - الْمُطَفِّفِيْن
84 - الْإِنْشِقَاق
85 - الْبُرُوْج
86 - الطَّارِق
87 - الْأَعْلیٰ
88 - الْغَاشِيَة
89 - الْفَجْر
90 - الْبَلَد
91 - الشَّمْس
92 - اللَّيْل
93 - الضُّحٰی
94 - الشَّرْح - - الْإِنْشِرَاح
95 - التِّيْن
96 - الْعَلَق
97 - الْقَدْر
98 - الْبَـيِّـنَة
99 - الزَّلْزَلَة - - الزِّلْزَال
100 - الْعَادِيَات
101 - الْقَارِعَة
102 - التَّکَاثُر
103 - الْعَصْر
104 - الْهُمَزَة
105 - الْفِيل
106 - قُرَيْش
107 - الْمَاعُوْن
108 - الْکَوْثَر
109 - الْکَافِرُوْن
110 - النَّصْر
111 - الْمَسَد - - اللَّهَب
112 - الْإِخْلاَص
113 - الْفَلَق
114 - النَّاس
1 - الم
2 - سَيَقُولُ
3 - تِلْكَ الرُّسُلُ
4 - لَن تَنَالُواْ
5 - وَالْمُحْصَنَاتُ
6 - لاَ يُحِبُّ اللّهُ
7 - وَإِذَا سَمِعُواْ
8 - وَلَوْ أَنَّنَا
9 - قَالَ الْمَلَأُ
10 - وَاعْلَمُواْ
11 - يَعْتَذِرُونَ
12 - وَمَا مِن دَآبَّةٍ
13 - وَمَا أُبَرِّىءُ
14 - رُبَمَا
15 - سُبْحَانَ الَّذِي
16 - قَالَ أَلَمْ
17 - إِقْتَرَبَ
18 - قَدْ أَفْلَحَ
19 - وَقَالَ الَّذِينَ
20 - أَمَّنْ خَلَقَ
21 - أُتْلُ مَا أُوحِيَ
22 - وَمَن يَقْنُتْ
23 - وَمَا لِيَ
24 - فَمَنْ أَظْلَمُ
25 - إِلَيْهِ يُرَدُّ
26 - حٰم
27 - قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ
28 - قَدْ سَمِعَ اللَّهُ
29 - تَبَارَكَ الَّذِي
30 - عَمَّ
قاری منتخب کریں
قاری عبد الباسط
قاری ماهر المعيقلي
الشيخ مشاری راشد العفاسی
قاری أحمد بن علي العجمي
منتخب کریں
ترجمہ کے ساتھ
ترجمہ کے بغیر
پارہ سنیں
an-Nisā’
مدنی
سورہ
4
ترتيب تلاوت
92
ترتيب نزولي
24
رکوع
176
آيات
4, 5, 6
پارہ نمبر
﷽
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
» پچھلا پارہ
سرورق
« اگلا پارہ
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡ
148. اللہ کسی (کی) بری بات کا بآوازِ بلند (ظاہراً و علانیۃً) کہنا پسند نہیں فرماتا سوائے اس کے جس پر ظلم ہوا ہو (اسے ظالم کا ظلم آشکار کرنے کی اجازت ہے)، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے
o
148. Allah does not like anyone’s foul words being voiced loud (publicly and openly) except by one who has been a victim of oppression (he is allowed to expose the cruelty of the oppressor), and Allah is All-Hearing, All-Knowing.
Play
Copy
ﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰ
149. اگر تم کسی کارِ خیر کو ظاہر کرو یا اسے مخفی رکھو یا کسی (کی) برائی سے درگزر کرو تو بیشک اللہ بڑا معاف فرمانے والا بڑی قدرت والا ہے
o
149. Whether you make a good act known or keep it hidden or excuse some(one’s) evil act, Allah is indeed Most Forgiving, All-Powerful.
Play
Copy
ﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇ
150. بلا شبہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اس (ایمان و کفر) کے درمیان کوئی راہ نکال لیں
o
150. Surely, those who disbelieve in Allah and His Messengers and seek to discriminate between Allah and His Messengers and say: ‘We believe in some and deny the others,’ and intend to find a way in between (belief and disbelief),
Play
Copy
ﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑ
151. ایسے ہی لوگ درحقیقت کافر ہیں، اور ہم نے کافروں کے لئے رُسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے
o
151. They are the ones who are in fact the disbelievers. And We have prepared a humiliating torment for the disbelievers.
Play
Copy
ﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤ
152. اور جو لوگ اللہ اور اس کے (سب) رسولوں پر ایمان لائے اور ان (پیغمبروں) میں سے کسی کے درمیان (ایمان لانے میں) فرق نہ کیا تو عنقریب وہ انہیں ان کے اجر عطا فرمائے گا، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے
o
152. But those who believed in Allah and (all) His Messengers and, (in embracing faith,) made no distinction between any of these (Messengers), He will soon pay them their rewards. And Allah is Most Forgiving, Ever-Merciful.
Play
Copy
ﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮ
153. (اے حبیب!) آپ سے اہلِ کتاب سوال کرتے ہیں کہ آپ ان پر آسمان سے (ایک ہی دفعہ پوری لکھی ہوئی) کوئی کتاب اتار لائیں، تو وہ موسٰی (علیہ السلام) سے اس سے بھی بڑا سوال کر چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اللہ (کی ذات) کھلم کھلا دکھا دو، پس ان کے (اس) ظلم (یعنی گستاخانہ سوال) کی وجہ سے انہیں آسمانی بجلی نے آپکڑا (جس کے باعث وہ مرگئے، پھر موسٰی علیہ السلام کی دعا سے زندہ ہوئے)، پھر انہوں نے بچھڑے کو (اپنا معبود) بنا لیا اس کے بعد کہ ان کے پاس (حق کی نشاندہی کرنے والی) واضح نشانیاں آچکی تھیں، پھر ہم نے اس (جرم) سے بھی درگزر کیا اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کو (ان پر) واضح غلبہ عطا فرمایا
o
153. (O Beloved!) The People of the Book ask you to bring down to them a Book from heaven (completely inscribed in one go). They asked Musa (Moses) for something even greater than that; they said: ‘Show us Allah visibly (in Person).’ So owing to (their) transgression (i.e., this denigrating demand), a thunderbolt seized them. (They died and were later raised to life by Musa’s [Moses’s] prayer.) Then they adopted the calf (as their god) after the clear signs (pointing to the truth) had reached them. Then We overlooked this (sin) as well, and bestowed upon Musa (Moses) a marked dominance over them.
Play
Copy
ﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂ
154. اور (جب یہود تورات کے احکام سے پھر انکاری ہوگئے تو) ہم نے ان سے (پختہ) عہد لینے کے لئے (کوہِ) طور کو ان کے اوپر اٹھا (کر معلّق کر) دیا، اور ہم نے ان سے فرمایا کہ تم (اس شہر کے) دروازے (یعنی بابِ ایلیاء) میں سجدۂ (شکر) کرتے ہوئے داخل ہونا، اور ہم نے ان سے (مزید) فرمایا کہ ہفتہ کے دن (مچھلی کے شکار کی ممانعت کے حکم) میں بھی تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے بڑا تاکیدی عہد لیا تھا
o
154. And (when the Jews again rejected the injunctions contained in the Torah,) We raised (and suspended Mount) Tur over them in order to take a (firm) promise from them. And We commanded them: ‘Enter the gate (of this city—the Ailia gate) prostrate (in gratitude),’ and We (also) said to them: ‘Do not also violate the Sabbath (prohibition of fishing on Saturday), and We took from them a reiterated and firm promise.’
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨ
155. پس (انہیں جو سزائیں ملیں وہ) ان کی اپنی عہد شکنی پر اور آیاتِ الٰہی سے انکار (کے سبب) اور انبیاء کو ان کے ناحق قتل کر ڈالنے (کے باعث)، نیز ان کی اس بات (کے سبب) سے کہ ہمارے دلوں پر غلاف (چڑھے ہوئے) ہیں، (حقیقت میں ایسا نہ تھا) بلکہ اللہ نے ان کے کفر کے باعث ان کے دلوں پر مُہر لگا دی ہے، سو وہ چند ایک کے سوا ایمان نہیں لائیں گے
o
155. So (they were afflicted with punishments) because of their breaking the promise, rejecting the Revelations of Allah, killing the Prophets unjustly (and also owing to) their saying: ‘Our hearts are (wrapped) in covers.’ (Nay, that was not the truth;) the fact is that Allah has sealed their hearts due to their disbelief, so, except for a few, they will not accept faith;
Play
Copy
ﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯ
156. اور (مزید یہ کہ) ان کے (اس) کفر اور قول کے باعث جو انہوں نے مریم (علیہا السلام) پر زبردست بہتان لگایا
o
156. And (moreover) due to their rejection of faith and uttering against Maryam (Mary) a grave calumny;
Play
Copy
ﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕ
157. اور ان کے اس کہنے (یعنی فخریہ دعوٰی) کی وجہ سے (بھی) کہ ہم نے اللہ کے رسول، مریم کے بیٹے عیسٰی مسیح کو قتل کر ڈالا ہے، حالانکہ انہوں نے نہ ان کو قتل کیا اور نہ انہیں سولی چڑھایا مگر (ہوا یہ کہ) ان کے لئے (کسی کو عیسٰی علیہ السلام کا) ہم شکل بنا دیا گیا، اور بیشک جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں وہ یقیناً اس (قتل کے حوالے) سے شک میں پڑے ہوئے ہیں، انہیں (حقیقتِ حال کا) کچھ بھی علم نہیں مگر یہ کہ گمان کی پیروی (کر رہے ہیں)، اور انہوں نے عیسٰی (علیہ السلام) کو یقیناً قتل نہیں کیا
o
157. And (also) because of their uttering (the boastful claim): ‘We (have) killed Allah’s Messenger, the Messiah, ‘Isa, the son of Maryam (Jesus, the son of Mary),’ whereas they neither killed nor crucified him. But (in truth) someone was made the like (of ‘Isa—Jesus) in their view. But those who disagree about him have surely fallen prey to doubt (concerning) this (murder). They know nothing (what the truth is) except (that they are) following fancy. And they certainly did not murder ‘Isa (Jesus).
Play
Copy
ﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟ
158. بلکہ اللہ نے انہیں اپنی طرف (آسمان پر) اٹھا لیا، اور اللہ غالب حکمت والا ہے
o
158. In fact, Allah lifted him up towards Himself (in heaven) and Allah is Almighty, Most Wise.
Play
Copy
ﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯ
159. اور (قربِ قیامت نزولِ مسیح علیہ السلام کے وقت) اہلِ کتاب میں سے کوئی (فرد یا فرقہ) نہ رہے گا مگر وہ عیسٰی (علیہ السلام) پر ان کی موت سے پہلے ضرور (صحیح طریقے سے) ایمان لے آئے گا، اور قیامت کے دن عیسٰی (علیہ السلام) ان پر گواہ ہوں گے
o
159. And, (shortly before the Last Hour at the time of the Messiah’s descent,) there will not be any (individual or sect) of the People of the Book, but will (rightly) believe in ‘Isa (Jesus) before his death; and ‘Isa (Jesus) will bear witness to them on the Day of Resurrection.
Play
Copy
ﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟ
160. پھر یہودیوں کے ظلم ہی کی وجہ سے ہم نے ان پر (کئی) پاکیزہ چیزیں حرام کر دیں جو (پہلے) ان کے لئے حلال کی جاچکی تھیں، اور اس وجہ سے (بھی) کہ وہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے بکثرت روکتے تھے
o
160. Then on account of injustice on the part of the Jews, We made unlawful for them (many) pure provisions that had been made lawful for them (before), and (also) for the reason that they hindered (people) at a large scale from the path of Allah.
Play
Copy
ﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯ
161. اور ان کے سود لینے کے سبب سے، حالانکہ وہ اس سے روکے گئے تھے، اور ان کے لوگوں کا ناحق مال کھانے کی وجہ سے (بھی انہیں سزا ملی) اور ہم نے ان میں سے کافروں کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
o
161. And (also) because of their taking usury, despite that they were forbidden to do it, and because of their usurping others’ wealth wrongfully (they were punished). And We have prepared a torturous torment for those of them who disbelieve.
Play
Copy
ﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉﰊﰋﰌ
162. لیکن ان میں سے پختہ علم والے اور مومن لوگ اس (وحی) پر جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اور اس (وحی) پر جو آپ سے پہلے نازل کی گئی (برابر) ایمان لاتے ہیں، اور وہ (کتنے اچھے ہیں کہ) نماز قائم کرنے والے (ہیں) اور زکوٰۃ دینے والے (ہیں) اور اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے (ہیں)۔ ایسے ہی لوگوں کو ہم عنقریب بڑا اجر عطا فرمائیں گے
o
162. But those amongst them who possess substantial knowledge and faith (equally) believe in (the Revelation) that has been sent down to you and (the Revelation) that was sent down before you. And (how righteous they are!) they establish the Prayer regularly, and pay Zakat (the Alms-due) persistently, and keep faith in Allah and the Day of Resurrection. They are the ones whom We shall soon pay a mighty wage.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭ
163. (اے حبیب!) بیشک ہم نے آپ کی طرف (اُسی طرح) وحی بھیجی ہے جیسے ہم نے نوح (علیہ السلام) کی طرف اور ان کے بعد (دوسرے) پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل اور اسحاق و یعقوب اور (ان کی) اولاد اور عیسٰی اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان (علیھم السلام) کی طرف (بھی) وحی فرمائی، اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو (بھی) زبور عطا کی تھی
o
163. (O Beloved!) Indeed, We have sent Revelation to you as We sent it to Nuh (Noah) and (other) Messengers after him; and We also sent Revelation to Ibrahim (Abraham), Isma‘il (Ishmael), Ishaq (Isaac), Ya‘qub (Jacob) and (his) children, and ‘Isa (Jesus), Ayyub (Job), Yunus (Jonah), Harun (Aaron) and Sulayman (Solomon); and We conferred the Zabur (the Book of Psalms) upon Dawud (David).
Play
Copy
ﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽ
164. اور (ہم نے کئی) ایسے رسول (بھیجے) ہیں جن کے حالات ہم (اس سے) پہلے آپ کو سنا چکے ہیں اور (کئی) ایسے رسول بھی (بھیجے) ہیں جن کے حالات ہم نے (ابھی تک) آپ کو نہیں سنائے اور اللہ نے موسٰی (علیہ السلام) سے (بلاواسطہ) گفتگو (بھی) فرمائی
o
164. And (We have sent many) Messengers whose annals We have narrated to you earlier; and We sent (a number of) those Messengers whose details We have not (yet) related to you; and Allah (also) spoke to Musa (Moses) directly.
Play
Copy
ﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎ
165. رسول جو خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے تھے (اس لئے بھیجے گئے) تاکہ (ان) پیغمبروں (کے آجانے) کے بعد لوگوں کے لئے اللہ پر کوئی عذر باقی نہ رہے، اور اللہ بڑا غالب حکمت والا ہے
o
165. The Messengers who were Bearers of good news and Warners (were sent) so that after (the arrival of these) Messengers people may not have any plea against Allah. And Allah is Almighty, Most Wise.
Play
Copy
ﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟ
166. (اے حبیب! کوئی آپ کی نبوت پر ایمان لائے یا نہ لائے) مگر اللہ (خود اس بات کی) گواہی دیتا ہے کہ جو کچھ اس نے آپ کی طرف نازل فرمایا ہے، اسے اپنے علم سے نازل فرمایا ہے اور فرشتے (بھی آپ کی خاطر) گواہی دیتے ہیں، اور اللہ کا گواہ ہونا (ہی) کافی ہے
o
166. (O Beloved! Whether somebody believes in your Prophethood or not,) Allah (Himself) bears witness to (this fact that) whatever He has sent down to you has sent down with His knowledge. And the angels (too) bear witness to that effect (for your sake), and Allah is All-Sufficient as a witness.
Play
Copy
ﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫ
167. بیشک جنہوں نے کفر کیا (یعنی نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکذیب کی) اور (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکا، یقینا وہ (حق سے) بہت دور کی گمراہی میں جا بھٹکے
o
167. Verily, those who disbelieved (i.e., belied the Prophethood of Muhammad [blessings and peace be upon him]) and hindered (people) from the path of Allah, they undoubtedly went far astray (from the truth).
Play
Copy
ﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙ
168. بیشک جنہوں نے (اللہ کی گواہی کو نہ مان کر) کفر کیا اور (رسول کی شان کو نہ مان کر) ظلم کیا، اللہ ہرگز (ایسا) نہیں کہ انہیں بخش دے اور نہ (ایسا ہے کہ آخرت میں) انہیں کوئی راستہ دکھائے
o
168. Indeed, those who have disbelieved (by denying Allah’s witness) and done injustice (by denying the Messenger’s glory), Allah will by no means forgive them, nor will show them any path (on the Day of Judgment),
Play
Copy
ﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦ
169. سوائے جہنم کے راستے کے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، اور یہ کام اللہ پر آسان ہے
o
169. Except the path of Hell wherein they shall dwell beyond the count of time and that is easy for Allah.
Play
Copy
ﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀ
170. اے لوگو! بیشک تمہارے پاس یہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے رب کی طرف سے حق کے ساتھ تشریف لایا ہے، سو تم (ان پر) اپنی بہتری کے لئے ایمان لے آؤ اور اگر تم کفر (یعنی ان کی رسالت سے انکار) کرو گے تو (جان لو وہ تم سے بے نیاز ہے کیونکہ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے یقیناً (وہ سب) اللہ ہی کا ہے اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے
o
170. O mankind! Indeed, this Messenger (blessings and peace be upon him) has come to you with the truth from your Lord. So believe (in him) for your own good. But if you disbelieve (i.e., deny his Prophethood, then bear in mind that He is Beyond Any Need of you because) whatever is in the heavens and the earth belongs to Allah indeed. And Allah is All-Knowing, Most Wise.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎ
171. اے اہلِ کتاب! تم اپنے دین میں حد سے زائد نہ بڑھو اور اللہ کی شان میں سچ کے سوا کچھ نہ کہو، حقیقت صرف یہ ہے کہ مسیح عیسٰی ابن مریم (علیہما السلام) اللہ کا رسول اور اس کا کلمہ ہے جسے اس نے مریم کی طرف پہنچا دیا اور اس (کی طرف) سے ایک روح ہے۔ پس تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور مت کہو کہ (معبود) تین ہیں، (اس عقیدہ سے) باز آجاؤ، (یہ) تمہارے لئے بہتر ہے۔ بیشک اللہ ہی یکتا معبود ہے، وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے لئے کوئی اولاد ہو، (سب کچھ) اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور اللہ کا کارساز ہونا کافی ہے
o
171. O People of the Book! Exceed not the limits in your din (religion), and speak nothing but the truth about Allah’s glory. The fact is simple that the Messiah, ‘Isa, the son of Maryam (Jesus, the son of Mary) is Allah’s Messenger and His Word which He conveyed to Maryam (Mary) and a Spirit from Him. So believe in Allah and His Messengers and do not say: ‘There are three (Gods).’ Refrain (from this belief); (that) is best for you. Verily, Allah is the Only One God, Holy is He, far above having a son. Whatever is in the heavens and whatever is in the earth (all) belongs to Him alone. And Sufficient is Allah as a Guardian.
Play
Copy
ﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢ
172. مسیح (علیہ السلام) اس (بات) سے ہرگز عار نہیں رکھتا کہ وہ اللہ کا بندہ ہو اور نہ ہی مقرّب فرشتوں کو (اس سے کوئی عار ہے)، اور جو کوئی اس کی بندگی سے عار محسوس کرے اور تکبر کرے تو وہ ایسے تمام لوگوں کو عنقریب اپنے پاس جمع فرمائے گا
o
172. The Messiah feels no embarrassment in being a servant of Allah. Nor do the closest angels (ever feel ashamed). And whoever disdains to be His servant and perpetrates arrogance, He will soon assemble together all such people before Him.
Play
Copy
ﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟ
173. پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ انہیں پورے پورے اجر عطا فرمائے گا اور (پھر) اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ دے گا، اور وہ لوگ جنہوں نے (اللہ کی عبادت سے) عار محسوس کی اور تکبرّ کیا تو وہ انہیں دردناک عذاب دے گا، اور وہ اپنے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار
o
173. So those who believe and persist in doing pious deeds, He will pay them their wages in full and will (then) award them more out of His bounty. But those who disdain (worshipping Allah) and behave arrogantly, He will punish them with grievous torment, and they will not find for them any friend or helper besides Allah.
Play
Copy
ﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫ
174. اے لوگو! بے شک تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے (ذاتِ محمدی ﷺ کی صورت میں ذاتِ حق جل مجدہ، کی سب سے زیادہ مضبوط، کامل اور واضح) دلیلِ قاطع آگئی ہے اور ہم نے تمہاری طرف (اسی کے ساتھ قرآن کی صورت میں) واضح اور روشن نُور (بھی) اتار دیا ہے۔ (یہی نبی اور یہی قرآن ہمیشہ کے لیے کافی ہیں)
o
174. O humankind! Surely there has come to you a conclusive evidence from your Lord (i.e. Prophet Muhammad [blessings and peace be upon him]), and (besides) We have sent down to you a clear light (i.e. the Holy Qur’an).
Play
Copy
ﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻ
175. پس جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اس (کے دامن) کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تو عنقریب (اللہ) انہیں اپنی (خاص) رحمت اور فضل میں داخل فرمائے گا، اور انہیں اپنی طرف (پہنچنے کا) سیدھا راستہ دکھائے گا
o
175. So, those who believe in Allah and hold fast to His (embrace, Allah) will soon admit them to His (exceptional) mercy and grace and will show them the straight path to (reach) Him.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉ
176. لوگ آپ سے فتویٰ (یعنی شرعی حکم) دریافت کرتے ہیں۔ فرما دیجئے کہ اللہ تمہیں (بغیر اولاد اور بغیر والدین کے فوت ہونے والے) کلالہ (کی وراثت) کے بارے میں یہ حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا شخص فوت ہو جائے جو بے اولاد ہو مگر اس کی ایک بہن ہو تو اس کے لئے اس (مال) کا آدھا (حصہ) ہے جو اس نے چھوڑا ہے، اور (اگر اس کے برعکس بہن کلالہ ہو تو اس کے مرنے کی صورت میں اس کا) بھائی اس (بہن) کا وارث (کامل) ہوگا اگر اس (بہن) کی کوئی اولاد نہ ہو، پھر اگر (کلالہ بھائی کی موت پر) دو (بہنیں وارث) ہوں تو ان کے لئے اس (مال) کا دو تہائی (حصہ) ہے جو اس نے چھوڑا ہے، اور اگر (بصورتِ کلالہ مرحوم کے) چند بھائی بہن مرد (بھی) اور عورتیں (بھی وارث) ہوں تو پھر (ہر) ایک مرد کا (حصہ) دو عورتوں کے حصہ کے برابر ہوگا۔ (یہ احکام) اللہ تمہارے لئے کھول کر بیان فرما رہا ہے تاکہ تم بھٹکتے نہ پھرو، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے
o
176. They seek edict (i.e., judgment under Islamic law) from you. Say: ‘Allah ordains pertaining to (the inheritance of) kalala (the deceased leaving neither children nor parents behind): If a man dies childless but has one sister, she shall have (as her share) half (the property) that he leaves. (If, on the contrary, a sister is kalala, then in the case of her death) the brother will be (the sole) heir (to his sister), if she has no children. Then, if (after a kalala brother’s death) two (sisters) are (the heirs), they are entitled to share two-thirds of (the property) he leaves. And if (in the case of the deceased who is kalala) he has some brothers and sisters, male (as well as) female heirs, then the share of each male shall be as much as the (portion of) two females.’ Allah is clearly explaining (these laws) to you lest you should go astray. And Allah knows everything well.
al-Mā’idah
مدنی
سورہ
5
ترتيب تلاوت
112
ترتيب نزولي
16
رکوع
120
آيات
6, 7
پارہ نمبر
﷽
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
» پچھلا پارہ
سرورق
« اگلا پارہ
Play
Copy
ﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣ
1. اے ایمان والو! (اپنے) عہد پورے کرو۔ تمہارے لئے چوپائے جانور (یعنی مویشی) حلال کر دیئے گئے (ہیں) سوائے ان (جانوروں) کے جن کا بیان تم پر آئندہ کیا جائے گا (لیکن) جب تم اِحرام کی حالت میں ہو، شکار کو حلال نہ سمجھنا۔ بیشک اللہ جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے
o
1. O believers! Fulfil (your) promises. The quadrupeds (i.e., cattle) have been made lawful for you except those (animals) that will be announced to you afterwards. (But) when clad in ihram (the Pilgrim’s sacred dress), do not presume hunting lawful. Surely, Allah ordains what He wills.
Play
Copy
ﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿ
2. اے ایمان والو! اللہ کی نشانیوں کی بے حرمتی نہ کرو اور نہ حرمت (و ادب) والے مہینے کی (یعنی ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور رجب میں سے کسی ماہ کی) اور نہ حرمِ کعبہ کو بھیجے ہوئے قربانی کے جانوروں کی اور نہ مکّہ لائے جانے والے ان جانوروں کی جن کے گلے میں علامتی پٹے ہوں اور نہ حرمت والے گھر (یعنی خانہ کعبہ) کا قصد کرکے آنے والوں (کے جان و مال اور عزت و آبرو) کی (بے حرمتی کرو کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں) جو اپنے رب کا فضل اور رضا تلاش کر رہے ہیں، اور جب تم حالتِ اِحرام سے باہر نکل آؤ تو تم شکار کرسکتے ہو، اور تمہیں کسی قوم کی (یہ) دشمنی کہ انہوں نے تم کو مسجدِ حرام (یعنی خانہ کعبہ کی حاضری) سے روکا تھا اس بات پر ہرگز نہ ابھارے کہ تم (ان کے ساتھ) زیادتی کرو، اور نیکی اور پرہیزگاری (کے کاموں) پر ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم (کے کاموں) پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اللہ (نافرمانی کرنے والوں کو) سخت سزا دینے والا ہے
o
2. O believers! Do not denigrate the signs of Allah, nor the sacred (and venerable) month (i.e., any one of Dhu al-Qa‘da, Dhu al-Hijja, Muharram and Rajab), nor the sacrificial animals sent to the Sacred House—the Ka‘ba—nor the animals brought to Mecca with ritual straps around their necks. Also do not violate the sanctity (of life and property, and honour and dignity) of those resorting to the Sacred House, the Ka‘ba, (for they are the ones) seeking bounty and pleasure of their Lord. And when you take off ihram (the Pilgrim’s garb), then you are allowed to hunt. And never let the enmity of a people incite you to aggression (against them) since they barred you from the Sacred House (i.e., visiting the Ka‘ba). And always support one another in (the works of) righteousness and piety, but do not become accomplices in (works of) sin and transgression. And fear Allah persistently. Indeed, Allah awards severe punishment (to those who disobey and defy).
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓ
3. تم پر مردار (یعنی بغیر شرعی ذبح کے مرنے والا جانور) حرام کر دیا گیا ہے اور (بہایا ہوا) خون اور سؤر کا گوشت اور وہ (جانور) جس پر ذبح کے وقت غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو اور گلا گھٹ کر مرا ہوا (جانور) اور (دھار دار آلے کے بغیر کسی چیز کی) ضرب سے مرا ہوا اور اوپر سے گر کر مرا ہوا اور (کسی جانور کے) سینگ مارنے سے مرا ہوا اور وہ (جانور) جسے درندے نے پھاڑ کھایا ہو سوائے اس کے جسے (مرنے سے پہلے) تم نے ذبح کر لیا، اور (وہ جانور بھی حرام ہے) جو باطل معبودوں کے تھانوں (یعنی بتوں کے لئے مخصوص کی گئی قربان گاہوں) پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ (بھی حرام ہے) کہ تم پانسوں (یعنی فال کے تیروں) کے ذریعے قسمت کا حال معلوم کرو (یا حصے تقسیم کرو)، یہ سب کام گناہ ہیں۔ آج کافر لوگ تمہارے دین (کے غالب آجانے کے باعث اپنے ناپاک ارادوں) سے مایوس ہو گئے، سو (اے مسلمانو!) تم ان سے مت ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو۔ آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو (بطور) دین (یعنی مکمل نظامِ حیات کی حیثیت سے) پسند کر لیا۔ پھر اگر کوئی شخص بھوک (اور پیاس) کی شدت میں اضطراری (یعنی انتہائی مجبوری کی) حالت کو پہنچ جائے (اس شرط کے ساتھ) کہ گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو (یعنی حرام چیز گناہ کی رغبت کے باعث نہ کھائے) تو بیشک اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے
o
3. Forbidden to you is carrion (the animal that dies and is not slaughtered according to Islamic law) and (the discharged) blood and pork and that (animal) on which the name of someone other than Allah has been invoked whilst slaughtering and (the animal) that dies by strangling or by a violent blow (not by any sharp instrument) or by falling from a height or the one that has been gored to death or which has been ripped apart and gnawed by a wild beast, save the one which you slaughter (before it dies), and (that animal too is forbidden) which has been slaughtered on idolatrous altars (dedicated to false gods). And this (is also unlawful) that you learn your fortune through divining (with arrows or divide shares by such means). All these works are sins. This day, the disbelievers have lost all hopes of (their heinous designs because) your Din ([Religion] has prevailed). So, (O believers,) fear them not and always fear Me alone. Today I have perfected your Din (Religion) for you, and have completed My Blessing upon you, and have chosen for you Islam (as) Din (a complete code of life). Then if someone gets into a survival situation (and is forced by) ravenous hunger (and intense thirst i.e., driven by dire necessity, provided) he is not prone to sinning (i.e., eats what is forbidden without being wilfully inclined to sin), then Allah is indeed Most Forgiving, Ever-Merciful.
Play
Copy
ﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙ
4. لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیزیں حلال کی گئی ہیں، آپ (ان سے) فرما دیں کہ تمہارے لئے پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور وہ شکاری جانور جنہیں تم نے شکار پر دوڑاتے ہوئے یوں سدھا لیا ہے کہ تم انہیں (شکار کے وہ طریقے) سکھاتے ہو جو تمہیں اللہ نے سکھائے ہیں، سو تم اس (شکار) میں سے (بھی) کھاؤ جو وہ (شکاری جانور) تمہارے لئے (مار کر) روک رکھیں اور (شکار پر چھوڑتے وقت) اس (شکاری جانور) پر اللہ کا نام لیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اللہ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے
o
4. People ask you what has been made lawful for them. Say (to them): ‘The pure provisions are declared lawful for you.’ And the hunting animals that you have tamed running after game and, this way, teach them (the methods of hunting) which Allah has taught you; so eat (also) of that (prey) which the hunting animals hold on for you (after hunting). And pronounce the Name of Allah over that (hunting beast when you unleash it for hunting). And keep fearing Allah. Indeed, Allah is Swift in calling to account.
Play
Copy
ﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈ
5. آج تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں، اور ان لوگوں کا ذبیحہ (بھی) جنہیں (اِلہامی) کتاب دی گئی تمہارے لئے حلال ہے اور تمہارا ذبیحہ ان کے لئے حلال ہے، اور (اسی طرح) پاک دامن مسلمان عورتیں اور ان لوگوں میں سے پاک دامن عورتیں جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی (تمہارے لئے حلال ہیں) جب کہ تم انہیں ان کے مَہر ادا کر دو، (مگر شرط) یہ کہ تم (انہیں) قیدِ نکاح میں لانے والے (عفت شعار) بنو نہ کہ (محض ہوس رانی کی خاطر) اِعلانیہ بدکاری کرنے والے اور نہ خفیہ آشنائی کرنے والے، اور جو شخص (اَحکامِ الٰہی پر) ایمان (لانے) سے انکار کرے تو اس کا سارا عمل برباد ہوگیا اور وہ آخرت میں (بھی) نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا
o
5. This day, good and pure things have been made lawful for you. And the sacrificed animal of those given the (Revealed) Book is (also) lawful for you, whilst your sacrificed animal is lawful for them. And (likewise) chaste Muslim women as well as chaste women from amongst those given the Book before you (are lawful for you) when you have paid them their dower, (provided) you marry them for a conjugal life (adhering to chasteness and decency), and not for open lasciviousness (merely satisfying your lust), nor for secret love affairs. The one who denies faith (in the commandments of Allah), all his work is ruined, and he will (also) be amongst the losers in the Hereafter.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑ
6. اے ایمان والو! جب (تمہارا) نماز کیلئے کھڑے (ہونے کا ارادہ) ہو تو (وضو کے لئے) اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں (بھی) ٹخنوں سمیت (دھو لو)، اور اگر تم حالتِ جنابت میں ہو تو (نہا کر) خوب پاک ہو جاؤ، اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم سے کوئی رفعِ حاجت سے (فارغ ہو کر) آیا ہو یا تم نے عورتوں سے قربت (مجامعت) کی ہو پھر تم پانی نہ پاؤ تو (اندریں صورت) پاک مٹی سے تیمم کر لیا کرو۔ پس (تیمم یہ ہے کہ) اس (پاک مٹی) سے اپنے چہروں اور اپنے (پورے) ہاتھوں کا مسح کر لو۔ اللہ نہیں چاہتا کہ وہ تمہارے اوپر کسی قسم کی سختی کرے لیکن وہ (یہ) چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کردے اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دے تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ
o
6. O believers! When you (intend to) stand for Prayer, then, (for ablution,) wash your faces and hands up to the elbows, and pass your wet hands over your heads and (also wash) your feet up to the ankles. And if you are in a state of obligation for total ablution, purify yourselves well (by bathing). Should you be ill or on a journey, or someone of you comes (after) defecation, or you have had sexual contact with women and then you do not find water, (in these cases,) perform tayammum with clean soil. So, it is wiping your faces and (full) hands with it (i.e., clean soil). Allah does not want to make things hard for you, but He wants to purify you, and complete the bestowal of His favour upon you so that you may become grateful.
Play
Copy
ﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧ
7. اور اللہ کی (اس) نعمت کو یاد کرو جو تم پر (کی گئی) ہے اور اس کے عہد کو (بھی یاد کرو) جو اس نے تم سے (پختہ طریقے سے) لیا تھا جب کہ تم نے (اقراراً) کہا تھا کہ ہم نے (اللہ کے حکم کو) سنا اور ہم نے (اس کی) اطاعت کی اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ سینوں کی (پوشیدہ) باتوں کو خوب جانتا ہے
o
7. And call to mind the favour of Allah (conferred) upon you, and (also recall) the promise which He took from you (under affirmation) when you declared (agreeing): ‘We heard (Allah’s command) and we obeyed (it).’ And always fear Allah. Verily, Allah knows best (the secrets of) hearts.
Play
Copy
ﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧ
8. اے ایمان والو! اللہ کے لئے مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے انصاف پر مبنی گواہی دینے والے ہو جاؤ اور کسی قوم کی سخت دشمنی (بھی) تمہیں اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم (اس سے) عدل نہ کرو۔ عدل کیا کرو (کہ) وہ پرہیزگاری سے نزدیک تر ہے، اور اللہ سے ڈرا کرو، بیشک اللہ تمہارے کاموں سے خوب آگاہ ہے
o
8. O believers! Holding fast to the cause of Allah, bear witness based on justice. And let not (even) the extreme hostility against a people provoke you into abstaining from justice (in their case). Always do justice, (for) it is closer to piousness. And fear Allah. Indeed, Allah is Well Aware of your works.
Play
Copy
ﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳ
9. اللہ نے ایسے لوگوں سے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وعدہ فرمایا ہے (کہ) ان کے لئے بخشش اور بڑا اجر ہے
o
9. Allah has promised forgiveness and a mighty reward for those who believe and persist in piety and righteous actions.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘ
10. اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ دوزخ (میں جلنے) والے ہیں
o
10. But those who disbelieve and deny Our Revelations, they are the people who will be (on fire) in Hell.
Play
Copy
ﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲ
11. اے ایمان والو! تم اللہ کے (اُس) انعام کو یاد کرو (جو) تم پر ہوا جب قوم (کفّار) نے یہ ارادہ کیا کہ اپنے ہاتھ (قتل و ہلاکت کے لئے) تمہاری طرف دراز کریں تو اللہ نے ان کے ہاتھ تم سے روک دیئے، اور اللہ سے ڈرتے رہو، اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے
o
11. O believers! Call to mind the favour of Allah (which was) bestowed upon you when a people (who disbelieved) resolved to stretch out their hands against you (for killing and destruction) but Allah held back their hands from you. And always fear Allah; and the believers must always rely on Allah alone.
Play
Copy
ﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤ
12. اور بیشک اللہ نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور (اس کی تعمیل، تنفیذ اور نگہبانی کے لئے) ہم نے ان میں بارہ سردار مقرر کئے، اور اللہ نے (بنی اسرائیل سے) فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں (یعنی میری خصوصی مدد و نصرت تمہارے ساتھ رہے گی)، اگر تم نے نماز قائم رکھی اور تم زکوٰۃ دیتے رہے اور میرے رسولوں پر (ہمیشہ) ایمان لاتے رہے اور ان (کے پیغمبرانہ مشن) کی مدد کرتے رہے اور اللہ کو (اس کے دین کی حمایت و نصرت میں مال خرچ کرکے) قرضِ حسن دیتے رہے تو میں تم سے تمہارے گناہوں کو ضرور مٹا دوں گا اور تمہیں یقیناً ایسی جنتوں میں داخل کر دوں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ پھر اس کے بعد تم میں سے جس نے (بھی) کفر (یعنی عہد سے انحراف) کیا تو بیشک وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا
o
12. And indeed, Allah took a firm promise from the Children of Israel, and We appointed amongst them twelve chieftains (for its fulfilment, enforcement and protection). And Allah said (to the Children of Israel): ‘I am with you (i.e., My special support and reinforcement will escort you).’ If you establish Prayer and pay Zakat (the Alms-due) consistently, and (always) adhere to believing in My Messengers, and furnish persistent support to their (Prophetic Mission), and lend Allah a handsome loan (for the financial support, promotion and prevalence of His Din [Religion]), I will certainly remove your sins from you, and will assuredly admit you to the Gardens with streams flowing beneath. Then, later, whoever from amongst you rejects faith (i.e., violates the promise) indeed strays from the straight path.
Play
Copy
ﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫ
13. پھر ان کی اپنی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت کی (یعنی وہ ہماری رحمت سے محروم ہوگئے)، اور ہم نے ان کے دلوں کو سخت کر دیا (یعنی وہ ہدایت اور اثر پذیری سے محروم ہوگئے، چنانچہ) وہ لوگ (کتابِ الٰہی کے) کلمات کو ان کے (صحیح) مقامات سے بدل دیتے ہیں اور اس (رہنمائی) کا ایک (بڑا) حصہ بھول گئے ہیں جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی، اور آپ ہمیشہ ان کی کسی نہ کسی خیانت پر مطلع ہوتے رہیں گے سوائے ان میں سے چند ایک کے (جو ایمان لا چکے ہیں) سو آپ انہیں معاف فرما دیجئے اور درگزر فرمائیے، بیشک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے
o
13. Then We laid Our curse on them because of their breach of promise (i.e., they were deprived of Our mercy), and We made their hearts callous (i.e., they were deprived of guidance and susceptibility. So,) they change the Words (of Allah’s Book) from their (right) places, and have forgotten a (major) portion of that (guidance) which they were urged upon. And you will continue being informed about one or the other of their treachery, except a few of them (who have embraced faith). So pardon them and forbear. Indeed, Allah loves the benefactors.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫ
14. اور ہم نے ان لوگوں سے (بھی اسی قسم کا) عہد لیا تھا جو کہتے ہیں: ہم نصاریٰ ہیں، پھر وہ (بھی) اس (رہنمائی) کا ایک (بڑا) حصہ فراموش کر بیٹھے جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی۔ سو (اس بدعہدی کے باعث) ہم نے ان کے درمیان دشمنی اور کینہ روزِ قیامت تک ڈال دیا، اور عنقریب اللہ انہیں ان (اعمال کی حقیقت) سے آگاہ فرما دے گا جو وہ کرتے رہتے تھے
o
14. And We (also) took a (similar) promise from those who say: ‘We are Christians.’ Then they (too) forgot a (major) portion of that (guidance) which they were urged upon. So, (owing to this breach of promise,) We infected them with mutual hostility and spite till the Day of Resurrection. And Allah will soon unveil to them (the reality of the acts) which they used to perpetrate.
Play
Copy
ﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄ
15. اے اہلِ کتاب! بیشک تمہارے پاس ہمارے (یہ) رسول تشریف لائے ہیں جو تمہارے لئے بہت سی ایسی باتیں (واضح طور پر) ظاہر فرماتے ہیں جو تم کتاب میں سے چھپائے رکھتے تھے اور (تمہاری) بہت سی باتوں سے درگزر (بھی) فرماتے ہیں۔ بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور (یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگیا ہے اور ایک روشن کتاب (یعنی قرآن مجید)
o
15. O People of the Book! Indeed, there has come to you Our Messenger who (clearly) unfolds to you many such things from the Book as you have been concealing and who overlooks many of (your) wrongs (too). There has indeed come to you a light from Allah (i.e., Muhammad [blessings and peace be upon him]) and an Enlightening Book (i.e., the Holy Qur’an).
Play
Copy
ﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗ
16. اللہ اس کے ذریعے ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے پیرو ہیں، سلامتی کی راہوں کی ہدایت فرماتا ہے اور انہیں اپنے حکم سے (کفر و جہالت کی) تاریکیوں سے نکال کر (ایمان و ہدایت کی) روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور انہیں سیدھی راہ کی سمت ہدایت فرماتا ہے
o
16. By this Allah guides those who seek His pleasure to the paths to peace (and security), and takes them out of darkness (of ignorance and disbelief) by His command, and leads them to the light (of faith and guidance), and directs them towards the straight road.
Play
Copy
ﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧ
17. بیشک ان لوگوں نے کفر کیا جو کہتے ہیں کہ یقیناً اللہ مسیح ابن مریم ہی (تو) ہے، آپ فرما دیں: پھر کون (ایسا شخص) ہے جو اللہ (کی مشیت میں) سے کسی شے کا مالک ہو؟ اگر وہ اس بات کا ارادہ فرمالے کہ مسیح ابن مریم اور اس کی ماں اور سب زمین والوں کو ہلاک فرما دے گا (تو اس کے فیصلے کے خلاف انہیں کون بچا سکتا ہے؟) اور آسمانوں اور زمین اور جو (کائنات) ان دونوں کے درمیان ہے (سب) کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے، وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے
o
17. They have indeed committed disbelief who say: ‘Verily, Allah is (but) the Messiah, the son of Maryam (Mary).’ Say: ‘Who is then (the one) who can possess a bit (of the will) of Allah if He should so decide as to destroy Messiah, the son of Maryam, and his mother, and all that are on earth (who can save them against His will)?’ And the sovereignty of the heavens, the earth and (the universe) that exists between them, (all) belongs to Allah alone. He creates what He wills and Allah has absolute power over everything.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴ
18. اور یہود اور نصارٰی نے کہا: ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے محبوب ہیں۔ آپ فرما دیجئے: (اگر تمہاری بات درست ہے) تو وہ تمہارے گناہوں پر تمہیں عذاب کیوں دیتا ہے؟ بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) جن (مخلوقات) کو اللہ نے پیدا کیا ہے تم (بھی) ان (ہی) میں سے بشر ہو (یعنی دیگر طبقاتِ انسانی ہی کی مانند ہو)، وہ جسے چاہے بخشش سے نوازتا ہے اور جسے چاہے عذاب سے دوچار کرتا ہے، اور آسمانوں اور زمین اور وہ (کائنات) جو دونوں کے درمیان ہے (سب) کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور (ہر ایک کو) اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے
o
18. And the Jews and the Christians say: ‘We are the sons of Allah and His beloved ones.’ Say: ‘(If your statement is correct) then why does He punish you for your sins?’ Rather (the truth is that) from amongst all (the Creation) Allah has brought into being, you (too) are (but) human beings (i.e., just like other human species). He forgives whom He pleases and chastises whom He wills. And the sovereignty of the heavens, the earth and (the universe) that exists between them, (all) belongs to Allah alone and to Him (everyone) has to return.
Play
Copy
ﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓ
19. اے اہلِ کتاب! بیشک تمہارے پاس ہمارے (یہ آخر الزمان) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیغمبروں کی آمد (کے سلسلے) کے منقطع ہونے (کے موقع) پر تشریف لائے ہیں، جو تمہارے لئے (ہمارے احکام) خوب واضح کرتے ہیں، (اس لئے) کہ تم (عذر کرتے ہوئے یہ) کہہ دوگے کہ ہمارے پاس نہ (تو) کوئی خوشخبری سنانے والا آیا ہے اور نہ ڈر سنانے والا۔ (اب تمہارا یہ عذر بھی ختم ہو چکا ہے کیونکہ) بلاشبہ تمہارے پاس (آخری) خوشخبری سنانے اور ڈر سنانے والا (بھی) آگیا ہے، اور اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے
o
19. O People of the Book! Indeed, Our (Last) Prophet has come to you (at the juncture) when (the chain of) Messengers’ succession is breaking off, and he expounds to you (Our commands and injunctions) with ample clarity, (because) you may (by way of excuse) say: ‘There has come to us no Bearer of good news or a Warner.’ (Now this excuse of yours has also lost ground because) undoubtedly, (the Final) Bearer of glad tidings and Warner has come to you, and Allah has absolute power over everything.
Play
Copy
ﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪ
20. اور (وہ وقت بھی یاد کریں) جب موسٰی (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم اپنے اوپر (کیا گیا) اللہ کا وہ انعام یاد کرو جب اس نے تم میں انبیاء پیدا فرمائے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تمہیں وہ (کچھ) عطا فرمایا جو (تمہارے زمانے میں) تمام جہانوں میں سے کسی کو نہیں دیا تھا
o
20. And (recall) when Musa (Moses) said to his people: ‘O my people! Recollect the blessing Allah (bestowed) upon you when He raised Prophets from amongst you, and made you kings and gave (so) much to you as He had not given to anyone else in all the worlds (in your contemporary period).
Play
Copy
ﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚ
21. اے میری قوم! (ملکِ شام یا بیت المقدس کی) اس مقدس سرزمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور اپنی پشت پر (پیچھے) نہ پلٹنا ورنہ تم نقصان اٹھانے والے بن کر پلٹو گے
o
21. O my people! Enter the holy land (of Syria or Bayt al-Maqdis [Jerusalem]) which Allah has decreed for you, and do not turn back (in retreat), or you will turn back as losers.’
Play
Copy
ﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬ
22. انہوں نے (جوابًا) کہا: اے موسٰی! اس میں تو زبردست (ظالم) لوگ (رہتے) ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس (زمین) سے نکل جائیں، پس اگر وہ یہاں سے نکل جائیں تو ہم ضرور داخل ہو جائیں گے
o
22. They said (in reply): ‘O Musa (Moses)! There are mighty (i.e., tyrant) people (living) therein, and we shall never enter this (land) until they leave it. So, if they depart from here, then we will certainly enter it.’
Play
Copy
ﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃ
23. ان (چند) لوگوں میں سے جو (اللہ سے) ڈرتے تھے دو (ایسے) شخص بول اٹھے جن پر اللہ نے انعام فرمایا تھا (اپنی قوم سے کہنے لگے:) تم ان لوگوں پر (بلا خوف حملہ کرتے ہوئے شہر کے) دروازے سے داخل ہو جاؤ، سو جب تم اس (دروازے) میں داخل ہو جاؤ گے تو یقیناً تم غالب ہو جاؤ گے، اور اللہ ہی پر توکل کرو بشرطیکہ تم ایمان والے ہو
o
23. Two men from amongst (a few) who feared (Allah) and whom Allah had favoured with His Blessing (said to their folk:) ‘Enter the gate (of the city invading) these people (dauntlessly). Once you enter this (gate), you will certainly be victorious. And put your trust in Allah alone, provided you are people of faith.’
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢ
24. انہوں نے کہا: اے موسیٰ! جب تک وہ لوگ اس (سرزمین) میں ہیں ہم ہرگز کبھی وہاں داخل نہیں ہوں گے، پس تم اور تمہارا رب (ایک ساتھ) جاؤ اور جنگ کرو، ہم تو یہیں بیٹھے ہیں
o
24. They said: ‘O Musa (Moses)! Never shall we enter this (land) so long as they are in it. So you (along with) your Lord go and fight; we are sitting right here.’
Play
Copy
ﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱ
25. (موسٰی علیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میں اپنی ذات اور اپنے بھائی (ہارون علیہ السلام) کے سوا (کسی پر) اختیار نہیں رکھتا پس تو ہمارے اور (اس) نافرمان قوم کے درمیان (اپنے حکم سے) جدائی فرما دے
o
25. (Musa [Moses]) submitted: ‘My Lord! I have no control (over anyone) except for myself and my brother (Harun [Aaron]). So put us apart from (these) wicked people (by Your command).’
Play
Copy
ﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃ
26. (ربّ نے) فرمایا: پس یہ (سرزمین) ان (نافرمان) لوگوں پر چالیس سال تک حرام کر دی گئی ہے، یہ لوگ زمین میں (پریشان حال) سرگرداں پھرتے رہیں گے، سو (اے موسٰی! اب) اس نافرمان قوم (کے عبرت ناک حال) پر افسوس نہ کرنا
o
26. (The Lord) said: ‘So this (land) is forbidden to these (rebels) for forty years. (Anguished,) they will continue wandering around the earth in distraction. So grieve not, (O Musa [Moses],) over the (warning plight) of these disobedient and unruly people.’
Play
Copy
ﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞ
27. (اے نبی مکرم!) آپ ان لوگوں کو آدم (علیہ السلام) کے دو بیٹوں (ہابیل و قابیل) کی خبر سنائیں جو بالکل سچی ہے۔ جب دونوں نے (اللہ کے حضور ایک ایک) قربانی پیش کی سو ان میں سے ایک (ہابیل) کی قبول کر لی گئی اور دوسرے (قابیل) سے قبول نہ کی گئی تو اس (قابیل) نے (ہابیل سے حسداً و انتقاماً) کہا: میں تجھے ضرور قتل کر دوں گا، اس (ہابیل) نے (جواباً) کہا: بیشک اللہ پرہیزگاروں سے ہی (نیاز) قبول فرماتا ہے
o
27. (O Most Esteemed Messenger!) Relate to these people the account of the two sons of Adam (Habil and Qabil [Abel and Cain]) which is absolutely true. When both of them made offering (one each to Allah), the offering from one of them (Habil [Abel]) was accepted, whilst that from the other (Qabil [Cain]) was not accepted. Thereupon, he (Qabil) said to Habil (out of jealousy and vengeance): ‘I will surely kill you.’ He (Habil) said (in reply): ‘Indeed, Allah accepts (offering) only from the people of piety.
Play
Copy
ﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰ
28. اگر تو اپنا ہاتھ مجھے قتل کرنے کے لئے میری طرف بڑھائے گا (تو پھر بھی) میں اپنا ہاتھ تجھے قتل کرنے کے لئے تیری طرف نہیں بڑھاؤں گا کیونکہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے
o
28. If you stretch forth your hand against me to kill me, (even then) I shall not stretch out my hand against you in order to kill you because I fear Allah, the Sustainer of all the worlds.
Play
Copy
ﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠ
29. میں چاہتا ہوں (کہ مجھ سے کوئی زیادتی نہ ہو اور) میرا گناہ ِ (قتل) اور تیرا اپنا (سابقہ) گناہ (جس کے باعث تیری قربانی نامنظور ہوئی سب) توہی حاصل کرلے پھر تو اہلِ جہنم میں سے ہو جائے گا، اور یہی ظالموں کی سزا ہے
o
29. I want (I commit no offence and) you take my sin (i.e., the sin of killing me), and also your own sin (the preceding one on account of which your offering has been rejected all) on you. You will then become one of the inmates of Hell. And that is but the punishment of the wrongdoers.’
Play
Copy
ﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪ
30. پھر اس (قابیل) کے نفس نے اس کے لئے اپنے بھائی (ہابیل) کا قتل آسان (اور مرغوب) کر دکھایا، سو اس نے اس کو قتل کردیا، پس وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا
o
30. Then the (ill-commanding) self of Qabil (Cain) made the killing of his brother Habil (Abel) easy (and tempting) for him. So, he killed him and became one of the losers.
Play
Copy
ﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆ
31. پھر اللہ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کس طرح چھپائے، (یہ دیکھ کر) اس نے کہا: ہائے افسوس! کیا میں اس کوّے کی مانند بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا، سو وہ پشیمان ہونے والوں میں سے ہوگیا
o
31. Then Allah sent a crow that started scratching the earth to show him how to hide his brother’s corpse. (Seeing this,) he said: ‘Alas! Could I not become even the like of this crow that I might hide the corpse of my brother!’ So he became one of the remorseful people.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺ
32. اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر (نازل کی گئی تورات میں یہ حکم) لکھ دیا (تھا) کہ جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد انگیزی (کی سزا) کے بغیر (ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا اور جس نے اسے (ناحق مرنے سے بچا کر) زندہ رکھا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو زندہ رکھا (یعنی اس نے حیاتِ انسانی کا اجتماعی نظام بچا لیا)، اور بیشک ان کے پاس ہمارے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے پھر (بھی) اس کے بعد ان میں سے اکثر لوگ یقیناً زمین میں حد سے تجاوز کرنے والے ہیں
o
32. On account of this, We prescribed (this commandment in the Torah sent down) to the Children of Israel that whoever killed a person (unjustly), except as a punishment for murder or for (spreading) disorder in the land, it would be as if he killed all the people (of society); and whoever (saved him from unjust murder and) made him survive, it would be as if he saved the lives of all the people (of society, i.e., he rescued the collective system of human life). And indeed, Our Messengers came to them with evident signs. Yet, even after that, the majority from amongst these people are certainly those who commit excesses in the land.
Play
Copy
ﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟ
33. بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد انگیزی کرتے پھرتے ہیں (یعنی مسلمانوں میں خوں ریزی، رہزنی، ڈاکہ زنی، دہشت گردی اور قتلِ عام کے مرتکب ہوتے ہیں) ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا پھانسی دیئے جائیں یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹے جائیں یا (وطن کی) زمین (میں چلنے پھرنے) سے دور (یعنی ملک بدر یاقید) کر دیئے جائیں۔ یہ (تو) ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں (بھی) بڑا عذاب ہے
o
33. Indeed, those who wage war against Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him) and remain engaged in creating mischief in the land (i.e., perpetrate bloodshed, terrorism, robbery, burglary and massacre amongst Muslims), their punishment is that they should be slain, or hanged to death, or their hands and their feet on opposite sides should be cut off, or they should be exiled far from (i.e., deprived of moving about in) the homeland (i.e., either by banishment or by imprisonment). That is the humiliation for them in this world, and for them there is a terrible torment in the Hereafter (as well),
Play
Copy
ﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮ
34. مگر جن لوگوں نے، قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پا جاؤ، توبہ کرلی، سو جان لو کہ اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے
o
34. Except those who turn to Allah in repentance before you overpower them. So, know that Allah is Most Forgiving, Ever-Merciful.
Play
Copy
ﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝ
35. اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور اس (کے حضور) تک (تقرب اور رسائی کا) وسیلہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ تم فلاح پاجاؤ
o
35. O believers! Fear Allah persistently and keep looking for means to (approach and get closer to) Him and strive hard in His way so that you may prosper.
Play
Copy
ﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷ
36. بیشک جو لوگ کفر کے مرتکب ہو رہے ہیں اگر ان کے پاس وہ سب کچھ (مال و متاع اور خزانہ موجود) ہو جو روئے زمین میں ہے بلکہ اس کے ساتھ اتنا اور (بھی) تاکہ وہ روزِ قیامت کے عذاب سے (نجات کے لئے) اسے فدیہ (یعنی اپنی جان کے بدلہ) میں دے دیں تو (وہ سب کچھ بھی) ان سے قبول نہیں کیا جائے گا، اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے
o
36. Assuredly, those who disbelieve, if they possess all (the riches and treasures) that exist in the earth, and even with it as much more, so that they may offer it as ransom (i.e., a recompense for their souls to redeem themselves) from the torment of the Day of Resurrection, (all that too) will not be accepted from them and there is a torturous punishment for them.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞ
37. وہ چاہیں گے کہ (کسی طرح) دوزخ سے نکل جائیں جب کہ وہ اس سے نہیں نکل سکیں گے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے
o
37. They will desire to get out of Hell (somehow), whereas they will not be able to get out of it. And their torment will be eternal.
Play
Copy
ﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭ
38. اور چوری کرنے والا (مرد) اور چوری کرنے والی (عورت) سو (تمام تر ضروری عدالتی کارروائی کے بعد) دونوں کے ہاتھ کاٹ دو اس (جرم) کی پاداش میں جو انہوں نے کمایا ہے۔ (یہ) اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا (ہے)، اور اللہ بڑا غالب ہے بڑی حکمت والا ہے
o
38. (After proper judicial trial as per law,) cut off the hands of both the man as well as the woman who steal, in retribution of (the offence) which they have committed, a deterring punishment from Allah. And Allah is Almighty, Most Wise.
Play
Copy
ﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽ
39. پھر جو شخص اپنے (اس) ظلم کے بعد توبہ اور اصلاح کرلے تو بیشک اللہ اس پر رحمت کے ساتھ رجوع فرمانے والا ہے۔ یقیناً اللہ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے
o
39. Then the one who repents after (this) wrong and mends his ways, Allah surely turns towards him in mercy. Allah is indeed Most Forgiving, Ever-Merciful.
Play
Copy
ﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒ
40. (اے انسان!) کیا تو نہیں جانتا کہ آسمانوں اور زمین کی (ساری) بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے، وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے
o
40. (O man!) Do you not know that (the absolute) sovereignty of the heavens and the earth belongs to Allah alone? He torments whom He wills and forgives whom He pleases and Allah has absolute power over everything.
Play
Copy
ﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀ
41. اے رسول! وہ لوگ آپ کو رنجیدہ خاطر نہ کریں جو کفر میں تیزی (سے پیش قدمی) کرتے ہیں ان میں (ایک) وہ (منافق) ہیں جو اپنے منہ سے کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ ان کے دل ایمان نہیں لائے، اور ان میں (دوسرے) یہودی ہیں، (یہ) جھوٹی باتیں بنانے کے لئے (آپ کو) خوب سنتے ہیں (یہ حقیقت میں) دوسرے لوگوں کے لئے (جاسوسی کی خاطر) سننے والے ہیں جو (ابھی تک) آپ کے پاس نہیں آئے، (یہ وہ لوگ ہیں) جو (اللہ کے) کلمات کوان کے مواقع (مقرر ہونے) کے بعد (بھی) بدل دیتے ہیں (اور) کہتے ہیں: اگر تمہیں یہ (حکم جو ان کی پسند کا ہو) دیا جائے تو اسے اختیار کرلو اور اگر تمہیں یہ (حکم) نہ دیا جائے تو (اس سے) احتراز کرو، اور اللہ جس شخص کی گمراہی کا ارادہ فرما لے تو تم اس کے لئے اللہ (کے حکم کو روکنے) کا ہرگز کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو پاک کرنے کا اللہ نے ارادہ (ہی) نہیں فرمایا۔ ان کے لئے دنیا میں (کفر کی) ذلّت ہے اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ہے
o
41. O Messenger! Those who advance (fast) into disbelief should not grieve you. (Firstly) they include those (hypocrites) who utter from their mouths: ‘We believe,’ whilst their hearts have not accepted faith. (Secondly) amongst them are the Jews. They listen to (you) eagerly to fabricate lies. They (in fact) hear (to spy) for others who have not (yet) come to you. (They are the people) who change the Words (of Allah even) after their contexts (are fixed and) say: ‘If you are given this (command which they like), take it, and if you are not given this (command), then keep off (it).’ And if Allah adjudges someone to go astray, then you do not have any power for him (to hold up the command of) Allah. They are the ones whose hearts Allah has no intention whatsoever to purify. For them there is ignominy (of disbelief) in this world and mighty punishment in the Hereafter.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯ
42. (یہ لوگ) جھوٹی باتیں بنانے کے لئے جاسوسی کرنے والے ہیں (مزید یہ کہ) حرام مال خوب کھانے والے ہیں۔ سو اگر (یہ لوگ) آپ کے پاس (کوئی نزاعی معاملہ لے کر) آئیں تو آپ (کو اختیار ہے کہ) ان کے درمیان فیصلہ فرمادیں یا ان سے گریز فرما لیں، اور اگر آپ ان سے گریز (بھی) فرمالیں تو (تب بھی) یہ آپ کو ہرگز کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتے، اور اگر آپ فیصلہ فرمائیں تو ان کے درمیان (بھی) عدل سے (ہی) فیصلہ فرمائیں (یعنی ان کی دشمنی عادلانہ فیصلے میں رکاوٹ نہ بنے)، بیشک اللہ عدل کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے
o
42. (They are) the ones who spy to coin lies. (Moreover,) they voraciously devour unlawful wealth and property. If they approach you (with a dispute for judgment), then it is (up to) you whether to judge between them or decline. And if you opt to keep away from them, (even then) they are incapable of doing you any harm, and if you judge, then judge between them (too but) with justice (i.e., their enmity should not restrain judgment based on justice). Undoubtedly, Allah loves those who do justice.
Play
Copy
ﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀ
43. اور یہ لوگ آپ کو کیوں کر حاکم مان سکتے ہیں در آنحالیکہ ان کے پاس تورات (موجود) ہے جس میں اللہ کا حکم (مذکور) ہے، پھر یہ اس کے بعد (بھی حق سے) رُوگردانی کرتے ہیں، اور وہ لوگ (بالکل) ایمان لانے والے نہیں ہیں
o
43. And how can they accept you as a judge whilst they have the Torah with them wherein is (revealed) the commandment of Allah? Yet they turn away (from the truth even) after that. And they are the ones who will not (at all) embrace faith.
Play
Copy
ﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭ
44. بیشک ہم نے تورات نازل فرمائی جس میں ہدایت اور نور تھا، اس کے مطابق انبیاء جو (اللہ کے) فرمانبردار (بندے) تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے اور اللہ والے (یعنی ان کے اولیاء) اور علماء (بھی اسی کے مطابق فیصلے کرتے رہے)، اس وجہ سے کہ وہ اللہ کی کتاب کے محافظ بنائے گئے تھے اور وہ اس پر نگہبان (و گواہ) تھے۔ پس تم لوگوں سے مت ڈرو اور (صرف) مجھ سے ڈرا کرو اور میری آیات (یعنی احکام) کے بدلے (دنیا کی) حقیر قیمت نہ لیا کرو، اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ (و حکومت) نہ کرے سو وہی لوگ کافر ہیں
o
44. Indeed, We revealed the Torah wherein was guidance and light. In accordance with that the Messengers who were the obedient (servants of Allah) used to give orders to the Jews. And the divines (i.e., their spiritual masters) and the rabbis (also judged in accordance with that) because they were assigned to safeguard the Book of Allah and they were the guardians of (and witnesses to) it. So do not fear people and always fear Me (alone), and do not barter My signs (i.e., commands) for a paltry price (of this world). And he who does not judge (and rule) according to the injunctions sent down by Allah, it is they who are the disbelievers.
Play
Copy
ﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰ
45. اور ہم نے اس (تورات) میں ان پر فرض کردیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے عوض آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے عوض کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں میں (بھی) بدلہ ہے، تو جو شخص اس (قصاص) کو صدقہ (یعنی معاف) کر دے تو یہ اس (کے گناہوں) کے لئے کفارہ ہوگا، اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ (و حکومت) نہ کرے سو وہی لوگ ظالم ہیں
o
45. In that (the Torah) We had prescribed for them: a life for a life, an eye for an eye, a nose for a nose, an ear for an ear, and a tooth for a tooth, and in the case of injuries (too) there is a requital. But the person who (forgoes) this (requital) by way of charity, this will serve as atonement for his (sins). And he who does not judge (and rule) in compliance with the commandments sent down by Allah, it is they who are the transgressors.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬ
46. اور ہم نے ان (پیغمبروں) کے پیچھے ان (ہی) کے نقوشِ قدم پر عیسٰی ابن مریم (علیھما السلام) کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی (کتاب) تورات کی تصدیق کرنے والے تھے اور ہم نے ان کو انجیل عطا کی جس میں ہدایت اور نور تھا اور (یہ انجیل بھی) اپنے سے پہلے کی (کتاب) تورات کی تصدیق کرنے والی (تھی) اور (سراسر) ہدایت تھی اور پرہیز گاروں کے لئے نصیحت تھی
o
46. And following in the footsteps of these (Messengers) We sent ‘Isa, the son of Maryam (Jesus, the son of Mary) confirming the Book (the Torah) revealed before him. And We gave him the Injil (the Gospel) which contained guidance and light, and (the Injil [the Gospel] too) confirmed the (Book) Torah that preceded it. And it was (an absolute) guidance and admonition for the Godfearing.
Play
Copy
ﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾ
47. اور اہلِ انجیل کو (بھی) اس (حکم) کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے جو اللہ نے اس میں نازل فرمایا ہے، اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ (و حکومت) نہ کرے سو وہی لوگ فاسق ہیں
o
47. And the People of the Injil ([the Gospel] too) are required to judge in accordance with that (commandment) which Allah has sent down in it. And he who does not judge (and run the state) complying with the commandments Allah has revealed, it is they who are unruly and wicked.
Play
Copy
ﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙ
48. اور (اے نبیِ مکرّم!) ہم نے آپ کی طرف سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے جو اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور اس (کے اصل احکام و مضامین) پر نگہبان ہے، پس آپ ان کے درمیان ان (احکام) کے مطابق فیصلہ فرمائیں جو اللہ نے نازل فرمائے ہیں اور آپ ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں، اس حق سے دور ہو کر جو آپ کے پاس آچکا ہے۔ ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لیے الگ شریعت اور کشادہ راہِ عمل بنائی ہے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو (ایک شریعت پر متفق) ایک ہی امّت بنا دیتا لیکن وہ تمہیں ان (الگ الگ احکام) میں آزمانا چاہتا ہے جو اس نے تمہیں (تمہارے حسبِ حال) دیے ہیں، سو تم نیکیوں میں جلدی کرو۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کو پلٹنا ہے، پھر وہ تمہیں ان (سب باتوں میں حق و باطل) سے آگاہ فرما دے گا جن میں تم اختلاف کرتے رہتے تھے
o
48. And, (O Most Esteemed Messenger,) We have revealed the Book to you (also) with the truth which confirms the Book that preceded it and stands as a guardian over (the actual commands and contents contained in) it. So judge between them according to these (commandments) which Allah has revealed. And do not follow their desires turning away from the truth that has come to you. We have designed for each one of you a discrete law and an all-embracing way of life. Had Allah so willed, He would have made you all one Umma ([Community] agreeing to the same law). But He wants to test you in these (separately given sets of commandments) which He has given you (suiting your respective life situations). So, make haste in doing pious works. To Allah have you all to return. He will then enlighten you on (the truth and falsehood in all the matters in) which you used to disagree.
Play
Copy
ﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽ
49. اور (اے حبیب! ہم نے یہ حکم کیا ہے کہ) آپ ان کے درمیان اس (فرمان) کے مطابق فیصلہ فرمائیں جو اللہ نے نازل فرمایا ہے اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں اور آپ ان سے بچتے رہیں کہیں وہ آپ کو ان بعض (احکام) سے جو اللہ نے آپ کی طرف نازل فرمائے ہیں پھیر (نہ) دیں، پھر اگر وہ (آپ کے فیصلہ سے) روگردانی کریں تو آپ جان لیں کہ بس اللہ ان کے بعض گناہوں کے باعث انہیں سزا دینا چاہتا ہے، اور لوگوں میں سے اکثر نافرمان (ہوتے) ہیں
o
49. And, (O Beloved, We have enjoined that) you should judge between them by this (commandment) which Allah has revealed and do not follow their desires. And be on your guard against them lest they tempt you away from any of (the commandments) which Allah has revealed to you. But if they turn away (from your judgment), then know that Allah intends to punish them for some of their sins. And most of the people are unruly and disobedient.
Play
Copy
ﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉ
50. کیا یہ لوگ (زمانۂ) جاہلیت کا قانون چاہتے ہیں، اور یقین رکھنے والی قوم کے لئے حکم (دینے) میں اللہ سے بہتر کون ہو سکتا ہے
o
50. Do they seek the law of (the days of) ignorance? And who is better than Allah in (giving) judgment for a people who have firm faith?
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫ
51. اے ایمان والو! (جارِح اور دشمن) یہود اور نصاریٰ کو (اپنا قابل اعتماد) حلیف نہ سمجھو یہ آپس میں ایک دوسرے کے حلیف ہیں۔ اور تم میں سے جو شخص ان (جارِح اور دشمن یہود و نصاریٰ) کو (اپنا قابلِ اِعتماد) حلیف سمجھے گا تو بے شک وہ انہی میں سے ہو (جائے) گا۔ یقیناً اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا
o
51. O believers! Do not consider (hostile) Jews and Christians as (your) reliable allies. They (all) are friends to one another (against you). And whoever of you makes friends with them will (also) become one of them. Surely, Allah does not guide the wrongdoing people.
Play
Copy
ﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉ
52. سو آپ ایسے لوگوں کو دیکھیں گے جن کے دلوں میں (نفاق اور ذہنوں میں غلامی کی) بیماری ہے کہ وہ ان (یہود و نصارٰی) میں (شامل ہونے کے لئے) دوڑتے ہیں، کہتے ہیں: ہمیں خوف ہے کہ ہم پر کوئی گردش (نہ) آجائے (یعنی ان کے ساتھ ملنے سے شاید ہمیں تحفظ مل جائے)، تو بعید نہیں کہ اللہ (واقعۃً مسلمانوں کی) فتح لے آئے یا اپنی طرف سے کوئی امر (فتح و کامرانی کا نشان بنا کر بھیج دے) تو یہ لوگ اس (منافقانہ سوچ) پر جسے یہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں شرمندہ ہوکر رہ جائیں گے
o
52. So you will see those whose hearts are diseased (with hypocrisy and minds infected with slavery) that they run to (join the Jews and the Christians and) say: ‘We fear lest the wheel of fate should turn against us (i.e., it is likely to get under the security umbrella by allying with them).’ But it is not far from possible that Allah (really) blesses (the Muslims) with victory or may (send) from His side a decree (as a sign of success and victory). Then they will feel ashamed of (the hypocritical thinking) they have concealed in their hearts.
Play
Copy
ﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛ
53. اور (اس وقت) ایمان والے یہ کہیں گے کیا یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے بڑے تاکیدی حلف (کی صورت) میں اللہ کی قَسمیں کھائی تھیں کہ بیشک وہ ضرور تمہارے (ہی) ساتھ ہیں، (مگر) ان کے سارے اعمال اکارت گئے، سو وہ نقصان اٹھانے والے ہوگئے
o
53. And (at that time) the believers will say: ‘Is it they who swore by Allah (by way of) solemn oaths that they were certainly with you (alone)?’ (But) all their deeds have gone void. So they have become the losers.
Play
Copy
ﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤ
54. اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے گا تو عنقریب اللہ (ان کی جگہ) ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ (خود) محبت فرماتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے وہ مومنوں پر نرم (اور اُن) کافروں پر سخت ہوں گے (جو اِسلام کے خلاف ظلم و عداوت سے کام لیتے ہیں)، اللہ کی راہ میں (خوب) جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ یہ (تعمیری کردار) اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ وسعت والا (ہے) خوب جاننے والا ہے
o
54. O believers! Whoever of you turns away from his Din (Religion), Allah will soon bring (in their place) a people He will (Himself) love and who will love Him. They will be kind (and humble) towards the believers (but) strict (and firm) towards the disbelievers (who are aggressive or hold enmity against Islam). They will toil (very hard) in the way of Allah and will never fear any reproaches of the reprovers. This (constructive character) is the grace of Allah which He grants whom He wills, and Allah is Infinite, All-Knowing.
Play
Copy
ﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲ
55. بے شک تمہارا (حقیقی مددگار اور) دوست تو اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی ہے اور (ساتھ) وہ ایمان والے ہیں جو نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ (اللہ کے حضور عاجزی سے) جھکنے والے ہیں
o
55. Indeed, your real helper and friend is only Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him) and the believers (as well) who persevere in offering Prayer and pay Zakat (the Alms-due) and they are those who bow down (with extreme submissiveness before the presence of Allah).
Play
Copy
ﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾ
56. اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ایمان والوں کو دوست بنائے گا تو (وہی اللہ کی جماعت ہے اور) اللہ کی جماعت (کے لوگ) ہی غالب ہونے والے ہیں
o
56. And the one who makes friends with Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him) and the believers, then (they are the people who are Allah’s party), and (it is the people of) Allah’s party who will surely overmaster.
Play
Copy
ﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉﰊﰋﰌﰍﰎﰏﰐﰑﰒﰓﰔﰕﰖﰗ
57. اے ایمان والو! ایسے لوگوں میں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی، ان کو جو تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنائے ہوئے ہیں اور کافروں کو دوست مت بناؤ، اور اللہ سے ڈرتے رہو بشرطیکہ تم (واقعی) صاحبِ ایمان ہو
o
57. O believers! Do not take those for friends who have made fun and sport of your Din (Religion) from amongst those who were given the Book before you and the disbelievers. And fear Allah persistently if you are (truly) the men of faith.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞ
58. اور جب تم نماز کے لئے (لوگوں کو بصورتِ اذان) پکارتے ہو تو یہ (لوگ) اسے ہنسی اور کھیل بنا لیتے ہیں۔ یہ اس لئے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو (بالکل) عقل ہی نہیں رکھتے
o
58. And when you call (the people) to Prayer (by means of the Adhan—the Call to Prayer), these (people) take it as fun and sport because they are a people who have no sense (at all).
Play
Copy
ﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳ
59. (اے نبئ مکرّم!) آپ فرما دیجئے: اے اہلِ کتاب! تمہیں ہماری کون سی بات بری لگی ہے بجز اس کے کہ ہم اللہ پر اور اس (کتاب) پر جو ہماری طرف نازل کی گئی ہے اور ان (کتابوں) پر جو پہلے نازل کی جا چکی ہیں ایمان لائے ہیں اور بیشک تمہارے اکثر لوگ نافرمان ہیں
o
59. (O Esteemed Messenger!) Say: ‘O People of the Book! What has made you cynic about us except that we believe in Allah and this (Book) which has been revealed to us and those (Books) which have been sent down before it? And surely the majority of you are defiant and disobedient.’
Play
Copy
ﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑ
60. فرما دیجئے: کیا میں تمہیں اس شخص سے آگاہ کروں جو سزا کے اعتبار سے اللہ کے نزدیک اس سے (بھی) برا ہے (جسے تم برا سمجھتے ہو، اور یہ وہ شخص ہی) جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور اس پر غضب ناک ہوا ہے اور اس نے ان (برے لوگوں) میں سے (بعض کو) بندر اور (بعض کو) سؤر بنا دیا ہے، اور (یہ ایسا شخص ہے) جس نے شیطان کی (اطاعت و) پرستش کی ہے، یہی لوگ ٹھکانے کے اعتبار سے بدترین اور سیدھی راہ سے بہت ہی بھٹکے ہوئے ہیں
o
60. Say: ‘Shall I apprise you of him who, in the matter of punishment, is worse in the sight of Allah than (the one you regard the most despised? And it is he) whom Allah has cursed, whom He has shown His wrath, and He has transformed (some) of these (evil people) into apes and (others into) swines; and (he is such a person) as has (obeyed and) worshipped Satan. They are the people who are the most wretched with regard to their dwelling, and far more astray from the straight path.’
Play
Copy
ﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣ
61. اور جب وہ(منافق) تمہارے پاس آتے ہیں (تو) کہتے ہیں: ہم ایمان لے آئے ہیں حالانکہ وہ (تمہاری مجلس میں) کفر کے ساتھ ہی داخل ہوئے اور اسی (کفر) کے ساتھ ہی نکل گئے، اور اللہ ان (باتوں) کو خوب جانتا ہے جنہیں وہ چھپائے پھرتے ہیں
o
61. And when those (hypocrites) come to you, they say: ‘We have believed,’ whilst they entered (your company) with disbelief and left with the same (disbelief). And Allah knows best (the matters) which they carry hidden.
Play
Copy
ﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓ
62. اور آپ ان میں بکثرت ایسے لوگ دیکھیں گے جو گناہ اور ظلم اور اپنی حرام خوری میں بڑی تیزی سے کوشاں ہوتے ہیں۔ بیشک وہ جو کچھ کررہے ہیں بہت برا ہے
o
62. And you will see the majority of them hurrying towards sins and excesses and eagerly devouring what is forbidden (and unlawful). Most evil indeed is all that they are doing.
Play
Copy
ﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢ
63. انہیں (روحانی) درویش اور (دینی) علماء ان کے قولِ گناہ اور اکلِ حرام سے منع کیوں نہیں کرتے؟ بیشک وہ (بھی برائی کے خلاف آواز بلند نہ کر کے) جو کچھ تیار کر رہے ہیں بہت برا ہے
o
63. Why do the divines (i.e., spiritual masters) and rabbis abstain from forbidding them from their sinful speech and consumption of unlawful things? Certainly, it is most heinous what they are contriving (by abstaining from raising voices against evil).
Play
Copy
ﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉﰊﰋﰌﰍﰎﰏﰐﰑﰒﰓﰔﰕﰖﰗﰘﰙ
64. اور یہود کہتے ہیں کہ اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے (یعنی معاذ اللہ وہ بخیل ہے)، ان کے (اپنے) ہاتھ باندھے جائیں اور جو کچھ انہوں نے کہا اس کے باعث ان پر لعنت کی گئی، بلکہ (حق یہ ہے کہ) اس کے دونوں ہاتھ (جود و سخا کے لئے) کشادہ ہیں، وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ (یعنی بندوں پر عطائیں) فرماتا ہے، اور (اے حبیب!) جو (کتاب) آپ کی طرف آپ کے ربّ کی جانب سے نازل کی گئی ہے یقیناً ان میں سے اکثر لوگوں کو (حسداً) سر کشی اور کفر میں اور بڑھا دے گی، اور ہم نے ان کے درمیان روزِ قیامت تک عداوت اور بغض ڈال دیا ہے، جب بھی یہ لوگ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے اور یہ (روئے) زمین میں فساد انگیزی کرتے رہتے ہیں، اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
o
64. And the Jews say: ‘Allah’s hand is tied up (as if—God forbid!—He is miserly).’ Tied up be their (own) hands, and they have been cursed for what they have uttered! (The truth is that) both His hands are stretched out wide open (in showering His bounties and blessings). He spends (i.e., bestows His blessings on His servants) as He desires. And, (O Beloved,) that (Book) which has been revealed to you from your Lord will certainly increase most of them in rebellion and disbelief (due to jealousy). And We have put among them hostility and spite till the Day of Resurrection. Whenever these people kindle the fire of war, Allah puts it out. And they are engaged in spreading mischief and disorder (everywhere) on the earth, and Allah does not like those who spread mischief.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝ
65. اور اگر اہلِ کتاب (حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) ایمان لے آتے اور تقوٰی اختیار کر لیتے تو ہم ان (کے دامن) سے ان کے سارے گناہ مٹا دیتے اور انہیں یقیناً نعمت والی جنتوں میں داخل کردیتے
o
65. And if the People of the Book had believed (in Muhammad, the Messenger, [blessings and peace be upon him]) and adopted Godwariness, We would have removed all their sins (from their record), and would surely have admitted them to the blissful Gardens.
Play
Copy
ﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸ
66. اور اگر وہ لوگ تورات اور انجیل اور جو کچھ (مزید) ان کی طرف ان کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا تھا (نافذ اور) قائم کردیتے تو (انہیں مالی وسائل کی اس قدر وسعت عطا ہوجاتی کہ) وہ اپنے اوپر سے (بھی) اور اپنے پاؤں کے نیچے سے (بھی) کھاتے (مگر رزق ختم نہ ہوتا)۔ ان میں سے ایک گروہ میانہ رَو (یعنی اعتدال پسند ہے)، اور ان میں سے اکثر لوگ جو کچھ کررہے ہیں نہایت ہی برا ہے
o
66. And had they established (their systems by enforcing) the Torah and the Injil (the Gospel), and whatever (more) was sent down to them from their Lord, they would have (been provided with the material resources so abundantly that they would have) received sustenance from above and from beneath their feet (as well, but the sustenance would never have exhausted). A section amongst them are moderate (i.e., they like the middle way), but what most of them are doing is extreme wickedness.
Play
Copy
ﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕ
67. اے (برگزیدہ) رسول! جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے (وہ سارا لوگوں کو) پہنچا دیجئے، اور اگر آپ نے (ایسا) نہ کیا تو آپ نے اس (ربّ) کا پیغام پہنچایا ہی نہیں، اور اللہ (مخالف) لوگوں سے آپ (کی جان) کی (خود) حفاظت فرمائے گا۔ بیشک اللہ کافروں کو راہِ ہدایت نہیں دکھاتا
o
67. O (Esteemed) Messenger! Communicate (to the people all) that has been revealed to you from your Lord. And if you did not do (so), then you would not deliver the Message of the Lord. And Allah will (Himself) protect your (life) from the (hostile) people. Surely, Allah does not show the path of guidance to those who disbelieve.
Play
Copy
ﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗ
68. فرما دیجئے: اے اہلِ کتاب! تم (دین میں سے) کسی شے پر بھی نہیں ہو، یہاں تک کہ تم تورات اور انجیل اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے (نافذ اور) قائم کر دو، اور (اے حبیب!) جو (کتاب) آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کی گئی ہے یقیناً ان میں سے اکثر لوگوں کو (حسداً) سرکشی اور کفر میں بڑھا دے گی، سو آپ گروہِ کفار (کی حالت) پر افسوس نہ کیا کریں
o
68. Say: ‘O People of the Book, you are nowhere (on the path of Din [Religion]) until you establish (the system by enforcing) the Torah and the Injil (the Gospel) and whatever has been sent down to you from your Lord. And, (O Beloved,) the Book which has been sent down to you from your Lord will certainly provoke rebellion and disbelief amongst most of them (because of jealousy). So do not grieve over (the state of affairs of) the disbelievers.
Play
Copy
ﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬ
69. بیشک (خود کو) مسلمان (کہنے والے) اور یہودی اور صابی (یعنی ستارہ پرست) اور نصرانی جو بھی (سچے دل سے تعلیماتِ محمدی کے مطابق) اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
o
69. Indeed, (those who call themselves) the Muslims, the Jews, the Sabeans (i.e., the worshippers of stars) and the Christians, all who believe (true-heartedly in accordance with the teachings of Muhammad [blessings and peace be upon him]) in Allah and the Last Day and practise piety steadfastly shall have neither any fear nor any grief.
Play
Copy
ﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁ
70. بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد (بھی) لیا اور ہم نے ان کی طرف (بہت سے) پیغمبر (بھی) بھیجے، (مگر) جب بھی ان کے پاس کوئی پیغمبر ایسا حکم لایا جسے ان کے نفس نہیں چاہتے تھے تو انہوں نے (انبیاء کی) ایک جماعت کو جھٹلایا اور ایک کو (مسلسل) قتل کرتے رہے
o
70. Surely, We took a promise from the Children of Israel (too), and (also) sent (many) Messengers towards them, (but) every time a Messenger brought them a commandment which their (ill-commanding) selves disliked, they belied a party (of the Messengers) and slew the other (in succession).
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥ
71. اور وہ (ساتھ) یہ خیال کرتے رہے کہ (انبیاء کے قتل و تکذیب سے) کوئی عذاب نہیں آئے گا، سو وہ اندھے اور بہرے ہوگئے تھے۔ پھر اللہ نے ان کی توبہ قبول فرما لی، پھر ان میں سے اکثر لوگ (دوبارہ) اندھے اور بہرے (یعنی حق دیکھنے اور سننے سے قاصر) ہوگئے، اور اللہ ان کاموں کو خوب دیکھ رہا ہے جو وہ کر رہے ہیں
o
71. And (besides) they held the view that (killing or belying the Messengers) would not result in any torment. So they became blind and deaf. Allah, then, accepted their repentance. But most of them (again) turned blind and deaf (i.e., incapable of perceiving the truth by seeing and hearing). And Allah is Ever-Watchful of what they are doing.
Play
Copy
ﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊ
72. درحقیقت ایسے لوگ کافر ہوگئے ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابنِ مریم (علیہما السلام) ہے حالانکہ مسیح (علیہ السلام) نے (تو یہ) کہا تھا: اے بنی اسرائیل! تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا (بھی) ربّ ہے اور تمہارا (بھی) ربّ ہے۔ بیشک جو اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو یقیناً اللہ نے اس پر جنت حرام فرما دی ہے اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور ظالموں کے لئے کوئی بھی مدد گار نہ ہوگا
o
72. In fact, they have become disbelievers who say: ‘Allah is the Messiah, the son of Maryam (Mary),’ whereas the Messiah (himself) said: ‘O Children of Israel! Worship Allah, Who is my (as well as) your Lord.’ Indeed, Allah has forbidden Paradise to him who associates partners with Him. And Hell is his abode and the wrongdoers will not find any helpers.
Play
Copy
ﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦ
73. بیشک ایسے لوگ (بھی) کافر ہوگئے ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تین (معبودوں) میں سے تیسرا ہے، حالانکہ معبودِ یکتا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور اگر وہ ان (بیہودہ باتوں) سے جو وہ کہہ رہے ہیں بازنہ آئے تو ان میں سے کافروں کو دردناک عذاب ضرور پہنچے گا
o
73. Certainly, they (also) become disbelievers who say: ‘Allah is the third of the three (Gods),’ whereas there is none worthy of worship except the One God. If they do not desist from (the absurdity) which they utter, a grievous punishment will surely torment those of them who disbelieve.
Play
Copy
ﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰ
74. کیا یہ لوگ اللہ کی بارگاہ میں رجوع نہیں کرتے اور اس سے مغفرت طلب (نہیں) کرتے، حالانکہ اللہ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے
o
74. Will they not turn towards Allah (in repentance) and beg forgiveness from Him? For Allah is Most Forgiving, Ever-Merciful.
Play
Copy
ﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭ
75. مسیح ابنِ مریم (علیھما السلام) رسول کے سوا (کچھ) نہیں ہیں (یعنی خدا یا خدا کا بیٹا اور شریک نہیں ہیں)، یقیناً ان سے پہلے (بھی) بہت سے رسول گزر چکے ہیں، اور ان کی والدہ بڑی صاحبِ صدق (ولیّہ) تھیں، وہ دونوں (مخلوق تھے کیونکہ) کھانا بھی کھایا کرتے تھے۔ (اے حبیب!) دیکھئے ہم ان (کی رہنمائی) کے لئے کس طرح آیتوں کو وضاحت سے بیان کرتے ہیں پھر ملاحظہ فرمائیے کہ (اس کے باوجود) وہ کس طرح (حق سے) پھرے جارہے ہیں
o
75. The Messiah, the son of Maryam (Mary), is (nothing) but a Messenger (neither a god nor a son of God nor His partner). Many Messengers have indeed preceded him, and his mother was a paragon of truth (a saintly person). Both (were mortal creatures as they) used to eat food. (O Beloved!) Observe how clearly We explain the Revelations for their (guidance), but again observe how (in spite of that) they are turning away (from the truth)!
Play
Copy
ﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿ
76. فرما دیجئے: کیا تم اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے لئے کسی نقصان کا مالک ہے نہ نفع کا، اور اللہ ہی تو خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے
o
76. Say: ‘Do you worship besides Allah someone that has no power to do you any harm or good? Allah is the One Who is All-Hearing, All-Knowing.’
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨ
77. فرما دیجئیے: اے اہلِ کتاب! تم اپنے دین میں ناحق حد سے تجاوز نہ کیا کرو اور نہ ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کیا کرو جو (بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) پہلے ہی گمراہ ہو چکے تھے اور بہت سے (اور) لوگوں کو (بھی) گمراہ کرگئے اور (بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بھی) سیدھی راہ سے بھٹکے رہے
o
77. Say: ‘O People of the Book! Do not unjustly exceed limits in your din (religion), nor follow the desires of those who lost the straight path (before Muhammad’s Prophethood [blessings and peace be upon him]) and (also) caused a number of (others) to go astray and remained deviated from the straight road (even after Muhammad’s Prophethood [blessings and peace be upon him]).’
Play
Copy
ﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻ
78. بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا تھا انہیں داؤد اور عیسٰی ابن مریم (علیھما السلام) کی زبان پر (سے) لعنت کی جا چکی (ہے)۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور حد سے تجاوز کرتے تھے
o
78. Those amongst the Children of Israel who disbelieved were cursed by the tongue of Dawud (David) and ‘Isa, the son of Maryam (Jesus, the son of Mary). That is because they disobeyed and transgressed.
Play
Copy
ﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇ
79. (اور اس لعنت کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ) وہ جو برا کام کرتے تھے ایک دوسرے کو اس سے منع نہیں کرتے تھے۔ بیشک وہ کام برے تھے جنہیں وہ انجام دیتے تھے
o
79. (And they were also cursed because) they would not prevent one another from the evil deeds they used to do. Certainly, evil were the deeds they used to do.
Play
Copy
ﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜ
80. آپ ان میں سے اکثر لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں۔ کیا ہی بری چیز ہے جو انہوں نے اپنے (حسابِ آخرت) کے لئے آگے بھیج رکھی ہے (اور وہ) یہ کہ اللہ ان پر (سخت) ناراض ہوگیا، اور وہ لوگ ہمیشہ عذاب ہی میں (گرفتار) رہنے والے ہیں
o
80. You will see most of them befriending the disbelievers. How evil that is which they have sent forward for their (accountability on the Last Day) and (that is) that Allah is (highly) displeased with them and they will suffer from the torment forever!
Play
Copy
ﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬ
81. اور اگر وہ اللہ پر اور نبی (آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس (کتاب) پر جو ان کی طرف نازل کی گئی ہے ایمان لے آتے تو ان (دشمنانِ اسلام) کو دوست نہ بناتے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں
o
81. And had they believed in Allah and the (Last) Messenger (blessings and peace be upon him) and the (Book) that has been revealed to him, they would not have made friends with those (enemies of Islam). But most of them are disobedient.
Play
Copy
ﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫ
82. آپ یقیناً ایمان والوں کے حق میں بلحاظِ عداوت سب لوگوں سے زیادہ سخت یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے، اور آپ یقیناً ایمان والوں کے حق میں بلحاظِ محبت سب سے قریب تر ان لوگوں کو پائیں گے جو کہتے ہیں: بیشک ہم نصاریٰ ہیں۔ یہ اس لئے کہ ان میں علماءِ (شریعت بھی) ہیں اور (عبادت گزار) گوشہ نشین بھی ہیں اور (نیز) وہ تکبر نہیں کرتے
o
82. You will indeed find the Jews and the polytheists the bitterest of people in their enmity against the Muslims, and the closest in love and affection for the Muslims you will find those who say: ‘Indeed, we are Nazarenes (Christians).’ This is because amongst them are savants (i.e., scholars of Shariah) as well as monks (i.e., ascetic worshippers) and (moreover) they are not given to arrogance.
» پچھلا پارہ
سرورق
« اگلا پارہ
قاری عبد الباسط
قاری ماهر المعيقلي
الشيخ مشاری راشد العفاسی
قاری أحمد بن علي العجمي
تلاش
عطیہ دیجئے
کتابیں، میگزین، خطابات اور دیگر اسلامک لٹریچر آن لائن کرنے کیلئے اس کار خیر میں حصہ لیں۔
سورہ
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
پنج سورہ
سورۃ یٰسین
سورۃ الرحمٰن
سورۃ الواقعہ
سورۃ الملک
سورۃ المزمل
اِنتخاب سورت
1 - الْفَاتِحَة
2 - الْبَقَرَة
3 - آل عِمْرَان
4 - النِّسَآء
5 - الْمَآئِدَة
6 - الْأَنْعَام
7 - الْأَعْرَاف
8 - الْأَنْفَال
9 - التَّوْبَة
10 - يُوْنـُس
11 - هُوْد
12 - يُوْسُف
13 - الرَّعْد
14 - إِبْرَاهِيْم
15 - الْحِجْر
16 - النَّحْل
17 - الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل
18 - الْكَهْف
19 - مَرْيَم
20 - طهٰ
21 - الْأَنْبِيَآء
22 - الْحَجّ
23 - الْمُؤْمِنُوْن
24 - النُّوْر
25 - الْفُرْقَان
26 - الشُّعَرَآء
27 - النَّمْل
28 - الْقَصَص
29 - الْعَنْکَبُوْت
30 - الرُّوْم
31 - لُقْمَان
32 - السَّجْدَة
33 - الْأَحْزَاب
34 - سَبـَا
35 - فَاطِر
36 - يٰس
37 - الصَّافَّات
38 - ص
39 - الزُّمَر
40 - غَافِر - الْمُؤْمِن
41 - فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة
42 - الشُّوْرٰی
43 - الزُّخْرُف
44 - الدُّخَان
45 - الْجَاثِيَة
46 - الْأَحْقَاف
47 - مُحَمَّد
48 - الْفَتْح
49 - الْحُجُرَات
50 - ق
51 - الذَّارِيَات
52 - الطُّوْر
53 - النَّجْم
54 - الْقَمَر
55 - الرَّحْمٰن
56 - الْوَاقِعَة
57 - الْحَدِيْد
58 - الْمُجَادَلَة
59 - الْحَشْر
60 - الْمُمْتَحِنَة
61 - الصَّفّ
62 - الْجُمُعَة
63 - الْمُنَافِقُوْن
64 - التَّغَابُن
65 - الطَّلاَق
66 - التَّحْرِيْم
67 - الْمُلْک
68 - الْقَلَم
69 - الْحَآقَّة
70 - الْمَعَارِج
71 - نُوْح
72 - الْجِنّ
73 - الْمُزَّمِّل
74 - الْمُدَّثِّر
75 - الْقِيَامَة
76 - الْإِنْسَان - الدَّهْر
77 - الْمُرْسَلاَت
78 - النَّبَا
79 - النَّازِعَات
80 - عَبَسَ
81 - التَّکْوِيْر
82 - الْإِنْفِطَار
83 - الْمُطَفِّفِيْن
84 - الْإِنْشِقَاق
85 - الْبُرُوْج
86 - الطَّارِق
87 - الْأَعْلیٰ
88 - الْغَاشِيَة
89 - الْفَجْر
90 - الْبَلَد
91 - الشَّمْس
92 - اللَّيْل
93 - الضُّحٰی
94 - الشَّرْح - - الْإِنْشِرَاح
95 - التِّيْن
96 - الْعَلَق
97 - الْقَدْر
98 - الْبَـيِّـنَة
99 - الزَّلْزَلَة - - الزِّلْزَال
100 - الْعَادِيَات
101 - الْقَارِعَة
102 - التَّکَاثُر
103 - الْعَصْر
104 - الْهُمَزَة
105 - الْفِيل
106 - قُرَيْش
107 - الْمَاعُوْن
108 - الْکَوْثَر
109 - الْکَافِرُوْن
110 - النَّصْر
111 - الْمَسَد - - اللَّهَب
112 - الْإِخْلاَص
113 - الْفَلَق
114 - النَّاس
اِنتخاب پارہ
1 - الم
2 - سَيَقُولُ
3 - تِلْكَ الرُّسُلُ
4 - لَن تَنَالُواْ
5 - وَالْمُحْصَنَاتُ
6 - لاَ يُحِبُّ اللّهُ
7 - وَإِذَا سَمِعُواْ
8 - وَلَوْ أَنَّنَا
9 - قَالَ الْمَلَأُ
10 - وَاعْلَمُواْ
11 - يَعْتَذِرُونَ
12 - وَمَا مِن دَآبَّةٍ
13 - وَمَا أُبَرِّىءُ
14 - رُبَمَا
15 - سُبْحَانَ الَّذِي
16 - قَالَ أَلَمْ
17 - إِقْتَرَبَ
18 - قَدْ أَفْلَحَ
19 - وَقَالَ الَّذِينَ
20 - أَمَّنْ خَلَقَ
21 - أُتْلُ مَا أُوحِيَ
22 - وَمَن يَقْنُتْ
23 - وَمَا لِيَ
24 - فَمَنْ أَظْلَمُ
25 - إِلَيْهِ يُرَدُّ
26 - حٰم
27 - قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ
28 - قَدْ سَمِعَ اللَّهُ
29 - تَبَارَكَ الَّذِي
30 - عَمَّ
تلاش