وَلَوْ أَنَّنَا
آیت کھولیں
براؤز
شیخ الاسلام
تعارف
تاثرات
عرفان القرآن
تعارف
محاسن عرفان القرآن
تاثرات
عرفان القرآن حاصل کریں
قرآنی سوال و جواب
پنج سورہ
سورۃ یٰسین
سورۃ الرحمٰن
سورۃ الواقعہ
سورۃ الملک
سورۃ المزمل
اہم لنکس
پارہ لسٹ
عرفان القرآن پی ڈی ایف ڈوانلوڈ
رابطہ
ایپلی کیشن
(Android) اینڈرائیڈ
(iOS) آئی او ایس
(Windows) ونڈوز
ENGLISH
جدید تلاش
وَلَوْ أَنَّنَا
Part Walaw annana
6, 7
سورہ نمبر
142
آيات
17
رکوع
8
پارہ نمبر
1 - الْفَاتِحَة
2 - الْبَقَرَة
3 - آل عِمْرَان
4 - النِّسَآء
5 - الْمَآئِدَة
6 - الْأَنْعَام
7 - الْأَعْرَاف
8 - الْأَنْفَال
9 - التَّوْبَة
10 - يُوْنـُس
11 - هُوْد
12 - يُوْسُف
13 - الرَّعْد
14 - إِبْرَاهِيْم
15 - الْحِجْر
16 - النَّحْل
17 - الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل
18 - الْكَهْف
19 - مَرْيَم
20 - طهٰ
21 - الْأَنْبِيَآء
22 - الْحَجّ
23 - الْمُؤْمِنُوْن
24 - النُّوْر
25 - الْفُرْقَان
26 - الشُّعَرَآء
27 - النَّمْل
28 - الْقَصَص
29 - الْعَنْکَبُوْت
30 - الرُّوْم
31 - لُقْمَان
32 - السَّجْدَة
33 - الْأَحْزَاب
34 - سَبـَا
35 - فَاطِر
36 - يٰس
37 - الصَّافَّات
38 - ص
39 - الزُّمَر
40 - غَافِر - الْمُؤْمِن
41 - فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة
42 - الشُّوْرٰی
43 - الزُّخْرُف
44 - الدُّخَان
45 - الْجَاثِيَة
46 - الْأَحْقَاف
47 - مُحَمَّد
48 - الْفَتْح
49 - الْحُجُرَات
50 - ق
51 - الذَّارِيَات
52 - الطُّوْر
53 - النَّجْم
54 - الْقَمَر
55 - الرَّحْمٰن
56 - الْوَاقِعَة
57 - الْحَدِيْد
58 - الْمُجَادَلَة
59 - الْحَشْر
60 - الْمُمْتَحِنَة
61 - الصَّفّ
62 - الْجُمُعَة
63 - الْمُنَافِقُوْن
64 - التَّغَابُن
65 - الطَّلاَق
66 - التَّحْرِيْم
67 - الْمُلْک
68 - الْقَلَم
69 - الْحَآقَّة
70 - الْمَعَارِج
71 - نُوْح
72 - الْجِنّ
73 - الْمُزَّمِّل
74 - الْمُدَّثِّر
75 - الْقِيَامَة
76 - الْإِنْسَان - الدَّهْر
77 - الْمُرْسَلاَت
78 - النَّبَا
79 - النَّازِعَات
80 - عَبَسَ
81 - التَّکْوِيْر
82 - الْإِنْفِطَار
83 - الْمُطَفِّفِيْن
84 - الْإِنْشِقَاق
85 - الْبُرُوْج
86 - الطَّارِق
87 - الْأَعْلیٰ
88 - الْغَاشِيَة
89 - الْفَجْر
90 - الْبَلَد
91 - الشَّمْس
92 - اللَّيْل
93 - الضُّحٰی
94 - الشَّرْح - - الْإِنْشِرَاح
95 - التِّيْن
96 - الْعَلَق
97 - الْقَدْر
98 - الْبَـيِّـنَة
99 - الزَّلْزَلَة - - الزِّلْزَال
100 - الْعَادِيَات
101 - الْقَارِعَة
102 - التَّکَاثُر
103 - الْعَصْر
104 - الْهُمَزَة
105 - الْفِيل
106 - قُرَيْش
107 - الْمَاعُوْن
108 - الْکَوْثَر
109 - الْکَافِرُوْن
110 - النَّصْر
111 - الْمَسَد - - اللَّهَب
112 - الْإِخْلاَص
113 - الْفَلَق
114 - النَّاس
1 - الم
2 - سَيَقُولُ
3 - تِلْكَ الرُّسُلُ
4 - لَن تَنَالُواْ
5 - وَالْمُحْصَنَاتُ
6 - لاَ يُحِبُّ اللّهُ
7 - وَإِذَا سَمِعُواْ
8 - وَلَوْ أَنَّنَا
9 - قَالَ الْمَلَأُ
10 - وَاعْلَمُواْ
11 - يَعْتَذِرُونَ
12 - وَمَا مِن دَآبَّةٍ
13 - وَمَا أُبَرِّىءُ
14 - رُبَمَا
15 - سُبْحَانَ الَّذِي
16 - قَالَ أَلَمْ
17 - إِقْتَرَبَ
18 - قَدْ أَفْلَحَ
19 - وَقَالَ الَّذِينَ
20 - أَمَّنْ خَلَقَ
21 - أُتْلُ مَا أُوحِيَ
22 - وَمَن يَقْنُتْ
23 - وَمَا لِيَ
24 - فَمَنْ أَظْلَمُ
25 - إِلَيْهِ يُرَدُّ
26 - حٰم
27 - قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ
28 - قَدْ سَمِعَ اللَّهُ
29 - تَبَارَكَ الَّذِي
30 - عَمَّ
قاری منتخب کریں
قاری عبد الباسط
قاری ماهر المعيقلي
الشيخ مشاری راشد العفاسی
قاری أحمد بن علي العجمي
منتخب کریں
ترجمہ کے ساتھ
ترجمہ کے بغیر
پارہ سنیں
al-An‘ām
مکی
سورہ
6
ترتيب تلاوت
55
ترتيب نزولي
20
رکوع
165
آيات
7, 8
پارہ نمبر
﷽
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
» پچھلا پارہ
سرورق
« اگلا پارہ
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨ
111. اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے اتار دیتے اور ان سے مُردے باتیں کرنے لگتے اور ہم ان پر ہر چیز (آنکھوں کے سامنے) گروہ در گروہ جمع کر دیتے وہ تب بھی ایمان نہ لاتے سوائے اس کے جو اللہ چاہتا اور ان میں سے اکثر لوگ جہالت سے کام لیتے ہیں
o
111. And if We sent down to them angels, and the dead started talking to them, and We gathered everything in clusters (before their eyes), even then they would not believe except what Allah willed, and most of them put ignorance to work.
Play
Copy
ﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂ
112. اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے انسانوں اور جِنّوں میں سے شیطانوں کو دشمن بنا دیا جو ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی ہوئی (چکنی چپڑی) باتیں (وسوسہ کے طور پر) دھوکہ دینے کے لئے ڈالتے رہتے ہیں، اور اگر آپ کا ربّ (انہیں جبراً روکنا) چاہتا (تو) وہ ایسا نہ کر پاتے، سو آپ انہیں (بھی) چھوڑ دیں اور جو کچھ وہ بہتان باندھ رہے ہیں (اسے بھی)
o
112. And the same way We made for every Prophet enemies—the satans from amongst men and jinn—who always pour into one another’s hearts (flattery and) gilded talk (as suspicions) in order to deceive. And if your Lord had willed (to prevent them forcefully), they would not have done so. So leave them and (also) the falsehood which they fabricate.
Play
Copy
ﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏ
113. اور (یہ) اس لئے کہ ان لوگوں کے دل اس (فریب) کی طرف مائل ہو جائیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور (یہ) کہ وہ اسے پسند کرنے لگیں اور (یہ بھی) کہ وہ (انہی اعمالِ بد کا) ارتکاب کرنے لگیں جن کے وہ خود (مرتکب) ہو رہے ہیں
o
113. And (its) purpose is that the hearts of the people who do not believe in the Hereafter may incline to this (deceit), and that they may develop fondness for it, and (also) that they may begin to do (the evil deeds) which they are themselves (perpetrating).
Play
Copy
ﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩ
114. (فرما دیجئے:) کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو حَکَم (و فیصل) تلاش کروں حالاں کہ وہ (اللہ) ہی ہے جس نے تمہاری طرف مفصّل کتاب نازل فرمائی ہے، اور وہ لوگ جن کو ہم نے (پہلے) کتاب دی تھی (دل سے) جانتے ہیں کہ یہ (قرآن) آپ کے رب کی طرف سے (مبنی) برحق اتارا ہوا ہے پس آپ (ان اہلِ کتاب کی نسبت) شک کرنے والوں میں نہ ہوں (کہ یہ لوگ قرآن کا وحی ہونا جانتے ہیں یا نہیں)
o
114. (Say:) ‘Should I look for someone other than Allah as authority (and judge), whilst He is the One Who has revealed to you the elaborate Book?’ And those whom We gave the Book (before) know (with conviction) that this (Qur’an) has been revealed from your Lord (based on) truth. So do not be of the sceptics (with regard to these People of the Book whether or not they know that the Qur’an is a revealed Book).
Play
Copy
ﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘ
115. اور آپ کے رب کی بات سچائی اور عدل کی رُو سے پوری ہو چکی، اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں، اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے
o
115. And the Word of your Lord has been perfected in truthfulness and justice. There is no one who can change His Words. And He is All-Hearing, All-Knowing.
Play
Copy
ﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬ
116. اور اگر تو زمین میں (موجود) لوگوں کی اکثریت کا کہنا مان لے تو وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں گے۔ وہ (حق و یقین کی بجائے) صرف وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور محض غلط قیاس آرائی (اور دروغ گوئی) کرتے رہتے ہیں
o
116. And if you obeyed what the majority of people (dwelling) on earth say, they would lead you astray from the path of Allah. They simply follow assumptions and speculations (instead of truth and certitude) and remain engaged in mere guesswork (and telling lies).
Play
Copy
ﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹ
117. بیشک آپ کا رب ہی اسے خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا ہے اور وہی ہدایت یافتہ لوگوں سے (بھی) خوب واقف ہے
o
117. Surely, your Lord alone knows best the one who strays away from His path, and only He knows best the rightly guided (as well).
Play
Copy
ﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄ
118. سو تم اس (ذبیحہ) سے کھایا کرو جس پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام لیا گیا ہو اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھنے والے ہو
o
118. So always eat of that (slaughtered animal) over which the Name of Allah has been pronounced (at the time of slaughter) if you believe in His Revelations.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱ
119. اور تمہیں کیا ہے کہ تم اس (ذبیحہ) سے نہیں کھاتے جس پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام لیا گیا ہے (تم ان حلال جانوروں کو بلاوجہ حرام ٹھہراتے ہو)؟ حالانکہ اس نے تمہارے لئے ان (تمام) چیزوں کو تفصیلاً بیان کر دیا ہے جو اس نے تم پر حرام کی ہیں، سوائے اس (صورت) کے کہ تم (محض جان بچانے کے لئے) ان (کے بقدرِ حاجت کھانے) کی طرف انتہائی مجبور ہو جاؤ (سو اب تم اپنی طرف سے اور چیزوں کو مزید حرام نہ ٹھہرایا کرو)۔ بیشک بہت سے لوگ بغیر (پختہ) علم کے اپنی خواہشات (اور من گھڑت تصورات) کے ذریعے (لوگوں کو) بہکاتے رہتے ہیں، اور یقینا آپ کا ربّ حد سے تجاوز کرنے والوں کو خوب جانتا ہے
o
119. And what is the matter with you that you do not eat of that (meat) over which the Name of Allah has been pronounced (at the time of slaughter? You regard these lawful animals as unlawful without any reason), whilst He has spelled out to you in detail (all) those things which He has forbidden to you except when (under the unavoidable circumstances) you are forced (to eat the bare necessity just as a life-saving measure. So do not declare more things forbidden on your own anymore). Surely, many a people, devoid of (concrete) learning, lead (others) astray consistently by means of their own lusts (and fantasies). And surely, your Lord knows well the transgressors.
Play
Copy
ﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿ
120. اور تم ظاہری اور باطنی (یعنی آشکار و پنہاں دونوں قسم کے) گناہ چھوڑ دو۔ بیشک جو لوگ گناہ کما رہے ہیں انہیں عنقریب سزا دی جائے گی ان (اَعمالِ بد) کے باعث جن کا وہ ارتکاب کرتے تھے
o
120. And give up all the sins of body and of heart (i.e., both open and secret). Indeed, those who are earning sins will soon be punished for (the evil works) that they used to perpetrate.
Play
Copy
ﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖ
121. اور تم اس (جانور کے گوشت) سے نہ کھایا کرو جس پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اور بیشک وہ (گوشت کھانا) گناہ ہے، اور بیشک شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں (وسوسے) ڈالتے رہتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم ان کے کہنے پر چل پڑے (تو) تم بھی مشرک ہو جاؤ گے
o
121. And do not eat of (the meat of the animal) over which the Name of Allah has not been pronounced (at the time of slaughter). Verily, it is a sin (to eat that meat). And surely, the devils keep pouring (doubts) into the hearts of their companions so that they may dispute with you. And if you follow their instructions, (then) you will also become polytheists.
Play
Copy
ﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰ
122. بھلا وہ شخص جو مُردہ (یعنی ایمان سے محروم) تھا پھر ہم نے اسے (ہدایت کی بدولت) زندہ کیا اور ہم نے اس کے لئے (ایمان و معرفت کا) نور پیدا فرما دیا (اب) وہ اس کے ذریعے (بقیہ) لوگوں میں (بھی روشنی پھیلانے کے لئے) چلتا ہے اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جس کا حال یہ ہو کہ (وہ جہالت اور گمراہی کے) اندھیروں میں (اس طرح گھِرا) پڑا ہے کہ اس سے نکل ہی نہیں سکتا۔ اسی طرح کافروں کے لئے ان کے وہ اعمال (ان کی نظروں میں) خوش نما دکھائے جاتے ہیں جو وہ انجام دیتے رہتے ہیں
o
122. Can he who was dead (i.e., devoid of faith), then We gave him life (by guidance) and created for him the light (of faith and gnosis), and (now) by means of that, he walks amongst (the rest of) the people (also to spread that light) be like the one who is steeped in the darkness of (ignorance and error in such a way) that he can by no means come out of it? Likewise, the actions disbelievers keep doing are made alluring and attractive (in their sight).
Play
Copy
ﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢ
123. اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وڈیروں (اور رئیسوں) کو وہاں کے جرائم کا سرغنہ بنایا تاکہ وہ اس (بستی) میں مکاریاں کریں، اور وہ (حقیقت میں) اپنی جانوں کے سوا کسی (اور) سے فریب نہیں کر رہے اور وہ (اس کے انجامِ بد کا) شعور نہیں رکھتے
o
123. And in like manner, We made the lords (and the affluent) in every community the ringleaders of their crimes, so that they might execute frauds in that (town), and (in fact) they do not defraud anyone other than their own selves. And they are not aware (of its evil outcome).
Play
Copy
ﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂ
124. اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے (تو) کہتے ہیں: ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ ہمیں بھی ویسی ہی (نشانی) دی جائے جیسی اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے۔ اللہ خوب جانتا ہے کہ اسے اپنی رسالت کا محل کسے بنانا ہے۔ عنقریب مجرموں کو اللہ کے حضور ذلت رسید ہوگی اور سخت عذاب بھی (ملے گا) اس وجہ سے کہ وہ مکر (اور دھوکہ دہی) کرتے تھے
o
124. And when a sign comes to them, they say: ‘We shall never believe until we too are given (a sign) like the one bestowed upon the Messengers of Allah.’ Allah knows best whom He is to assign the station of His Messengership. Soon the criminals will face humiliation before Allah, and (will undergo) a severe torment as well because they used to defraud (and deceive).
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯ
125. پس اللہ جس کسی کو (فضلاً) ہدایت دینے کا ارادہ فرماتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کشادہ فرما دیتا ہے اور جس کسی کو (عدلاً اس کی اپنی خرید کردہ) گمراہی پر ہی رکھنے کا ارادہ فرماتا ہے اس کا سینہ (ایسی) شدید گھٹن کے ساتھ تنگ کر دیتا ہے گویا وہ بمشکل آسمان (یعنی بلندی) پر چڑھ رہا ہو، اسی طرح اللہ ان لوگوں پر عذابِ (ذّلت) واقع فرماتا ہے جو ایمان نہیں لاتے
o
125. So he whom Allah intends to give guidance (by way of bounty), He broadens his breast for Islam, and he for whom He wills persistence in error (which he has purchased) He, (by way of justice,) tightens his breast with (such a) fierce constriction as if he were ascending up hard into the sky (i.e., height). In the same way, Allah sends the torment (of disgrace) upon those who do not come to believe.
Play
Copy
ﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺ
126. اور یہ (اسلام ہی) آپ کے رب کا سیدھا راستہ ہے، بیشک ہم نے نصیحت قبول کرنے والے لوگوں کے لئے آیتیں تفصیل سے بیان کر دی ہیں
o
126. And this (Islam) is the (only) straight path of your Lord. Verily, We have clearly explained Revelations in detail for those who accept direction and guidance.
Play
Copy
ﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇ
127. انہی کے لئے ان کے رب کے حضور سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا مولٰی ہے ان اعمالِ (صالحہ) کے باعث جو وہ انجام دیا کرتے تھے
o
127. For them is the home of peace and security with their Lord. And He is the One Who is their Protector because of the (pious) deeds which they used to do.
Play
Copy
ﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮ
128. اور جس دن وہ ان سب کو جمع فرمائے گا (تو ارشاد ہوگا:) اے گروہِ جنّات (یعنی شیاطین!) بیشک تم نے بہت سے انسانوں کو (گمراہ) کر لیا، اور انسانوں میں سے ان کے دوست کہیں گے: اے ہمارے رب! ہم نے ایک دوسرے سے (خوب) فائدے حاصل کئے اور (اسی غفلت اور مفاد پرستی کے عالم میں) ہم اپنی اس میعاد کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر فرمائی تھی (مگر ہم اس کے لئے کچھ تیاری نہ کر سکے)۔ اللہ فرمائے گا کہ (اب) دوزخ ہی تمہارا ٹھکانا ہے ہمیشہ اسی میں رہو گے مگر جو اللہ چاہے۔ بیشک آپ کا رب بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے
o
128. And on the Day when He gathers them all together (He will say:) ‘O party of jinn (satans), certainly you misguided many a human being,’ and their friends amongst mankind will say: ‘O our Lord! We have (sufficiently) benefited from each other, and (in the same state of negligence and interest-mongering) reached the end of the term that You had fixed for us (but we could not make any preparation for this).’ Allah will say: ‘(Now) the Fire is your abode in which you will reside forever, except what Allah may will. Verily, your Lord is Most Wise, All-Knowing.’
Play
Copy
ﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘ
129. اسی طرح ہم ظالموں میں سے بعض کو بعض پر مسلط کرتے رہتے ہیں ان اعمالِ(بد) کے باعث جو وہ کمایا کرتے ہیں
o
129. And in this manner, We continue making some of the oppressors dominate over others due to the (evil) deeds that they earn.
Play
Copy
ﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶ
130. اے گروہِ جن و انس! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تم پر میری آیتیں بیان کرتے تھے اور تمہاری اس دن کی پیشی سے تمہیں ڈراتے تھے؟ (تو) وہ کہیں گے: ہم اپنی جانوں کے خلاف گواہی دیتے ہیں، اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا اور وہ اپنی جانوں کے خلاف اس (بات) کی گواہی دیں گے کہ وہ (دنیا میں) کافر (یعنی حق کے انکاری) تھے
o
130. O community of jinn and men! Did Messengers not come to you from amongst yourselves reciting My Verses to you, and warning you of your appearance (before Me) this Day? They will say: ‘We bear witness against our own souls.’ The life of the world had caught them in deception, and they will bear witness (to this effect) against themselves that (in the world) they were disbelievers (i.e., the beliers of the truth).
Play
Copy
ﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁ
131. یہ (رسولوں کا بھیجنا) اس لئے تھا کہ آپ کا رب بستیوں کو ظلم کے باعث ایسی حالت میں تباہ کرنے والا نہیں ہے کہ وہاں کے رہنے والے (حق کی تعلیمات سے بالکل) بے خبر ہوں (یعنی انہیں کسی نے حق سے آگاہ ہی نہ کیا ہو)
o
131. This (sending of the Messengers) was because your Lord would not destroy the towns due to injustice whilst the people living there were (absolutely) unaware (of the teachings of the truth, i.e., no one made them acquainted with the truth).
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛ
132. اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے لحاظ سے درجات (مقرر) ہیں، اور آپ کا رب ان کاموں سے بے خبر نہیں جو وہ انجام دیتے ہیں
o
132. And there are ranks (determined) for all according to their works, and your Lord is not unaware (of the works) they do.
Play
Copy
ﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯ
133. اور آپ کا رب بے نیاز ہے، (بڑی) رحمت والا ہے، اگر چاہے تو تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جسے چاہے (تمہارا) جانشین بنا دے جیسا کہ اس نے دوسرے لوگوں کی اولاد سے تم کو پیدا فرمایا ہے
o
133. And your Lord is Self-Sufficient, Lord of (great) mercy. If He wills, He can eliminate you and, after you, make your successor whom He likes as He has raised you from the descendants of another people.
Play
Copy
ﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸ
134. بیشک جس (عذاب) کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور آنے والا ہے اور تم (اللہ کو) عاجز نہیں کر سکتے
o
134. Indeed, (the torment) which you are being promised has to certainly come and you cannot thwart (Allah).
Play
Copy
ﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍ
135. فرما دیجئے: اے (میری) قوم! تم اپنی جگہ پر عمل کرتے رہو بیشک میں (اپنی جگہ) عمل کئے جا رہا ہوں۔ پھر تم عنقریب جان لو گے کہ آخرت کا انجام کس کے لئے (بہتر ہے)۔ بیشک ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے
o
135. Say: ‘O (my) people! Keep working at your position and surely I continue working (at my place). Then you shall soon come to know for whom it ends (well) in the Hereafter. Indeed, the unjust will not be emancipated.’
Play
Copy
ﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰ
136. انہوں نے اللہ کے لئے انہی (چیزوں) میں سے ایک حصہ مقرر کر لیا ہے جنہیں اس نے کھیتی اور مویشیوں میں سے پیدا فرمایا ہے پھر اپنے گمانِ (باطل) سے کہتے ہیں کہ یہ (حصہ) اللہ کے لئے ہے اور یہ ہمارے (خود ساختہ) شریکوں کے لئے ہے، پھر جو (حصہ) ان کے شریکوں کے لئے ہے سو وہ تو اللہ تک نہیں پہنچتا اور جو (حصہ) اللہ کے لئے ہے تو وہ ان کے شریکوں تک پہنچ جاتا ہے، (وہ) کیا ہی برا فیصلہ کر رہے ہیں
o
136. They have fixed for Allah a share of the same (things) that He has produced of crops and cattle. Then, out of their (false) speculation, they say: ‘This share is for Allah and that for our (so-called) partners.’ Then (the share) meant for their partners does not reach Allah, and that (portion) which is for Allah reaches their partners. What an evil judgment (they) are making!
Play
Copy
ﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨ
137. اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لئے ان کے شریکوں نے اپنی اولاد کو مار ڈالنا (ان کی نگاہ میں) خوش نما کر دکھایا ہے تاکہ وہ انہیں برباد کر ڈالیں اور ان کے (بچے کھچے) دین کو (بھی) ان پر مشتبہ کر دیں، اور اگر اللہ (انہیں جبراً روکنا) چاہتا تو وہ ایسا نہ کر پاتے پس آپ انہیں اور جو افترا پردازی وہ کر رہے ہیں (اسے نظرانداز کرتے ہوئے) چھوڑ دیجئے
o
137. And in like manner, their partners have made the killing of their children appear attractive to many of the idolaters in order to ruin them, and (also) make their (leftover) religion doubtful for them. And had Allah willed (to prevent them forcefully), they could not have done it. So leave them alone (paying no heed to them) and that which they fabricate.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬ
138. اور اپنے خیالِ (باطل) سے (یہ بھی) کہتے ہیں کہ یہ (مخصوص) مویشی اور کھیتی ممنوع ہے، اسے کوئی نہیں کھا سکتا سوائے اس کے جسے ہم چاہیں اور (یہ کہ بعض) چوپائے ایسے ہیں جن کی پیٹھ (پر سواری) کو حرام کیا گیا ہے اور (بعض) مویشی ایسے ہیں کہ جن پر (ذبح کے وقت) یہ لوگ اللہ کا نام نہیں لیتے (یہ سب) اللہ پر بہتان باندھنا ہے، عنقریب وہ انہیں (اس بات کی) سزا دے گا جو وہ بہتان باندھتے تھے
o
138. And, according to their (heretic) concept, they (also) say: ‘These (particular) cattle and crops are prohibited. None can eat them except the one whom we wish. (And) there are (certain) cattle whose backs are forbidden (to ride). And there are (some) cattle on which these people do not pronounce the Name of Allah (at the time of slaughter. All this) amounts to fabrication against Allah.’ Soon He will punish them for (that) which they used to fabricate.
Play
Copy
ﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆ
139. اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ جو (بچہ) ان چوپایوں کے پیٹ میں ہے وہ ہمارے مَردوں کے لئے مخصوص ہے اور ہماری عورتوں پر حرام کر دیا گیا ہے، اور اگر وہ (بچہ) مرا ہوا (پیدا) ہو تو وہ (مرد اور عورتیں) سب اس میں شریک ہوتے ہیں، عنقریب وہ انہیں ان کی (من گھڑت) باتوں کی سزا دے گا، بیشک وہ بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے
o
139. And they (also) say: ‘The (offspring) in the wombs of these cattle is exclusively for our men but forbidden to our women, and if that (offspring) is stillborn, then they (men and women) all are partners in it.’ Soon He will punish them for their (invented) dogmas. He is indeed Most Wise, All-Knowing.
Play
Copy
ﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜ
140. واقعی ایسے لوگ برباد ہوگئے جنہوں نے اپنی اولاد کو بغیر علمِ (صحیح) کے (محض) بیوقوفی سے قتل کر ڈالا اور ان (چیزوں) کو جو اللہ نے انہیں (روزی کے طور پر) بخشی تھیں اللہ پر بہتان باندھتے ہوئے حرام کر ڈالا، بیشک وہ گمراہ ہو گئے اور ہدایت یافتہ نہ ہو سکے
o
140. Certainly, ruined are they who kill their children without (true) knowledge out of (sheer) foolishness, and make those (things) unlawful which Allah has bestowed upon them (as sustenance), inventing a lie against Allah. They have certainly lost the straight path and could not be rightly guided.
Play
Copy
ﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡ
141. اور وہی ہے جس نے برداشتہ اور غیر برداشتہ (یعنی بیلوں کے ذریعے اوپر چڑھائے گئے اور بغیر اوپر چڑھائے گئے) باغات پیدا فرمائے اور کھجور (کے درخت) اور زراعت جس کے پھل گوناگوں ہیں اور زیتون اور انار (جو شکل میں) ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور (ذائقہ میں) جداگانہ ہیں (بھی پیدا کئے)۔ جب (یہ درخت) پھل لائیں تو تم ان کے پھل کھایا (بھی) کرو اور اس (کھیتی اور پھل) کے کٹنے کے دن اس کا (اللہ کی طرف سے مقرر کردہ) حق (بھی) ادا کر دیا کرو اور فضول خرچی نہ کیا کرو، بیشک وہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
o
141. And He is the One Who has produced trellised and untrellised gardens (i.e., plants climbing up with supports and those not climbing up) and (also created) date (palms) and vegetation with a wide variety of fruits and olive and pomegranates (that) resemble (in shape) but differ (in taste). When (these trees) bear fruit, eat of their fruits, and (also) give away its due (as appointed by Allah) on the day of harvest (of the crop and the fruit), and do not spend wastefully. Surely, He does not like those who spend extravagantly.
Play
Copy
ﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴ
142. اور (اس نے) بار برداری کرنے والے (بلند قامت) چوپائے اور زمین پر (ذبح کے لئے یا چھوٹے قد کے باعث) بچھنے والے (مویشی پیدا فرمائے)، تم اس (رزق) میں سے (بھی بطریقِ ذبح) کھایا کرو جو اللہ نے تمہیں بخشا ہے اور شیطان کے راستوں پر نہ چلا کرو، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
o
142. And (He) has created (large) cattle to carry burden, and the ones lying-on-earth (due to short height or for slaughter). Eat of this (provision also by way of slaughter) which Allah has provided for you. And do not follow in the footsteps of Satan; certainly, he is your open enemy.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫ
143. (اللہ نے) آٹھ (نر اور مادہ) جوڑے پیدا کیے، دو (نر اور مادہ) بھیڑ سے اور دو (نر اور مادہ) بکری سے۔ (آپ ان سے) فرما دیجیے: کیا اُس نے دونوں نر حرام کیے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ (بچہ) جو دونوں ماداؤں کے رحموں میں موجود ہے؟ مجھے علم و دانش کے ساتھ بتاؤ اگر تم سچے ہو
o
143. (Allah) has created eight (male and female) pairs: two of the sheep and two of the goat. Say (to them): ‘Has He forbidden the two males or the two females or that (offspring) which is in the wombs of the two females? Reply with knowledge and reason if you are truthful.’
Play
Copy
ﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘ
144. اور دو (نر اور مادہ) اونٹ سے اور دو (نر اور مادہ) گائے سے۔ (آپ ان سے) فرما دیجیے: کیا اُس نے دونوں نر حرام کیے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ (بچہ) جو دونوں ماداؤں کے رحموں میں موجود ہے؟ کیا تم اُس وقت موجود تھے جب اللہ نے تمہیں اِس (حرمت) کا حکم دیا تھا؟ پھر اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے تاکہ لوگوں کو بغیر جانے گمراہ کرتا پھرے؟ بے شک اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا
o
144. And two (male and female) of the camel and two of the cow. Say (to them): ‘Has He forbidden the two males or the two females or that (offspring) which is in the wombs of the two females? Were you present when Allah gave you this (prohibitive) injunction?’ Then who can be more unjust than the one who fabricates a lie against Allah so that he may lead the ignorant astray? Indeed, Allah does not guide the unjust people.
Play
Copy
ﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢ
145. آپ فرما دیں کہ میری طرف جو وحی بھیجی گئی ہے اس میں تو میں کسی (بھی) کھانے والے پر (ایسی چیز کو) جسے وہ کھاتا ہو حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مُردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا سؤر کا گوشت ہو کیو نکہ یہ ناپاک ہے یا نافرمانی کا جانور جس پر ذبح کے وقت غیر اللہ کا نام بلند کیا گیا ہو۔ پھر جو شخص (بھوک کے باعث) سخت لاچار ہو جائے نہ تو نافرمانی کر رہا ہو اور نہ حد سے تجاوز کر رہا ہو تو بیشک آپ کا رب بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے
o
145. Say: ‘I do not find in that Revelation which has been sent to me anything forbidden to anyone who eats (such things) as he takes in food except carrion, or flowing blood, or the flesh of swine, for it is filthy and impious, or the sinfully slaughtered animal on which some name other than Allah’s Name has been invoked at the time of slaughter. But he who becomes helpless (due to hunger), and is neither disobeying nor transgressing, then surely your Lord is Most Forgiving, Ever-Merciful.’
Play
Copy
ﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂ
146. اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والا (جانور) حرام کر دیا تھا اور گائے اور بکری میں سے ہم نے ان پر دونوں کی چربی حرام کر دی تھی سوائے اس (چربی) کے جو دونوں کی پیٹھ میں ہو یا اوجھڑی میں لگی ہو یا جو ہڈی کے ساتھ ملی ہو۔ یہ ہم نے ان کی سرکشی کے باعث انہیں سزا دی تھی اور یقینا ہم سچے ہیں
o
146. And We forbade the Jews every (beast) having claws, and We forbade them the fat of the cow and the goat, except that (fat) which coats their backs or lines their entrails, or which is attached to the bones. This We awarded them as a punishment for their rebellion. And assuredly, We are Truthful.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞ
147. پھر اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو فرما دیجئے کہ تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرم قوم سے نہیں ٹالا جائے گا
o
147. Should they belie you, then say: ‘Your Lord is the Lord of infinite mercy, but His torment will not be averted from the evildoers.’
Play
Copy
ﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇ
148. جلد ہی مشرک لوگ کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ (ہی) ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے آباء و اجداد اور نہ کسی چیز کو (بلا سند) حرام قرار دیتے۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے حتٰی کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھ لیا۔ فرما دیجئے: کیا تمہارے پاس کوئی (قابلِ حجت) علم ہے کہ تم اسے ہمارے لئے نکال لاؤ (تو اسے پیش کرو)، تم (علمِ یقینی کو چھوڑ کر) صرف گمان ہی کی پیروی کرتے ہو اور تم محض (تخمینہ کی بنیاد پر) دروغ گوئی کرتے ہو
o
148. Those who associate partners with Allah will soon say: ‘Had Allah so willed, neither we nor our fathers would have committed polytheism; nor would we have declared anything forbidden (without authority).’ In like manner, the people before them also belied until they tasted Our torment. Say: ‘Do you have any (authentic) knowledge which you may bring forth for us? (If so, then present it).’ You (abandoning knowledge of certitude) follow only assumptions and speculations and tell sheer lies (based on guesswork).’
Play
Copy
ﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑ
149. فرما دیجئے کہ دلیلِ محکم تو اللہ ہی کی ہے، پس اگر وہ (تمہیں مجبور کرنا) چاہتا تو یقیناً تم سب کو (پابندِ) ہدایت فرما دیتا٭
o
149. Say: ‘Only Allah’s is the irrefutable proof. So, if He had willed (to force you), He would have made all of you guidance-bound.’*
Play
Copy
ﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯ
150. (ان مشرکوں سے) فرما دیجئے کہ تم اپنے ان گواہوں کو پیش کرو جو (آکر) اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے اسے حرام کیا ہے، پھر اگر وہ (جھوٹی) گواہی دے ہی دیں تو ان کی گواہی کو تسلیم نہ کرنا (بلکہ ان کا جھوٹا ہونا ان پر آشکار کر دینا)، اور نہ ایسے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ (معبودانِ باطلہ کو) اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں
o
150. Say (to these polytheists): ‘Produce your witnesses who would (come to) testify that Allah has forbidden this.’ Then if at all they bear (false) witness, do not accept their testimony (but instead disclose to them their falsehood). Nor yield to the vain desires of those who refuse to accept Our Revelations as true and do not believe in the Hereafter and hold (false gods as) equal to their Lord.
Play
Copy
ﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃ
151. فرما دیجئے: آؤ میں وہ چیزیں پڑھ کر سنا دوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کی ہیں (وہ) یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اور مفلسی کے باعث اپنی اولاد کو قتل مت کرو۔ ہم ہی تمہیں رزق دیتے ہیں اور انہیں بھی (دیں گے)، اور بے حیائی کے کاموں کے قریب نہ جاؤ (خواہ) وہ ظاہر ہوں اور (خواہ) وہ پوشیدہ ہوں، اور اس جان کو قتل نہ کرو جسے (قتل کرنا) اللہ نے حرام کیا ہے بجز حق (شرعی) کے (یعنی قانون کے مطابق ذاتی دفاع کی خاطر اور فتنہ و فساد اور دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے)، یہی وہ (امور) ہیں جن کا اس نے تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو
o
151. Say: ‘Come, I will recite to you those things which your Lord has forbidden to you: Do not set up anything as a partner with Him; be morally excellent with parents; and do not kill your children owing to poverty. We alone give you sustenance and (will provide for) them as well. And do not draw near to shameful deeds (whether) open or hidden. And do not kill the soul whose (killing) Allah has forbidden, except when it is rightfully due (according to law in self-defence against disruption and whilst combating terrorism). It is these (injunctions) He has enjoined upon you so that you may apply reason.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹ
152. اور یتیم کے مال کے قریب مت جانا مگر ایسے طریق سے جو بہت ہی پسندیدہ ہو یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے، اور پیمانے اور ترازو (یعنی ناپ اور تول) کو انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو۔ ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے، اور جب تم (کسی کی نسبت کچھ) کہو تو عدل کرو اگرچہ وہ (تمہارا) قرابت دار ہی ہو، اور اللہ کے عہد کو پورا کیا کرو، یہی (باتیں) ہیں جن کا اس نے تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم نصیحت قبول کرو
o
152. And do not go near the property of the orphan but in the most likable manner until he reaches the age of maturity.’ And always give full measure and weight with justice. We do not burden any soul beyond its ability to bear it. And when you say (something pertaining to somebody), do justice even though he is (your) near relative. And always fulfil the promise of Allah. These are (the matters) which He has strictly ordained for you in order that you may accept direction and guidance.
Play
Copy
ﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍ
153. اور یہ کہ یہی (شریعت) میرا سیدھا راستہ ہے سو تم اس کی پیروی کرو، اور (دوسرے) راستوں پر نہ چلو پھر وہ (راستے) تمہیں اللہ کی راہ سے جدا کر دیں گے، یہی وہ بات ہے جس کا اس نے تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ
o
153. And that this (Islamic law) is My straight path. So follow it and do not follow (other) paths, because they (the other paths) will move you away from Allah’s path. This is what He has enjoined you strictly so that you may become Godfearing.
Play
Copy
ﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟ
154. پھر ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کو کتاب عطا کی اس شخص پر (نعمت) پوری کرنے کے لئے جو نیکو کار بنے اور (اسے) ہر چیز کی تفصیل اور ہدایت اور رحمت بنا کر (اتارا) تاکہ وہ (لوگ قیامت کے دن) اپنے رب سے ملاقات پر ایمان لائیں
o
154. Then We gave Musa (Moses) the Book to complete (the favour) on him who would become pious, and (revealed it) as explanation of everything and as guidance and mercy, so that they might believe in meeting with their Lord (on the Day of Resurrection).
Play
Copy
ﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨ
155. اور یہ (قرآن) برکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے سو (اب) تم اس کی پیروی کیا کرو اور (اللہ سے) ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
o
155. And this (Qur’an) is a Book which We have revealed full of blessings. So (now) follow it and fear (Allah) persistently so that you are shown mercy.
Play
Copy
ﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘ
156. (قرآن اس لئے نازل کیا ہے) کہ تم کہیں یہ (نہ) کہو کہ بس (آسمانی) کتاب تو ہم سے پہلے صرف دو گروہوں (یہود و نصارٰی) پر اتاری گئی تھی اور بیشک ہم ان کے پڑھنے پڑھانے سے بے خبر تھے
o
156. (The Qur’an has been revealed lest) you (should) say: ‘The (heavenly) Book was only sent down before us to the two communities (the Jews and the Christians), and undoubtedly, we were unaware of their reading and teaching.’
Play
Copy
ﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿ
157. یا یہ (نہ) کہو کہ اگر ہم پر کتاب اتاری جاتی تو ہم یقیناً ان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے، سو اب تمہارے رب کی طرف تمہارے پاس واضح دلیل اور ہدایت اور رحمت آچکی ہے، پھر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے کترائے۔ ہم عنقریب ان لوگوں کو جو ہماری آیتوں سے گریز کرتے ہیں برے عذاب کی سزا دیں گے اس وجہ سے کہ وہ (آیاتِ ربّانی سے) اِعراض کرتے تھے
o
157. Or (lest) you should say: ‘Had the Book been sent down to us, we would certainly have been better guided than they are.’ So, now has come to you from your Lord the clear proof and guidance and mercy. Then who can be more unjust than he who treats the Revelations of Allah as lies and evades them? Soon shall We inflict an evil torment upon those who evade Our Revelations because they used to turn away (from the signs of Allah).
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸ
158. وہ فقط اسی انتظار میں ہیں کہ ان کے پاس (عذاب کے) فرشتے آپہنچیں یا آپ کا رب (خود) آجائے یا آپ کے رب کی کچھ (مخصوص) نشانیاں (عیاناً) آجائیں۔ (انہیں بتا دیجئے کہ) جس دن آپ کے رب کی بعض نشانیاں (یوں ظاہراً) آپہنچیں گی (تو اس وقت) کسی (ایسے) شخص کا ایمان اسے فائدہ نہیں پہنچائے گا جو پہلے سے ایمان نہیں لایا تھا یا اس نے اپنے ایمان (کی حالت) میں کوئی نیکی نہیں کمائی تھی، فرما دیجئے: تم انتظار کرو ہم (بھی) منتظر ہیں
o
158. They are just waiting for the angels (of torment) to reach them, or your Lord to come (Himself), or some (exclusive) signs of your Lord to come (perceptibly. Tell them:) ‘The Day when some signs of your Lord will come (in such an evident way, then accepting) the belief will not benefit someone who had not believed before, or did not earn any good (in the state of) having believed.’ Say: ‘Wait; we (too) are waiting.’
Play
Copy
ﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍ
159. بیشک جن لوگوں نے (جدا جدا راہیں نکال کر) اپنے دین کو پارہ پارہ کر دیا اور وہ (مختلف) فرقوں میں بٹ گئے، آپ کسی چیز میں ان کے (تعلق دار اور ذمہ دار) نہیں ہیں، بس ان کا معاملہ اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہ انہیں ان کاموں سے آگاہ فرما دے گا جو وہ کیا کرتے تھے
o
159. Surely, those who have broken up their religion (by introducing segregated paths) and have divided into (different) sects, you are not (concerned with or responsible for) them in any matter. Their case is only with Allah. Then He would let them know what they used to do.
Play
Copy
ﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟ
160. جو کوئی ایک نیکی لائے گا تو اس کے لئے (بطورِ اجر) اس جیسی دس نیکیاں ہیں، اور جو کوئی ایک گناہ لائے گا تو اس کو اس جیسے ایک (گناہ) کے سوا سزا نہیں دی جائے گی اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے
o
160. Whoever brings one good deed will have to his credit (as a reward) ten more like it, and whoever brings an evil deed will not be punished for more than one similar (evil deed). And no injustice will be done to them.
Play
Copy
ﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱ
161. فرما دیجئے: بیشک مجھے میرے رب نے سیدھے راستے کی ہدایت فرما دی ہے، (یہ) مضبوط دین (کی راہ ہے اور یہی) اللہ کی طرف یک سو اور ہر باطل سے جدا ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت ہے، اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے
o
161. Say: ‘Verily, my Lord has guided me to the straight path. (This is the path of) the well-founded Din (Religion), the path followed by Ibrahim (Abraham) single-mindedly devoted to Allah, turning aside from every falsehood. And he was not of the polytheists.’
Play
Copy
ﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜ
162. فرما دیجئے کہ بیشک میری نماز اور میرا حج اور قربانی (سمیت سب بندگی) اور میری زندگی اور میری موت اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے
o
162. Say: ‘My Prayer, my Hajj (Pilgrimage) and my sacrifice (together with the entire worship and servitude) and my life and my death are for Allah alone, the Lord of all the worlds.
Play
Copy
ﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦ
163. اس کا کوئی شریک نہیں اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں (جمیع مخلوقات میں) سب سے پہلا مسلمان ہوں
o
163. He has no partner and of this have I been commanded, and I am the first Muslim (in the entire creation).’
Play
Copy
ﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇ
164. فرما دیجئے: کیا میں اللہ کے سوا کوئی دوسرا رب تلاش کروں حالانکہ وہی ہر شے کا پروردگار ہے، اور ہر شخص جو بھی (گناہ) کرتا ہے (اس کا وبال) اسی پر ہوتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے پھر وہ تمہیں ان (باتوں کی حقیقت) سے آگاہ فرما دے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے
o
164. Say: ‘Should I look for a Lord other than Allah, whilst He is the Sustainer of everything? And whatever (sin) each soul earns, (its evil outcome) falls back upon it. And no bearer of burden will bear another’s burden. Then you are to return to your Lord alone, and He will inform you (of the truth of the matters) wherein you used to differ.’
Play
Copy
ﰈﰉﰊﰋﰌﰍﰎﰏﰐﰑﰒﰓﰔﰕﰖﰗﰘﰙﰚﰛﰜﰝﰞ
165. اور وہی ہے جس نے تم کو زمین میں نائب بنایا اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجات میں بلند کیا تاکہ وہ ان (چیزوں) میں تمہیں آزمائے جو اس نے تمہیں (امانتاً) عطا کر رکھی ہیں۔ بیشک آپ کا رب (عذاب کے حق داروں کو) جلد سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ (مغفرت کے امیدواروں کو) بڑا بخشنے والا اور بے حد رحم فرمانے والا ہے
o
165. And He is the One Who has made you vicegerents in the earth, and exalted some of you over others in ranks, so that He may test you by means of (things) which He has bestowed upon you (as a trust). Surely, your Lord is swift in awarding punishment (to those who deserve it), but He is indeed Most Forgiving, Ever-Merciful (towards the aspirants to forgiveness).
al-A‘rāf
مکی
سورہ
7
ترتيب تلاوت
39
ترتيب نزولي
24
رکوع
206
آيات
8, 9
پارہ نمبر
﷽
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
» پچھلا پارہ
سرورق
« اگلا پارہ
Play
Copy
ﭑﭒ
1. الف، لام، میم، صاد (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)
o
1. Alif, Lam, Mim, Sad. (Only Allah and the Messenger [blessings and peace be upon him] know the real meaning.)
Play
Copy
ﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠ
2. (اے حبیبِ مکرّم!) یہ کتاب ہے (جو) آپ کی طرف اتاری گئی ہے سو آپ کے سینۂ (انور) میں اس (کی تبلیغ پر کفار کے انکار و تکذیب کے خیال) سے کوئی تنگی نہ ہو (یہ تو اتاری ہی اس لئے گئی ہے) کہ آپ اس کے ذریعے (منکرین کو) ڈر سنا سکیں اور یہ مومنین کے لئے نصیحت (ہے)
o
2. (O Esteemed Beloved!) This is the Book (that) has been revealed to you. So, let there be no feeling of constriction in your (illumined) breast (on thinking of the disbelievers’ belying and denying the promulgation of its message. This has been revealed with the sole purpose) that by means of it you may warn (the ones who deny), and it (provides) direction and guidance to the believers.
Play
Copy
ﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰ
3. (اے لوگو!) تم صرف اُس (وحی) کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی جانب سے تمہاری طرف اتاری گئی ہے اور اس کے سوا (اپنے بنائے ہوئے) دوستوں کے پیچھے مت چلو۔ تم بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو
o
3. (O people!) Follow only that which has been revealed to you by your Lord, and do not follow any ally (trusted) besides Him. You take advice but little!
Play
Copy
ﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻ
4. اور کتنی ہی بستیاں (ایسی) ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر ڈالا سو ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت آیا یا (جبکہ) وہ دوپہر کو سو رہے تھے
o
4. And how many a town (is such as) We destroyed! Our torment came upon them at night or (whilst) they were asleep at noon.
Play
Copy
ﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈ
5. پھر جب ان پر ہمارا عذاب آگیا تو ان کی پکار سوائے اس کے (کچھ) نہ تھی کہ وہ کہنے لگے کہ بیشک ہم ظالم تھے
o
5. And when Our torment came upon them, their cry was nothing (else) but they began to say: ‘No doubt we were the wrongdoers.’
Play
Copy
ﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏ
6. پھر ہم ان لوگوں سے ضرور پرسش کریں گے جن کی طرف رسول بھیجے گئے اور ہم یقیناً رسولوں سے بھی (ان کی دعوت و تبلیغ کے ردِّ عمل کی نسبت) دریافت کریں گے
o
6. Then We shall certainly interrogate those to whom We sent Messengers, and We shall assuredly ask the Messengers as well (with regard to the response to their call for truth and their teaching and preaching).
Play
Copy
ﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗ
7. پھر ہم ان پر (اپنے) علم سے (ان کے سب) حالات بیان کریں گے اور ہم (کہیں) غائب نہ تھے (کہ انہیں دیکھتے نہ ہوں)
o
7. We shall then relate to them from (Our) knowledge (all their) affairs, and We were not absent (from anywhere, unable to monitor them).
Play
Copy
ﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢ
8. اور اس دن (اعمال کا) تولا جانا حق ہے، سو جن کے (نیکیوں کے) پلڑے بھاری ہوں گے تو وہی لوگ کامیاب ہوں گے
o
8. And on that Day, the weighing (of deeds) is a truth. So those whose scales (of righteous deeds) are heavy will be successful,
Play
Copy
ﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮ
9. اور جن کے (نیکیوں کے) پلڑے ہلکے ہوں گے تو یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا، اس وجہ سے کہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے
o
9. But those whose scales (of righteous deeds) are light, it is they who have harmed their souls because they had been unjust to Our Revelations.
Play
Copy
ﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜ
10. اور بیشک ہم نے تم کو زمین میں تمکّن و تصرّف عطا کیا اور ہم نے اس میں تمہارے لئے اسبابِ معیشت پیدا کئے، تم بہت ہی کم شکر بجا لاتے ہو
o
10. And surely, We established you firmly on earth with control and authority and created therein means of sustenance for you. Yet you thank but little.
Play
Copy
ﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭ
11. اور بیشک ہم نے تمہیں (یعنی تمہاری اصل کو) پیدا کیا پھر تمہاری صورت گری کی (یعنی تمہاری زندگی کی کیمیائی اور حیاتیاتی ابتداء و ارتقاء کے مراحل کو آدم (علیہ السلام) کے وجود کی تشکیل تک مکمل کیا)، پھر ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے۔ وہ سجدہ کرنے والوں میں سے نہ ہوا
o
11. And certainly, We did create you (i.e., your real being), then gave you shape (i.e., accomplished the phases of chemical and biological genesis and evolution of life till the completion of the physical existence of Adam). Then We commanded the angels: ‘Prostrate yourselves before Adam.’ They all prostrated themselves except Iblis; he was not of those who prostrate themselves.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣ
12. ارشاد ہوا: (اے ابلیس!) تجھے کس (بات) نے روکا تھا کہ تو نے سجدہ نہ کیا جبکہ میں نے تجھے حکم دیا تھا، اس نے کہا: میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو تو نے مٹی سے بنایا ہے
o
12. (Allah) said: ‘(O Iblis!) What inhibited you that you did not prostrate yourself when I commanded you?’ He said: ‘I am better than he. You have created me from fire and You have made him from clay.’
Play
Copy
ﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱ
13. ارشاد ہوا: پس تو یہاں سے اتر جا تجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ تو یہاں تکّبر کرے پس (میری بارگاہ سے) نکل جا بیشک تو ذلیل و خوار لوگوں میں سے ہے
o
13. (Allah) said: ‘So, get you down from here. You have no right to show arrogance here. Away with you (from My presence)! You are certainly of the disgraced and the humiliated lot.’
Play
Copy
ﭲﭳﭴﭵﭶﭷ
14. اس نے کہا: مجھے اس دن تک (زندگی کی) مہلت دے جس دن لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے
o
14. He (Iblis) said: ‘Grant me respite (to live) till the Day when people will be raised up (from the graves).’
Play
Copy
ﭸﭹﭺﭻﭼ
15. ارشاد ہوا: بیشک تو مہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے
o
15. (Allah) said: ‘Indeed, you are of those granted respite.’
Play
Copy
ﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄ
16. اس (ابلیس) نے کہا: پس اس وجہ سے کہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے (مجھے قَسم ہے کہ) میں (بھی) ان (افرادِ بنی آدم کو گمراہ کرنے) کے لئے تیری سیدھی راہ پر ضرور بیٹھوں گا (تآنکہ انہیں راہِ حق سے ہٹا دوں)
o
16. He (Iblis) said: ‘Since You have led me astray, (I swear that) I will (also) sit on Your straight path (to waylay the children of Adam till I cause them to deviate from the path of truth).
Play
Copy
ﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕ
17. پھر میں یقیناً ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے ان کے پاس آؤں گا، اور (نتیجتاً) تو ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر گزار نہ پائے گا
o
17. I will assuredly approach them from their front, from their rear, from their right and from their left, and (consequently) You will not find most of them grateful.’
Play
Copy
ﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣ
18. ارشاد باری ہوا: (اے ابلیس!) تو یہاں سے ذلیل و مردود ہو کر نکل جا، ان میں سے جو کوئی تیری پیروی کرے گا تو میں ضرور تم سب سے دوزخ بھر دوں گا
o
18. Allah commanded: ‘(O Iblis!) Be gone from here, humiliated and cursed. Whoever of them will follow you, I will certainly fill Hell with all of you.
Play
Copy
ﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕ
19. اور اے آدم! تم اور تمہاری زوجہ (دونوں) جنت میں سکونت اختیار کرو سو جہاں سے تم دونوں چاہو کھایا کرو اور (بس) اس درخت کے قریب مت جانا ورنہ تم دونوں حد سے تجاوز کرنے والوں میں سے ہو جاؤ گے
o
19. And, O Adam, reside (both) you and your wife in Paradise and eat from wherever you wish. And (beware!) Do not go near this tree lest you become of those who transgress.’
Play
Copy
ﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯ
20. پھر شیطان نے دونوں کے دل میں وسوسہ ڈالا تاکہ ان کی شرم گاہیں جو ان (کی نظروں) سے پوشیدہ تھیں ان پر ظاہر کر دے اور کہنے لگا: (اے آدم و حوا!) تمہارے رب نے تمہیں اس درخت (کا پھل کھانے) سے نہیں روکا مگر (صرف اس لئے کہ اسے کھانے سے) تم دونوں فرشتے بن جاؤ گے (یعنی علائقِ بشری سے پاک ہو جاؤ گے) یا تم دونوں (اس میں) ہمیشہ رہنے والے بن جاؤ گے (یعنی اس مقامِ قرب سے کبھی محروم نہیں کئے جاؤ گے)
o
20. But Satan created doubt in the hearts of both (Adam and Hawwa [Eve]) in order to make manifest to them their private parts which were hidden (from their eyes). He said: ‘(O Adam and Hawwa [Eve],) your Lord has not forbidden you (eating fruit of) this tree, but (because, eating it,) you both will transform into angels (free from human characteristics), or both of you become (its) permanent residents (i.e., never will you be deprived of this station of proximity).’
Play
Copy
ﯰﯱﯲﯳﯴﯵ
21. اور ان دونوں سے قَسم کھا کر کہا کہ بیشک میں تمہارے خیرخواہوں میں سے ہوں
o
21. And he swore to both of them, saying: ‘I am indeed of your well-wishers.’
Play
Copy
ﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉﰊﰋﰌﰍﰎﰏﰐﰑﰒﰓﰔ
22. پس وہ فریب کے ذریعے دونوں کو (درخت کا پھل کھانے تک) اتار لایا، سو جب دونوں نے درخت (کے پھل) کو چکھ لیا تو دونوں کی شرم گاہیں ان کے لئے ظاہر ہوگئیں اور دونوں اپنے (بدن کے) اوپر جنت کے پتے چپکانے لگے، تو ان کے رب نے انہیں ندا فرمائی کہ کیا میں نے تم دونوں کو اس درخت (کے قریب جانے) سے روکا نہ تھا اور تم سے یہ (نہ) فرمایا تھا کہ بیشک شیطان تم دونوں کا کھلا دشمن ہے
o
22. So by means of deceit he tempted both of them down (into eating the fruit of the tree). When both had tasted (the fruit of) the tree, their private parts became manifest to them, and they started sticking the leaves of Paradise to their (bodies). Then their Lord called out to them: ‘Did I not forbid both of you (to get closer to) that tree, and did I (not) say to you: Satan is indeed an open enemy of you both?’
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝ
23. دونوں نے عرض کیا: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی؛ اور اگر تو نے ہم کو نہ بخشا اور ہم پر رحم (نہ) فرمایا تو ہم یقیناً نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے
o
23. Both of them submitted: ‘O our Lord! We have wronged our souls. And if You do not forgive us and have mercy on us, we shall certainly be amongst the losers.’
Play
Copy
ﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫ
24. ارشادِ باری ہوا: تم (سب) نیچے اتر جاؤ تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہیں، اور تمہارے لئے زمین میں معیّن مدت تک جائے سکونت اور متاعِ حیات (مقرر کر دیئے گئے ہیں گویا تمہیں زمین میں قیام و معاش کے دو بنیادی حق دے کر اتارا جا رہا ہے، اس پر اپنا نظامِ زندگی استوار کرنا)
o
24. (Allah) said: ‘Go down (all of you and live in the earth); some of you are enemies of others. A residence and means of living (have been determined) for you in the earth for a fixed term (i.e., you are sent down with two basic rights of dwelling and subsistence in the earth; so, organize and stabilize the system of your life on that basis).’
Play
Copy
ﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳ
25. ارشاد فرمایا: تم اسی (زمین) میں زندگی گزارو گے اور اسی میں مَرو گے اور (قیامت کے روز) اسی میں سے نکالے جاؤ گے
o
25. (Allah) said: ‘You will spend your life in the very same earth, and will die in it, and from the same will you be brought forth (on the Day of Resurrection).’
Play
Copy
ﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉ
26. اے اولادِ آدم! بیشک ہم نے تمہارے لئے (ایسا) لباس اتارا ہے جو تمہاری شرم گاہوں کو چھپائے اور (تمہیں) زینت بخشے اور (اس ظاہری لباس کے ساتھ ایک باطنی لباس بھی اتارا ہے اور وہی) تقوٰی کا لباس ہی بہتر ہے۔ یہ (ظاہر و باطن کے لباس سب) اللہ کی نشانیاں ہیں تاکہ وہ نصیحت قبول کریں
o
26. O mankind! Surely, We have sent down for you (such) clothing that hides your private parts and adds (to your) aesthetic value. And (in addition to your outward clothes, We have also provided you an inward dress as well, and that is) the dress of Godwariness (which) is the best. (All these inner and outer attires) are the signs of Allah so that they may take advice.
Play
Copy
ﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪ
27. اے اولادِ آدم! (کہیں) تمہیں شیطان فتنہ میں نہ ڈال دے جس طرح اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکال دیا، ان سے ان کا لباس اتروا دیا تاکہ انہیں ان کی شرم گاہیں دکھا دے۔ بیشک وہ (خود) اور اس کا قبیلہ تمہیں (ایسی ایسی جگہوں سے) دیکھتا (رہتا) ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ بیشک ہم نے شیطانوں کو ایسے لوگوں کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں رکھتے
o
27. O mankind! (Beware!) Let not Satan put you to the test, as he ousted your parents from Paradise, stripping them of their dress so as to unveil to them their private parts. Indeed, he (himself) and his clan keep watching you (from such positions where) you cannot catch sight of them. Verily, We have made the satans friends of those who do not believe.
Play
Copy
ﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤ
28. اور جب وہ کوئی بے حیائی کا کام کرتے ہیں (تو) کہتے ہیں: ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی (طریقہ) پر پایا اور اللہ نے ہمیں اسی کا حکم دیا ہے۔ فرما دیجئے کہ اللہ بے حیائی کے کاموں کا حکم نہیں دیتا۔ کیا تم اللہ (کی ذات) پر ایسی باتیں کرتے ہو جو تم خود (بھی) نہیں جانتے
o
28. And when they commit some indecency, they say: ‘We found our ancestors on the same (way) and Allah has enjoined the same upon us.’ Say: ‘Allah does not enjoin acts of indecency. Do you say about (the Essence of) Allah such things as you do not know (even) yourselves?’
Play
Copy
ﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷ
29. فرما دیجئے: میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے، اور تم ہر سجدہ کے وقت و مقام پر اپنے رُخ (کعبہ کی طرف) سیدھے کر لیا کرو اور تمام تر فرمانبرداری اس کے لئے خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کیا کرو۔ جس طرح اس نے تمہاری (خلق و حیات کی) ابتداء کی تم اسی طرح (اس کی طرف) پلٹو گے
o
29. Say: ‘My Lord has enjoined justice. And set your direction aright (towards the Ka‘ba) on every occasion and place of prostration. And worship Him, devoting your obedience sincerely to Him alone. As He has originated your (creation and life) so will you return (towards Him).’
Play
Copy
ﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉ
30. ایک گروہ کو اس نے ہدایت فرمائی اور ایک گروہ پر (اس کے اپنے کسب و عمل کے نتیجے میں) گمراہی ثابت ہو گئی۔ بیشک انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا تھا اور وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں
o
30. He guided one group, but error was proved against the other (consequent on their own doings). Indeed, they made friends with satans, leaving Allah aside, and think that they are the rightly guided.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢ
31. اے اولادِ آدم! تم ہر نماز کے وقت اپنا لباسِ زینت (پہن) لیا کرو اور کھاؤ اور پیو اور حد سے زیادہ خرچ نہ کرو کہ بیشک وہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا
o
31. O Children of Adam! Dress up decently every time you offer Prayer. And eat and drink, but do not spend extravagantly because certainly He does not like the extravagant.
Play
Copy
ﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿ
32. فرما دیجئے: اللہ کی اس زینت (و آرائش) کو کس نے حرام کیا ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا فرمائی ہے اور کھانے کی پاک ستھری چیزوں کو (بھی کس نے حرام کیا ہے)؟ فرما دیجئے: یہ (سب نعمتیں جو) اہلِ ایمان کی دنیا کی زندگی میں (بالعموم روا) ہیں قیامت کے دن بالخصوص (انہی کے لئے) ہوں گی۔ اس طرح ہم جاننے والوں کے لئے آیتیں تفصیل سے بیان کرتے ہیں
o
32. Say: ‘Who has forbidden the adornment of Allah that He has produced for His servants and the good things from (His) provision?’ Say: ‘These are (permissible) for the believers in the life of this world, and on the Day of Resurrection, would be exclusively for them.’ This is how We make the messages clear for a people who understand.
Play
Copy
ﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝ
33. فرما دیجئے کہ میرے ربّ نے (تو) صرف بے حیائی کی باتوں کو حرام کیا ہے جو ان میں سے ظاہر ہوں اور جو پوشیدہ ہوں (سب کو) اور گناہ کو اور ناحق زیادتی کو اور اس بات کو کہ تم اللہ کا شریک ٹھہراؤ جس کی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور (مزید) یہ کہ تم اللہ (کی ذات) پر ایسی باتیں کہو جو تم خود بھی نہیں جانتے
o
33. Say: ‘My Lord has declared unlawful only (all) the indecent acts which become known and which remain hidden, and sins and unjust excesses, and that you associate with Allah that for which He has not sent down any authority, and (in addition) saying such things about (the Essence of) Allah that you do not know yourselves.’
Play
Copy
ﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫ
34. اور ہر گروہ کے لئے ایک میعاد (مقرر) ہے پھر جب ان کا (مقررہ) وقت آجاتا ہے تو وہ ایک گھڑی (بھی) پیچھے نہیں ہٹ سکتے اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں
o
34. And a term (has been appointed) for every people, and when their (fixed) hour approaches, they can neither hold back nor advance (even) for a single moment.
Play
Copy
ﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠ
35. اے اولادِ آدم! اگر تمہارے پاس تم میں سے رسول آئیں جو تم پر میری آیتیں بیان کریں پس جو پرہیزگار بن گیا اور اس نے (اپنی) اصلاح کر لی تو ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ (ہی) وہ رنجیدہ ہوں گے
o
35. O Children of Adam! If Messengers come to you from amongst yourselves who relate to you My Revelations, then whoever becomes Godfearing and pious and amends (himself), neither will any fear obsess them, nor will they grieve.
Play
Copy
ﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭ
36. اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان (پر ایمان لانے) سے سرکشی کی، وہی اہلِ جہنم ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں
o
36. But those who belie Our Revelations and turn away from (believing in) them in defiance, it is they who are the inmates of Hell, its permanent residents.
Play
Copy
ﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉﰊﰋﰌﰍﰎﰏﰐﰑﰒﰓﰔﰕﰖ
37. پھر اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے؟ ان لوگوں کو ان کا (وہ) حصہ پہنچ جائے گا (جو) نوشۃٔ کتاب ہے، یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) آئیں گے کہ ان کی روحیں قبض کر لیں (تو ان سے) کہیں گے: اب وہ (جھوٹے معبود) کہاں ہیں جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے؟ وہ (جواباً) کہیں گے کہ وہ ہم سے گم ہوگئے (یعنی اب کہاں نظر آتے ہیں) اور وہ اپنی جانوں کے خلاف (خود یہ) گواہی دیں گے کہ بیشک وہ کافر تھے
o
37. Then who can be a greater wrongdoer than the one who fabricates a lie against Allah or rejects His Revelations as false? The share of such people will reach them as has been written in the Book until, when (the angels) whom We send will come to them to take away their souls, they will say (to them): ‘Now where are those (false gods) whom you used to worship besides Allah?’ They will say (replying): ‘They are lost from us (i.e., how they can be seen now!),’ and they will bear witness (themselves) against their own souls that they were doubtlessly disbelievers.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼ
38. اللہ فرمائے گا: تم جنوں اور انسانوں کی ان (جہنّمی) جماعتوں میں شامل ہو کر جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں دوزخ میں داخل ہو جاؤ۔ جب بھی کوئی جماعت (دوزخ میں) داخل ہوگی وہ اپنے جیسی دوسری جماعت پر لعنت بھیجے گی، یہاں تک کہ جب اس میں سارے (گروہ) جمع ہو جائیں گے تو ان کے پچھلے اپنے اگلوں کے حق میں کہیں گے کہ اے ہمارے ربّ! انہی لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا سو ان کو دوزخ کا دوگنا عذاب دے۔ ارشاد ہوگا: ہر ایک کے لئے دوگنا ہے مگر تم جانتے نہیں ہو
o
38. Allah will say: ‘Enter the Fire, joining those (Hellish) groups of jinn and men who have passed before you.’ Whenever a party will enter (Hell), it will curse its sister party until, when all (groups) will forgather, their successors will say in respect of their predecessors: ‘O our Lord, these are the people who led us astray, so increase their torment of Hell two times.’ He will say: ‘It is double for everyone but you know it not.’
Play
Copy
ﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋ
39. اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے: سو تمہیں ہم پر کچھ فضیلت نہ ہوئی پس (اب) تم (بھی) عذاب (کا مزہ) چکھو اس کے سبب جو کچھ تم کماتے تھے
o
39. And their predecessors will say to their successors: ‘You have not gained any superiority over us, so you (too) taste the torment (now) for what you used to earn.’
Play
Copy
ﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤ
40. بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرکشی کی ان کے لئے آسمانِ (رحمت و قبولیت) کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہو سکیں گے یہاں تک کہ سوئی کے سوراخ میں اونٹ داخل ہو جائے (یعنی جیسے یہ ناممکن ہے اسی طرح ان کا جنت میں داخل ہونا بھی ناممکن ہے)، اور ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں
o
40. Indeed, those who reject Our Revelations as false and rebel against them, the gates of the heavens (of mercy and acceptance) shall not be opened to them, nor will they be able to enter Paradise until the camel passes through the eye of a needle (i.e., their entrance into Paradise will be impossible the same way). And it is like that We punish the evildoers.
Play
Copy
ﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰ
41. اور ان کے لئے (آتشِ) دوزخ کا بچھونا اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا ہوگا، اور ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں
o
41. The (Fire of) Hell will be their mattress as well as a covering over them, and We torment the wrongdoers the same way.
Play
Copy
ﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢ
42. اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلّف نہیں کرتے، یہی لوگ اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
o
42. But those who believe and do good works persistently, We do not burden anyone beyond his endurance; it is they who are the people of Paradise; they will live in it forever.
Play
Copy
ﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉﰊ
43. اور ہم وہ (رنجش و) کینہ جو ان کے سینوں میں (دنیا کے اندر ایک دوسرے کے لئے) تھا نکال (کے دور کر) دیں گے ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور وہ کہیں گے: سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہمیں یہاں تک پہنچا دیا، اور ہم (اس مقام تک کبھی) راہ نہ پا سکتے تھے اگر اللہ ہمیں ہدایت نہ فرماتا، بیشک ہمارے رب کے رسول حق (کا پیغام) لائے تھے، اور (اس دن) ندا دی جائے گی کہ تم لوگ اس جنت کے وارث بنا دیئے گئے ہو ان (نیک) اعمال کے باعث جو تم انجام دیتے تھے
o
43. And We shall remove from their breasts (rancour and) spite (that they had for others in the world). Streams will flow under (their palaces), and they will say: ‘All praise belongs to Allah alone, Who has brought us here. Had Allah not guided us, we would never have made our way through (to this station). Verily, the Messengers of our Lord brought us (the message of) truth.’ It will be called out (that Day): ‘You have been made heirs to this Paradise for the (pious) deeds that you used to do.’
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯ
44. اور اہلِ جنت دوزخ والوں کو پکار کر کہیں گے: ہم نے تو واقعتاً اسے سچّا پالیا جو وعدہ ہمارے رب نے ہم سے فرمایا تھا، سو کیا تم نے (بھی) اسے سچّا پایا جو وعدہ تمہارے ربّ نے (تم سے) کیا تھا؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ پھر ان کے درمیان ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے
o
44. And the people of Paradise will call out to the inmates of Hell: ‘We have really found true the promise that our Lord made to us. Have you (also) found true what your Lord promised (you)?’ They will answer: ‘Yes.’ Thereupon a herald will call out amongst them: ‘The curse of Allah is on the wrongdoers.
Play
Copy
ﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺ
45. (یہ وہی ہیں) جو (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے اور وہ آخرت کا انکار کرنے والے تھے
o
45. (It is they) who used to hinder (the people) from the path of Allah and look for crookedness in it and they disbelieved in the Hereafter.’
Play
Copy
ﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐ
46. اور (ان) دونوں (یعنی جنتیوں اور دوزخیوں) کے درمیان ایک حجاب (یعنی فصیل) ہے، اور اَعراف (یعنی اسی فصیل) پر کچھ مرد ہوں گے جو سب کو ان کی نشانیوں سے پہچان لیں گے۔ اور وہ اہلِ جنت کو پکار کر کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو۔ وہ (اہلِ اَعراف خود ابھی) جنت میں داخل نہیں ہوئے ہوں گے حالانکہ وہ (اس کے) امیدوار ہوں گے
o
46. And between both (of them, the inmates of Paradise and Hell) there is a barrier (i.e., ramparts or heights), and on the A‘raf (the Heights), there will be men who will recognize all by their features. And they will call out to the people of Paradise: ‘Peace be upon you.’ They (the people of the A‘raf [the Heights]) will not have entered Paradise (themselves as yet) but will be aspiring (to that).
Play
Copy
ﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟ
47. اور جب ان کی نگاہیں دوزخ والوں کی طرف پھیری جائیں گی تو وہ کہیں گے: اے ہمارے ربّ! ہمیں ظالم گروہ کے ساتھ (جمع) نہ کر
o
47. And when their eyes will be turned towards the inmates of Hell, they will say: ‘O our Lord, (join) us not (together) with the unjust people.’
Play
Copy
ﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮ
48. اور اہلِ اعراف (ان دوزخی) مردوں کو پکاریں گے جنہیں وہ ان کی نشانیوں سے پہچان رہے ہوں گے (ان سے) کہیں گے: تمہاری جماعتیں تمہارے کام نہ آسکیں اور نہ (وہ) تکبّر (تمہیں بچا سکا) جو تم کیا کرتے تھے
o
48. And the people of the A‘raf (the Heights) will call out to those people (of Hell) whom they will be recognizing by their identification marks saying (to them): ‘Your parties could not be of any use to you, nor (could rescue you) your arrogance you used to practise.
Play
Copy
ﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠ
49. کیا یہی وہ لوگ ہیں (جن کی خستہ حالت دیکھ کر) تم قَسمیں کھایا کرتے تھے کہ اللہ انہیں اپنی رحمت سے (کبھی) نہیں نوازے گا؟ (سن لو! اب انہی کو کہا جا رہا ہے:) تم جنت میں داخل ہو جاؤ نہ تم پر کوئی خوف ہوگا اور نہ تم غمگین ہوگے
o
49. Is it they about whom you used to swear (on seeing their miserable plight): Allah will (never) bless them with His mercy? (But listen! It is they who are now being called:) Enter Paradise; you will neither fear nor grieve.’
Play
Copy
ﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶ
50. اور دوزخ والے اہلِ جنت کو پکار کر کہیں گے کہ ہمیں (جنّتی) پانی سے کچھ فیض یاب کر دو یا اس (رزق) میں سے جو اللہ نے تمہیں بخشا ہے۔ وہ کہیں گے: بیشک اللہ نے یہ دونوں (نعمتیں) کافروں پر حرام کر دی ہیں
o
50. And the inmates of Hell will call out to the inhabitants of Paradise: ‘Bless us with some water (of Paradise), or of (the provision) that Allah has granted you.’ They will say: ‘Allah has indeed forbidden both (these bounties) to the disbelievers,
Play
Copy
ﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉﰊﰋ
51. جنہوں نے اپنے دین کو تماشا اور کھیل بنا لیا اور جنہیں دنیوی زندگی نے فریب دے رکھا تھا، آج ہم انہیں اسی طرح بھلا دیں گے جیسے وہ (ہم سے) اپنے اس دن کی ملاقات کو بھولے ہوئے تھے اور جیسے وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے
o
51. Those that made their din (religion) a funfair and sport and whom the worldly life had deceived.’ We shall forget them Today as they forgot their meeting of this Day (with Us) and as they used to deny Our Revelations.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛ
52. اور بیشک ہم ان کے پاس ایسی کتاب (قرآن) لائے جسے ہم نے (اپنے) علم (کی بنا) پر مفصّل (یعنی واضح) کیا، وہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
o
52. And surely, We have brought them such a Book (the Qur’an) that We have elucidated on (the basis of Our) knowledge, a guidance and a mercy for those who believe.
Play
Copy
ﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄ
53. وہ صرف اس (کہی ہوئی بات) کے انجام کے منتظر ہیں، جس دن اس (بات) کا انجام سامنے آجائے گا وہ لوگ جو اس سے قبل اسے بھلا چکے تھے کہیں گے: بیشک ہمارے رب کے رسول حق (بات) لے کر آئے تھے، سو کیا (آج) ہمارے کوئی سفارشی ہیں جو ہمارے لئے سفارش کر دیں یا ہم (پھر دنیا میں) لوٹا دیئے جائیں تاکہ ہم (اس مرتبہ) ان (اعمال) سے مختلف عمل کریں جو (پہلے) کرتے رہے تھے۔ بیشک انہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا اور وہ (بہتان و افتراء) ان سے جاتا رہا جو وہ گھڑا کرتے تھے
o
53. They are just waiting for the outcome of that (stated matter). The Day when the outcome of that (matter) will be unfolded, the people who had forgotten it before this will say: ‘No doubt the Messengers of our Lord came with the truth. So, are there any intercessors (Today) who will intercede for us? Or, can we be returned (to the world again) so that (this time) we might do deeds different from (those) that we had been perpetrating (before)?’ They certainly harmed themselves, and that (lie and fabrication) which they used to invent has parted with them.
Play
Copy
ﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧ
54. بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین (کی کائنات) کو چھ مدتوں (یعنی چھ اَدوار) میں پیدا فرمایا پھر (اپنی شان کے مطابق) عرش پر استواء (یعنی اس کائنات میں اپنے حکم و اقتدار کے نظام کا اجراء) فرمایا۔ وہی رات سے دن کو ڈھانک دیتا ہے (درآنحالیکہ دن رات میں سے) ہر ایک دوسرے کے تعاقب میں تیزی سے لگا رہتا ہے اور سورج اور چاند اور ستارے (سب) اسی کے حکم (سے ایک نظام) کے پابند بنا دیئے گئے ہیں۔ خبردار! (ہر چیز کی) تخلیق اور حکم و تدبیر کا نظام چلانا اسی کا کام ہے۔ اللہ بڑی برکت والا ہے جو تمام جہانوں کی (تدریجاً) پرورش فرمانے والا ہے
o
54. Indeed, Allah is your Lord, Who created the heavens and the earth in six aeons (i.e., six phases), and then (matching His Glory) established His authority on the Throne (i.e., enforced in the universe the system of His sovereign command and control). He covers the day with the night (under the arrangement that the day and the night) keep chasing one another swiftly. And the sun and the moon and the stars (all) have been subjected to (a system under) His command. Beware! He is the One Who runs the system of creating (everything), planning, command and control. Blessed is Allah, Who gradually and progressively sustains and nourishes all the worlds.
Play
Copy
ﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱ
55. تم اپنے رب سے گڑگڑا کر اور آہستہ (دونوں طریقوں سے) دعا کیا کرو، بیشک وہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا
o
55. Invoke your Lord (both) most submissively and quietly. Surely, He does not like the transgressors.
Play
Copy
ﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣ
56. اور زمین میں اس کے سنور جانے (یعنی ملک کا ماحولِ حیات درست ہو جانے) کے بعد فساد انگیزی نہ کرو اور (اس کے عذاب سے) ڈرتے ہوئے اور (اس کی رحمت کی) امید رکھتے ہوئے اس سے دعا کرتے رہا کرو، بیشک اللہ کی رحمت احسان شعار لوگوں (یعنی نیکوکاروں) کے قریب ہوتی ہے
o
56. And do not cause disruption and mischief in the land after it has been set in order (i.e., after reformation of the living conditions in the country). And keep supplicating Him fearing (His torment) and aspiring (to His mercy). Assuredly, Allah’s mercy is near to those who are (spiritually excellent,) committed to doing pious works.
Play
Copy
ﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃ
57. اور وہی ہے جو اپنی رحمت (یعنی بارش) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ (ہوائیں) بھاری بھاری بادلوں کو اٹھا لاتی ہیں تو ہم ان (بادلوں) کو کسی مردہ (یعنی بے آب و گیاہ) شہر کی طرف ہانک دیتے ہیں پھر ہم اس (بادل) سے پانی برساتے ہیں پھر ہم اس (پانی) کے ذریعے (زمین سے) ہر قسم کے پھل نکالتے ہیں۔ اسی طرح ہم (روزِ قیامت) مُردوں کو (قبروں سے) نکالیں گے تاکہ تم نصیحت قبول کرو
o
57. And He is the One Who sends the winds as glad tidings before His mercy (i.e., rain), until, when these (winds) bring moisture-laden heavy clouds, We drive these (clouds) towards a town dead (of drought and infertility). Then We cause a downpour (from the clouds), and by means of this (water) We bring forth fruits of all kinds (from the earth). In like manner, We shall bring forth the dead (from the graves on the Day of Resurrection), so that you may take direction and guidance.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤ
58. اور جو اچھی (یعنی زرخیز) زمین ہے اس کا سبزہ اللہ کے حکم سے (خوب) نکلتا ہے اور جو (زمین) خراب ہے (اس سے) تھوڑی سی بے فائدہ چیز کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔ اسی طرح ہم (اپنی) آیتیں (یعنی دلائل اور نشانیاں) ان لوگوں کے لئے بار بار بیان کرتے ہیں جو شکرگزار ہیں
o
58. And the soil which is productive (i.e., fertile) yields vegetation (plentifully) by the command of Allah, but (the soil) which is sterile brings forth nothing except scanty rubbish. In the same way, We repeatedly elucidate (Our) Revelations (i.e., proofs and signs) for the people who are grateful.
Play
Copy
ﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹ
59. بیشک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا سو انہوں نے کہا: اے میری قوم (کے لوگو!) تم اللہ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، یقیناً مجھے تمہارے اوپر ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف آتا ہے
o
59. Indeed, We sent Nuh (Noah) to his people. So he said: ‘O my people! Worship Allah; you have no other God except He. Verily, I fear for you the torment of a dreadful Day.’
Play
Copy
ﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃ
60. ان کی قوم کے سرداروں اور رئیسوں نے کہا: (اے نوح!) بیشک ہم تمہیں کھلی گمراہی میں (مبتلا) دیکھتے ہیں
o
60. The chiefs and the affluent of his people said: ‘(O Nuh [Noah],) surely, we find you (caught) in an open error.’
Play
Copy
ﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎ
61. انہوں نے کہا: اے میری قوم! مجھ میں کوئی گمراہی نہیں لیکن (یہ حقیقت ہے کہ) میں تمام جہانوں کے رب کی طرف سے رسول (مبعوث ہوا) ہوں
o
61. He said: ‘O my people, there is not any error in me, but (the truth is that) I am (raised as) a Messenger by the Lord of all the worlds.
Play
Copy
ﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚ
62. میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچا رہا ہوں اور تمہیں نصیحت کر رہا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے
o
62. I communicate to you the messages of my Lord and exhort you, and I know from Allah that which you do not know.
Play
Copy
ﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨ
63. کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد (کی زبان) پر نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں (عذابِ الٰہی سے) ڈرائے اور تم پرہیزگار بن جاؤ اور یہ اس لئے ہے کہ تم پر رحم کیا جائے
o
63. Do you wonder that direction and guidance from your Lord has come (on the tongue) of a man from amongst yourselves so that he may warn you (of the chastisement of Allah), and that you become Godfearing, and the purpose is that mercy may be shown to you?’
Play
Copy
ﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙ
64. پھر ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا سو ہم نے انہیں اور ان لوگوں کو جو کَشتی میں ان کی معیّت میں تھے نجات دی اور ہم نے ان لوگوں کو غرق کر دیا جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا، بیشک وہ اندھے (یعنی بے بصیرت) لوگ تھے
o
64. Then they belied him. So We delivered him and those who were with him in the Ark, and We drowned all those who rejected Our Revelations as false. They were indeed a blind people (with no insight).
Play
Copy
ﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬ
65. اور ہم نے (قومِ) عاد کی طرف ان کے (قومی) بھائی ہُود (علیہ السلام) کو (بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں، کیا تم پرہیزگار نہیں بنتے
o
65. And to (the people of) ‘Ad We (sent) their (kinship) brother Hud. He said: ‘O my people, always worship Allah; you have no other God except He. Will you not become Godfearing?’
Play
Copy
ﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻ
66. ان کی قوم کے سرداروں اور رئیسوں نے جو کفر (یعنی دعوتِ حق کی مخالفت و مزاحمت) کر رہے تھے کہا: (اے ہود!) بیشک ہم تمہیں حماقت (میں مبتلا) دیکھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹے لوگوں میں گمان کرتے ہیں
o
66. The chiefs and the affluent of his people who disbelieved (i.e., resisted and opposed the call for truth) said: ‘(O Hud,) we certainly find you (steeped) in foolishness, and we think you are surely one of the liars.’
Play
Copy
ﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄﰅﰆ
67. انہوں نے کہا: اے میری قوم! مجھ میں کوئی حماقت نہیں لیکن (یہ حقیقت ہے کہ) میں تمام جہانوں کے رب کی طرف سے رسول (مبعوث ہوا) ہوں
o
67. He said: ‘O my people, there is no foolishness about me, but (the truth is that) I am (raised as) a Messenger from the Lord of all the worlds.
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘ
68. میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچا رہا ہوں اور میں تمہارا امانت دار خیرخواہ ہوں
o
68. I am communicating to you the messages of my Lord and I am your trustworthy well-wisher.
Play
Copy
ﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶ
69. کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد (کی زبان) پر نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں (عذابِ الٰہی سے) ڈرائے، اور یاد کرو جب اس نے تمہیں قومِ نوح کے بعد (زمین پر) جانشین بنایا اور تمہاری خلقت میں (قد و قامت اور) قوت کو مزید بڑھا دے، سو تم اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ
o
69. Do you wonder that direction and guidance from your Lord has come (on the tongue) of a man from amongst yourselves so that he may warn you (of the chastisement of Allah)? And call to mind when He made you the successors (in the land) after the people of Nuh (Noah) and in raising you amply augmented your power (might and stature). So remember the favours of Allah so that you may prosper.’
Play
Copy
ﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉ
70. وہ کہنے لگے: کیا تم ہمارے پاس (اس لئے) آئے ہو کہ ہم صرف ایک اللہ کی عبادت کریں اور ان (سب خداؤں) کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے؟ سو تم ہمارے پاس وہ (عذاب) لے آؤ جس کی تم ہمیں وعید سناتے ہو اگر تم سچے لوگوں میں سے ہو
o
70. They said: ‘Have you come to us (that) we may worship only One God, Allah, and forsake (all those gods) whom our ancestors used to worship? So bring upon us that (torment) you have warned us of, if you are of the truthful.’
Play
Copy
ﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥ
71. انہوں نے کہا: یقیناً تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غضب واجب ہو گیا۔ کیا تم مجھ سے ان (بتوں کے) ناموں کے بارے میں جھگڑ رہے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (خود ہی فرضی طور پر) رکھ لئے ہیں جن کی اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری؟ سو تم (عذاب کا) انتظار کرو میں (بھی) تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
o
71. He said: ‘Certainly, the torment and wrath upon you from your Lord has become inevitable. Do you dispute with me over the names (of those idols) which you (yourselves) and your ancestors have (supposedly) named and for which Allah has not sent down any authority? So wait (for the torment); I am (also) with you amongst those who wait.’
Play
Copy
ﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕ
72. پھر ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے اپنی رحمت کے باعث نجات بخشی اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے
o
72. Then We emancipated him and those who were on his side by Our Mercy, and cut the roots of those who denied Our Revelations. And they were those who would never have believed.
Play
Copy
ﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽ
73. اور (قومِ) ثمود کی طرف ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) کو (بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کیا کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل آگئی ہے۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے نشانی ہے، سو تم اسے (آزاد) چھوڑے رکھنا کہ اللہ کی زمین میں چَرتی رہے اور اسے برائی (کے ارادے) سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں دردناک عذاب آپکڑے گا
o
73. And to (the people of) Thamud We (sent) their (kinship) brother Salih. He said: ‘O my people, always worship Allah; you have no other God except He. Indeed, there has come to you from your Lord a clear sign. This she-camel of Allah is a sign for you. So leave her (free) to graze in Allah’s earth, and do not touch her with an evil (intention), or a grievous torment will seize you.’
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫ
74. اور یاد کرو جب اس نے تمہیں (قومِ) عاد کے بعد (زمین میں) جانشین بنایا اور تمہیں زمین میں سکونت بخشی کہ تم اس کے نرم (میدانی) علاقوں میں محلات بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر (ان میں) گھر بناتے ہو، سو تم اللہ کی (ان) نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد انگیزی نہ کرتے پھرو
o
74. And remember when He made you successors (in the land) after (the people of) ‘Ad and granted you settlement in the land. You build castles in the soft (plain) areas, and carve out mountains to chisel dwellings (out of them). So remember (these) Favours of Allah, and do not cause disruption and mischief in the land.
Play
Copy
ﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄ
75. ان کی قوم کے ان سرداروں اور رئیسوں نے جو متکّبر و سرکش تھے ان غریب پسے ہوئے لوگوں سے کہا جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے: کیا تمہیں یقین ہے کہ واقعی صالح (علیہ السلام) اپنے ربّ کی طرف سے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا: جو کچھ انہیں دے کر بھیجا گیا ہے بیشک ہم اس پر ایمان رکھنے والے ہیں
o
75. The arrogant and rebellious chiefs and the rich of his people asked the poor and the downtrodden who had accepted faith: ‘Are you sure that Salih has been really sent from his Lord (as His Messenger)?’ They said: ‘We surely believe in whatever he has been sent with.’
Play
Copy
ﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍ
76. متکبّر لوگ کہنے لگے: بیشک جس (چیز) پر تم ایمان لائے ہو ہم اس کے سخت منکر ہیں
o
76. The arrogant said: ‘No doubt we strongly deny (that) which you have believed in.’
Play
Copy
ﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝ
77. پس انہوں نے اونٹنی کو (کاٹ کر) مار ڈالا اور اپنے ربّ کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے: اے صالح! تم وہ (عذاب) ہمارے پاس لے آؤ جس کی تم ہمیں وعید سناتے تھے اگر تم (واقعی) رسولوں میں سے ہو
o
77. So they killed the she-camel (by hamstringing) and rebelled against the command of their Lord and said: ‘O Salih! Bring upon us that (torment) you have threatened us with if you are (truly) from amongst the Messengers.’
Play
Copy
ﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤ
78. سو انہیں سخت زلزلہ (کے عذاب) نے آپکڑا پس وہ (ہلاک ہو کر) صبح اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
o
78. So (the torment of) a high-scale earthquake seized them, and, in the morning, they lay (dead) in their homes with faces down upon the ground.
Play
Copy
ﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔ
79. پھر (صالح علیہ السلام نے) ان سے منہ پھیر لیا اور کہا: اے میری قوم! بیشک میں نے تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا تھا اور نصیحت (بھی) کر دی تھی لیکن تم نصیحت کرنے والوں کو پسند (ہی) نہیں کرتے
o
79. Then (Salih) turned away from them, saying: ‘O my people, verily I delivered the message of my Lord to you and gave you advice (as well) but you do not like the counsellors.’
Play
Copy
ﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢ
80. اور لوط(علیہ السلام) کو (بھی ہم نے اسی طرح بھیجا) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (ایسی) بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو جسے تم سے پہلے اہلِ جہاں میں سے کسی نے نہیں کیا تھا
o
80. And (likewise We sent) Lut ([Lot] as well) when he said to his people: ‘Do you perpetrate (such) lasciviousness as no people in the world have attempted before you?
Play
Copy
ﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯ
81. بیشک تم نفسانی خواہش کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر مَردوں کے پاس آتے ہو بلکہ تم حد سے گزر جانے والے ہو
o
81. Verily, you go after men for your lust, leaving the women; you are in truth given to transgression.’
Play
Copy
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟ
82. اور ان کی قوم کا سوائے اس کے کوئی جواب نہ تھا کہ وہ کہنے لگے: ان کو بستی سے نکال دو بیشک یہ لوگ بڑے پاکیزگی کے طلب گار ہیں
o
82. And his people had no reply except that they said: ‘Drive them out of the town; indeed, they seek the utmost purity!’
Play
Copy
ﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧ
83. پس ہم نے ان کو (یعنی لوط علیہ السلام کو) اور ان کے اہلِ خانہ کو نجات دے دی سوائے ان کی بیوی کے، وہ عذاب میں پڑے رہنے والوں میں سے تھی
o
83. So We delivered him (Lut [Lot]) and his family, except his wife; she was one of those who stayed on in torment.
Play
Copy
ﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱ
84. اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش کر دی سو آپ دیکھئے کہ مجرموں کا انجام کیسا ہوا
o
84. And We rained on them (stones). See then what was the end of the evildoers!
Play
Copy
ﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛ
85. اور مدین کی طرف (ہم نے) ان کے (قومی) بھائی شعیب (علیہ السلام) کو (بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کیا کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آچکی ہے سو تم ماپ اور تول پورے کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو اور زمین میں اس (کے ماحولِ حیات) کی اصلاح کے بعد فساد بپا نہ کیا کرو، یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم (اس الُوہی پیغام کو) ماننے والے ہو
o
85. And towards Madyan (We sent) their (kinship) brother Shu‘ayb. He said: ‘O my people, always worship Allah; you have no God except He. Indeed, there has come to you from your Lord a clear sign. So give full measure and weight, and do not decrease whilst giving people their things, nor create mischief in the land after reformation (of the living conditions). This is better for you if you believe (in the divine message).
Play
Copy
ﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗ
86. اور تم ہر راستہ پر اس لئے نہ بیٹھا کرو کہ تم ہر اس شخص کو جو اس (دعوت) پر ایمان لے آیا ہے خوفزدہ کرو اور (اسے) اللہ کی راہ سے روکو اور اس (دعوت) میں کجی تلاش کرو (تاکہ اسے دینِ حق سے برگشتہ اور متنفر کر سکو) اور (اللہ کا احسان) یاد کرو جب تم تھوڑے تھے تو اس نے تمہیں کثرت بخشی، اور دیکھو فساد پھیلانے والوں کا انجام کیسا ہوا
o
86. And do not sit on every path to frighten everyone who has embraced faith in this (call) and to hinder (him) from the path of Allah and to look for any crookedness in this (Message to make him feel frustrated and disgusted with the true Din [Religion]). And remember (Allah’s favour) when you were small in number and He multiplied you. And see what was the end of those who spread mischief and cause disruption!
Play
Copy
ﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬ
87. اور اگر تم میں سے کوئی ایک گروہ اس (دین) پر جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ایمان لے آیا ہے اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا تو (اے ایمان والو!) صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے
o
87. And if a party amongst you have believed in that (Din [Religion]) which I have been sent with, and some other party have not believed in it, then, (O believers,) have patience till Allah judges between us, and He is the Best of judges.
» پچھلا پارہ
سرورق
« اگلا پارہ
قاری عبد الباسط
قاری ماهر المعيقلي
الشيخ مشاری راشد العفاسی
قاری أحمد بن علي العجمي
تلاش
عطیہ دیجئے
کتابیں، میگزین، خطابات اور دیگر اسلامک لٹریچر آن لائن کرنے کیلئے اس کار خیر میں حصہ لیں۔
سورہ
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
پنج سورہ
سورۃ یٰسین
سورۃ الرحمٰن
سورۃ الواقعہ
سورۃ الملک
سورۃ المزمل
اِنتخاب سورت
1 - الْفَاتِحَة
2 - الْبَقَرَة
3 - آل عِمْرَان
4 - النِّسَآء
5 - الْمَآئِدَة
6 - الْأَنْعَام
7 - الْأَعْرَاف
8 - الْأَنْفَال
9 - التَّوْبَة
10 - يُوْنـُس
11 - هُوْد
12 - يُوْسُف
13 - الرَّعْد
14 - إِبْرَاهِيْم
15 - الْحِجْر
16 - النَّحْل
17 - الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل
18 - الْكَهْف
19 - مَرْيَم
20 - طهٰ
21 - الْأَنْبِيَآء
22 - الْحَجّ
23 - الْمُؤْمِنُوْن
24 - النُّوْر
25 - الْفُرْقَان
26 - الشُّعَرَآء
27 - النَّمْل
28 - الْقَصَص
29 - الْعَنْکَبُوْت
30 - الرُّوْم
31 - لُقْمَان
32 - السَّجْدَة
33 - الْأَحْزَاب
34 - سَبـَا
35 - فَاطِر
36 - يٰس
37 - الصَّافَّات
38 - ص
39 - الزُّمَر
40 - غَافِر - الْمُؤْمِن
41 - فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة
42 - الشُّوْرٰی
43 - الزُّخْرُف
44 - الدُّخَان
45 - الْجَاثِيَة
46 - الْأَحْقَاف
47 - مُحَمَّد
48 - الْفَتْح
49 - الْحُجُرَات
50 - ق
51 - الذَّارِيَات
52 - الطُّوْر
53 - النَّجْم
54 - الْقَمَر
55 - الرَّحْمٰن
56 - الْوَاقِعَة
57 - الْحَدِيْد
58 - الْمُجَادَلَة
59 - الْحَشْر
60 - الْمُمْتَحِنَة
61 - الصَّفّ
62 - الْجُمُعَة
63 - الْمُنَافِقُوْن
64 - التَّغَابُن
65 - الطَّلاَق
66 - التَّحْرِيْم
67 - الْمُلْک
68 - الْقَلَم
69 - الْحَآقَّة
70 - الْمَعَارِج
71 - نُوْح
72 - الْجِنّ
73 - الْمُزَّمِّل
74 - الْمُدَّثِّر
75 - الْقِيَامَة
76 - الْإِنْسَان - الدَّهْر
77 - الْمُرْسَلاَت
78 - النَّبَا
79 - النَّازِعَات
80 - عَبَسَ
81 - التَّکْوِيْر
82 - الْإِنْفِطَار
83 - الْمُطَفِّفِيْن
84 - الْإِنْشِقَاق
85 - الْبُرُوْج
86 - الطَّارِق
87 - الْأَعْلیٰ
88 - الْغَاشِيَة
89 - الْفَجْر
90 - الْبَلَد
91 - الشَّمْس
92 - اللَّيْل
93 - الضُّحٰی
94 - الشَّرْح - - الْإِنْشِرَاح
95 - التِّيْن
96 - الْعَلَق
97 - الْقَدْر
98 - الْبَـيِّـنَة
99 - الزَّلْزَلَة - - الزِّلْزَال
100 - الْعَادِيَات
101 - الْقَارِعَة
102 - التَّکَاثُر
103 - الْعَصْر
104 - الْهُمَزَة
105 - الْفِيل
106 - قُرَيْش
107 - الْمَاعُوْن
108 - الْکَوْثَر
109 - الْکَافِرُوْن
110 - النَّصْر
111 - الْمَسَد - - اللَّهَب
112 - الْإِخْلاَص
113 - الْفَلَق
114 - النَّاس
اِنتخاب پارہ
1 - الم
2 - سَيَقُولُ
3 - تِلْكَ الرُّسُلُ
4 - لَن تَنَالُواْ
5 - وَالْمُحْصَنَاتُ
6 - لاَ يُحِبُّ اللّهُ
7 - وَإِذَا سَمِعُواْ
8 - وَلَوْ أَنَّنَا
9 - قَالَ الْمَلَأُ
10 - وَاعْلَمُواْ
11 - يَعْتَذِرُونَ
12 - وَمَا مِن دَآبَّةٍ
13 - وَمَا أُبَرِّىءُ
14 - رُبَمَا
15 - سُبْحَانَ الَّذِي
16 - قَالَ أَلَمْ
17 - إِقْتَرَبَ
18 - قَدْ أَفْلَحَ
19 - وَقَالَ الَّذِينَ
20 - أَمَّنْ خَلَقَ
21 - أُتْلُ مَا أُوحِيَ
22 - وَمَن يَقْنُتْ
23 - وَمَا لِيَ
24 - فَمَنْ أَظْلَمُ
25 - إِلَيْهِ يُرَدُّ
26 - حٰم
27 - قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ
28 - قَدْ سَمِعَ اللَّهُ
29 - تَبَارَكَ الَّذِي
30 - عَمَّ
تلاش